کل شان کا ميوزيکل ٹي وي پروگرام سا رے گا ما پا ديکھا جس ميں نۓ سال کے ريزوليوشن کي بھي بات ہوئي۔ ايک گلوکار کو بوڑھوں کے آشرم ميں دن گزارتے ہوۓ دکھايا گيا جو اس کے ريزوليوشن کي مناسبت سے تھا۔ اس نے عہد کيا کہ وہ بوڑھوں کے ساتھ ضرور وقت گزارا کرے گا۔ اس کے بعد اس کے استاد نے ان بوڑھے لوگوں کي اولاد کومخاطب کيا۔ جب اس نے يہ کہا کہ ان بوڑھوں کےبے شرم بيٹو ان کو اس حالت ميںاکيلا نہ چھوڑو تو اپنا دل بھي بھر آيا۔
اسي طرح ايک سنگر نے عہد کيا کہ وہ غريب بچوں کي ديکھ بھال کرے گا۔ اس کو غريب بچوں کے ساتھ دن گزارتے ہوۓ دکھايا گيا۔ وہ غريب بچے کوڑے کرکٹ سے ايسي چيزيں اکھٹي کررہے تھے جنہيں بيچ کر وہ پيٹ پوجا کرسکيں گے۔ سنگر نے ايک بچے سے پوچھا کہ کيا وہ پڑھنا چاہتا ہے تو اس نے تھوڑے سے تردد کے بعد کہا ہاں۔ اسکے بعد اس نے پوچھا کہ وہ بڑا ہوکر کيا بننا چاہتا ہے۔ بچہ خاموش رہا اور جب اس نے دو تين بار اپنا سوال دھرايا تو بچے نے رونا شروع کرديا۔ اس کو يہ سوچ کر رونا آیا کہ اس سے وہ بات پوچھي جارہي ہے جواس کو ناممکن لگتي ہے۔ اس کي آنکھوں ميں آنسو ديکھ کر اپني بھي آنکھيں بھيگ گئيں۔
خدا ہميں اپنے ماں باپ کي خدمت کرنے کي توفيق عطا فرماۓ۔ آمين
خدا ہميں يتيم بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھنے کي ہمت دے – آمين
No user commented in " دل بھر آيا "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply