وکلا کے لانگ مارچ اور دھرنے کی کال پر مسلم لیگ ن سمیت بہت ساری حزب اختلاف کی جماعتوں نے لبیک کہا اور اس طرح ججز بحالی کی تحریک میڈیا کی مدد سے اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور بازار میں جدھر جائیں لوگ ٹی وی کے آگے بیٹھے جیو ٹی وی سمیت دوسرے نیوز چینل دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ جیو کی بندش کے بعد لوگ وقت ٹی وی سے استفادہ فرما رہے ہیں۔
حکومت نے حسب روایت احتجاج کو روکنے کیلیے پولیس اور رینجرز کی مدد مانگ لی ہوئی ہے اور ہائی ویز کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے، گرفتاریاں ہو رہی ہیں یعنی تمام ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں جو ڈوبتی حکومتیں استعمال کرتی رہی ہیں۔
اس دفعہ میڈیا نے ہماری تجویز پر عمل کیا اور حکمرانوں کی وعدہ خلافیوں کے کلپس چلا چلا کر حکومت کو نیوز چینل بند کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنےپر مجبور کر دیا ہے۔ امید ہے وعدہ خلاف حکومت کیخلاف میڈیا، وکلا اور برطرف پنجاب حکومت کی جدوجہد رنگ لائے گی اور کم از کم صدر زرداری کو گھر کی راہ ضرور دکھائے گی۔
6 users commented in " باخبر لوگ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمحترم! واپسی مبارک ہو۔
اور خدا کرے ملک میں اچھی حکومت، اچھی عدلیہ۔ اور اچھا نظام آئے۔آمین
ان شاء اللہ
خوش آمدید
دعا ہے ک اللہ تعالی وکلا کی جدوجہد کا کوئی ثمر دے
آپ کی جدائ بہت شاق گذری
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ مضموں سے محسوس ہورہا ہے کہ آپ ابھی سرزمین پاکستان میں ہی مقیم ہِیں۔
آپ سے توقع ہے کہ آپ بنفس خود دھرنے میں شرکت کرین گے۔
السلام علیکم۔
امید ہے کہ آپ بخیر ہونگے۔
اب آپ اپنے آخری سروے یا پول کی نتائج اعلان کردیں۔
اور آدھی مبارک بادی بھی قبول فرمائیں۔
Leave A Reply