سٹاکس کی روزانہ خریدوفروخت کو ڈے ٹریڈنگ کہتے ہیں۔ ڈے ٹریڈنگ ہم نے اس وقت شروع کی جب ہم نو گیارہ کا نشانہ بنے اور ہمیں نوکری سے جواب مل گیا۔ اس وقت ہم نے بتیس ہزار ڈالر لگائے مگر قسمت بری تھی نو گیارہ نے سٹاک مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہماری نناوے فیصد رقم ڈوب گئی۔ اس کے بعد ہم نے ڈے ٹریڈنگ سے توبہ کر لی اور نوکریاں کرتے رہے۔
پچھلے سال کے آخر سےجہاں دنیا کی سٹاک مارکیٹس کریش ہوئی ہیں وہیں ڈاؤجون بھی متاثر ہوئی ہے۔ ہماری پاکستانی مارکیٹ بھی آدھے پوائنٹ کھو چکی ہے۔ امریکی مارکیٹ بھی پندرہ ہزار سے ساڑھے چھ ہزار پوائنٹ نیچے گرگئی اور اب دوبارہ تھوڑی اوپر گئی ہے۔ اسی طرح پاکستانی مارکیٹ بھی پانچ ہزار پوائنٹ سے آٹھ ہزار پوائنٹ تک پہنچ چکی ہے۔
ایک ماہ قبل جب موجودہ معاشی بحران نے ہمیں پھر سے لپیٹ میں لے لیا اور آٹو انڈسٹری کی ابتری کی وجہ سے ہم دوبارہ نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے تو ہم نے دوبارہ ڈے ٹریڈنگ شروع کر دی۔ ان دنوں چونکہ مارکیٹ تھوڑی اوپر جا رہی ہے اس لیے اب تک ہم اس کی آمدنی سے گھر کے اخراجات چلانے میں کامیاب رہے ہیں۔
ہم مانتے ہیں کہ ڈے ٹریڈنگ دنیا کا انتہائی رسکی کاروبار ہے جس میں آدمی کروڑ پتی بھی بن سکتا ہے اور ککھ پتی بھی۔ اگر آپ میں سے کوئی ڈے ٹریڈنگ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو ہمارے ساتھ شیئر کر سکتا ہے۔ اس وقت ہم پرانے تجربے کی بنا پر پھونک پھونک کر خریدوفروخت کر رہے ہیں مگر پھر بھی ہر وقت رقم کھونے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔ دعاؤں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک نوکری نہ مل جائے یا کاروبار شروع نہ کرلیں ہمیں ڈے ٹریڈنگ کا رسک لینا پڑے گا۔
7 users commented in " ڈے ٹریڈنگ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاللہ سبحان و تعالٰی آپ کو باعزت، مناسب اور جائز روزگار دے۔ اور مالی پریشانیوں سے چھٹکارا دے۔ آمین
جناب مشورہ یہی ہے کہ احتیاط سے ۔۔ جتنی زیادہ خبروں پر توجہ رہے گی اتنا ہی زیادہ اچھی طرح ڈے ٹریڈنگ کرسکیں گے اور جنرل فورمز پر ہونے والی گفتگو سے قطعا کوئی نتیجہ اخذ نہ کریں۔ ہر صورت میں اسٹاپ لاس لگا کر رکھیں تاکہ ایک حد سے زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے اور اپنا منافع پہلے سے طے کر رکھیں اور اس حد پر پہنچنے کے بعد اس بات کا انتظار نہ کریں کہ مزید اسٹاک کس طرف جاتا ہے۔۔ تھوڑی سی لالچ یا سستی کبھی کبھی بڑے نقصان کا جواز بن جاتی ہے۔ ٹریڈنگ کے لیے ایسے ٹولز استعمال کریں جہاںفوری ڈیٹا دستیاب ہوتا ہے۔۔ جن ٹولز میں بہت تاخیر سے ڈیٹا اپ ڈیٹ ہوتا ہے بعض اوقات انتہائی نقصان کا باعث بنتا ہے۔۔
کیا آپ صرف سٹاکس ہی کی خرید و فروخت کر رہے ہیں؟ کیا آپشنز بھی ٹریڈ کیں؟ کیا مارجن پر بھی ٹریڈ کیا؟
راشد صاحب
آپ کے مشورے سو فیصد درست ہیں اور مشکل یہ پے کہ ہم یہ سب جانتےہوئے بھی ان پر جب عمل نہیںکرتے تو مار کھا جاتے ہیں۔ آپ کے مشورروں سے تو یہی لگتا ہے کہ آپ بھی چلیں ڈے ٹریڈنگ نہ سہی تو لانگ ٹرم ٹرینڈنگ ضرور کر رہے ہوںگے۔
زیک صاحب
ہم مارجن کا رسک نہیںلے رہے اور جتنی کیش ہے اتنے ہی سٹاک خریدتے ہیں۔ مارجن کا نقصان یہ ہے کہ اگر آپ لمبی چھلانگ لگا لیں اور آپ کا سٹاک نیچے چلا جائے تو پھر آپ کو زبردستی نقصان پر بیچنا پڑتا ہے۔
آپشن کا لالچ دیا جا رہا ہے مگر ابھی تک اس میں گھسے نہیں۔
براے مھربانی آپشنز اور مارجن سے گریز کیجئے گا۔ یہ محض سراب ہیں۔
Ap ne apne blog par new posting kyon nhe ki……..
اللہ تعالیٰ آپ کیلیے آسانیاں پیدا فرمائیں افضل صاحب اور آپ کی پریشانیوں کو ختم کریں، آمین!
Leave A Reply