امريکي بھي بڑے لاابالي واقع ہوۓ ہيں يہ لوگ بعض اوقات ايسے کام کر جاتے ہيں کہ عام آدمي ديکھتے رہ جاتے ہيں۔ انہوں نے يونہي ہر قسم کے ريکارڈ قائم نہيں کر رکھے کوئي تو بات ہے جو انہيں دوسروں سے جدا کرتي ہے۔
ابھي آج کي خبر ہے کہ ايک امريکي اپني گرل فرينڈ کو شادي پر راضي کرنے کي کوشش کررہا تھا۔ اس نے گرل فرينڈ کو ہرطرح سے قائل کرنے کي کوشش کي مگر لڑکي اپنے فيصلے پر اڑي رہي۔لڑکي ڈرپوک تھي اور اس کا موقف يہ تھا کہ شادي ايک بہت بڑا جوا ہے جس میں جيت کے ساتھ ہار بھي ہوسکتي ہے۔ اسلۓ وہ شادي کرکے اتنا بڑا رسک نہيں لے سکتي۔
امريکي نے اسے کہا کہ ہر اچھے کام کيلۓ رسک تو لينا پڑتا ہے۔ اس نقطہء نظر کو ثابت کرنے کيلۓ امريکي نے اپنے کپڑے اتارے اور ننگ دھڑنگ گلي ميں چہل قدمي شروع کردي۔ اس کے تنگ نظر ہمساۓ نے جب ديکھا کہ وہ ننگا گلي ميں چل رہا ہےتو اس نے اسے کہا کہ وہ واپس گھر چلا جاۓ۔ جب وہ نہ مانا تو ہمساۓ نے اس پر گولي چلا دي۔ گولي لگنے سے عاشق مرا تو نہیں مگر ہسپتال ضرور پہنچ گيا۔ پوليس نے گولي چلانے والے کو گرفتار کرليا اور عاشق کو چھوڑ ديا۔
ہم سوچ رہے ہيں کہ شائد کبڑا عاشق اپني گرل فرينڈ سے شادي اب کبھي نہ کرپاۓ کيونکہ اس کي گرل فرينڈ اسے يہي جواب دے گي کہ وہ اس طرح کے خطرناک رسک نہيں لے سکتي جس ميں جان بھي جانے کا انديشہ ہو۔
1 user commented in " اسطرح تو ہوتا ہے اسطرح کے کاموں میں "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackShabash bachay ya khutra too shadi kay baad hoota hay
Leave A Reply