ہمیں بلاگ تحریر کرتے ہوئے آج پورے چار سال ہو گئے ہیں۔ پہلے کی طرح ہم سالگرہ پر اپنے محسن قدیر صاحب کا پھر سے شکریہ ادا کریں گے جنہوں نے بلاگنگ شروع کرنے میں ہماری مدد کی۔
اس سال کو بھی ہماری بلاگنگ کا اسی طرح تسلسل کہا جائے گا جس طرح موجودہ حکومت جنرل پرویز مشرف کی حکومت کا تسلسل ہے۔ یعنی ہم نے وہی سیاست جیسے پھیکے موضوع کو اپنائے رکھا۔ درمیان میں مذہب پربھی لکھا اور قارئین سے خوب جھاڑ بھی کھائی مگر بعد میں سوچا چلیں جس طرح ہم نے قارئین کے تبصروں سے سیکھا باقی پڑھنے والے بھی ضرور سیکھیں گے۔
اس سال کی سب سے بڑی کامیابی بلاگ منظرنامہ کا ایوارڈز کا اجرا تھا یہ الگ بات ہے کہ اس کے بعد منظرنامہ کو نظر لگ گئی اور بلاگ نے زیادہ وقت منظر سے غائب رہنا شروع کر دیا۔ ہمیں فعال ترین بلاگ کا ایوارڈ ملا۔ اس کا مطلب ہے جو ہمارے ذہن میں آیا ہم نے تسلسل کیساتھ لکھا چاہے وہ قارئین کی نظر میں معیاری تھا یا غیرمعیاری۔
ہم جب پچھلے چار سالوں میں لکھی جانے والی تحاریر پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ بات سچ ثابت ہوتی ہے کہ قطرہ قطرہ مل کر دریا بنتا ہے۔ نوجوانوں کیلیے اس میں یہی سبق پوشیدہ ہے کہ جہد مسلسل ہی کامیابی کی سیڑھی ہے۔ ہم اب تک ایک ہزار ایک سو سے زیادہ تحاریر لکھ چکے ہیں اور ان پر چار ہزار چار سو سے کچھ زیادہ تبصرے ہو چکے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہماری سائٹ پر اب تک پچھتر ہزار سے زیادہ قارئین وزٹ کر چکے ہیں ان میں ہمارے مستقل قارئین کے وزٹ سب سے زیادہ ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ مستقل قارئین کیساتھ ساتھ اب لوگ اردو گوگل سرچ میں بھی ہماری سائٹ دیکھ کر وزٹ کر رہے ہیں۔
یہ سال اردو بلاگنگ کیلیے بہت مفید رہا اور بہت سے نئے بلاگ منظرعام پر آئے۔ اس طرح اردو کی ترویج کی مایوسی اب امید میں بدلنے لگی ہے۔ اگر یہی رفتار رہی تو ایک دن اردو بلاگرز کی آواز بھی ایوانوں تک پہنچنا شروع ہو جائے گی۔
ہم آخر میں اپنے قارئین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی نے ہمیں بلاگ لکھنے پر اکسائے رکھا یہ الگ بات ہے کہ جتنا وقت ہم نے بلاگنگ کو دیا اس کا رزلٹ ویسا نہیں نکلا۔
13 users commented in " بلاگ کی چوتھی سالگرہ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackبہت بہت مبارک ہو صاحب! جس مستقل مزاجی سے آپ لکھتے ہیں، اس طرح لکھنے والے چند ہی بلاگرز ہیں۔ اللہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے۔
واقعی سال 2009ء اردو بلاگنگ کے لیے سالِ گزشتہ سے بھی اچھا ثابت ہو رہا ہے اور جس معیار کے لکھنے والے اس سال سامنے آئے ہیں اس سے ہماری اردو بلاگنگ سے مزید امیدیں وابستہ ہو گئی ہیں۔
انٹیرنیٹ پر بلاگز ہیلتھی اینٹیرنیٹ ایکٹیوٹی کا عکس ہیں ۔۔ اردو میں جہاں آپ کا بلاگ ایک مثال ہے ۔
آپ کے بلاگ کو چار سال پورے کرنے پر مبارک ۔۔ دعا ہے زور قلم اور بڑھے
میری طرف سے بھی آپ کو بلاگ کی چوتھی سالگرہ بہت مبارک ہو، واقعی آپ کی مستقل مزاجہ ہم سب کیلیے مشعلِ راہ ہے، امید ہے کہ آئندہ آنے والے ماہ و سال میں اسی طرح لکھتے رہیں گے۔
سالگرہ مبارک
آپ کی سب سے قابل تعریف بات یہ ہے کہ اگر آپ کو قائل کردیا جائے تو ہو جاتے ہیں، انا کا مسئلہ نہیں بناتے۔
دعا ہے کہ آپ اسی طرح مستقل مزاجی سے لکھتے رہیں۔
بلاگ کی چوتھی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
جس دل جمعی اور مستقل مزاجی سے آپ لکھتے ہیں وہ لائقِ تحسین ہے۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ!
افضل صاحب ویسے تو آپکو میرے مبارکباد دینے یا نہ دینے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا مگر کیونکہ میں اس پر تبسرے بھی کرتا ہوں تو مبارکباد دینا میرا اخلاقی فرض ہے،آپکو بہت بہت مبارک ہو اور اللہ زیادہ سے زیادحق لکھنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین
ماشاء اللہ۔ آپ کو چار سال مکمل ہونے پر مبارک ہو۔ دلجمعی سے لکھنے میں اگر کسی کی مثال دی جاسکتی ہے تو وہ چند ایک دوسرے بلاگرز کے ساتھ صرف آپ کے بلاگ کی ہی ہے۔ بحیثیت ایک پرانے قاری کے آپ کا بلاگ پڑھنا اب ایک روز مرہ کے روٹین کا حصہ بن چکا ہے اور آنے والے دنوں میں ہر نئے اردو بلاگر کے لیے بطور کیس اسٹڈی آپ کا بلاگ نہایت اہم بن چکا ہے۔
“سالگرہ مبارک“
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔ اور حق و انصاف کا بول بالا۔
مبارک ہو صاحب چار سال کا ہو گیا یہ بلاگ مگر صرف چار سال بعد ہی رزلٹ کی توقع عجیب سی بات ہے
ماشاءااللہ،
اللہ تعالٰی آپ کی ثابت قدمی کا آپ کو اجر دے۔ بلاگ کے چار سال پورے ہونے پہ آپ کو دلی مبارکباد قبول ہو- آپ ہنسی خوشی اپنے بلاگ کی کئی چار سال مزید منائیں۔
کچھ توقعات کبھی پوری نہیں ہوتیں۔ کیا یہ کم ہے کہ آپ کو اتنے پر خلوص قاری ملے۔ اتنی محبت تو کوشش کر کے بھی نہیں ملتی۔ وقت دئیے بغیر ایسا ممکن نہ تھا۔ انشاءاللہ اگے ایک آدھ سال میں آپ کی توقعات سے بڑھ کر آپ کو نتیجہ نظر آئے گا۔
جناب میری طرف سے بھی بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو 🙂
جناب، دیر سے لیکن دل سے مبارکباد قبول کیجیے۔
بات وہی راشد صاحب والی کہآپکا بلاگ بلاشبہ کیس سٹڈی کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے کیونکہ اتنی دلجمعی اور باقاعدگی سے لکھنا، واقعی ایک نہایت مشکل کام ہے۔
بہت بہت مبارک جناب، اور خدا کرے کہ یہ گلشن ہرا بھرا رہے۔
بلاگ کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو
Leave A Reply