چلیں آج اسی خوش فہمی میں خوش ہو لیں کہ صدر زرداری ہمارا بلاگ باقاعدگی سے پڑھنے لگے ہیں۔ ایکسپریس کی خبر کیمطابق تبھی تو انہوں ہماری درخواست پر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ عالمی ریکارڈ یافتہ بابر اقبال کو ایوان صدارت میں بلا کر ملاقات کی اور اسے پچاس لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔ دوسرے ہو سکتا ہے انہوں ہماری قائداعظم کی تصویر والی پوسٹ بھی پڑھ لی ہو تبھی تو انعام دیتے ہوئے اپنی تصویر قائداعظم کی تصویر کے سامنے بنوائی ہے۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا
اچھا ہوتا جو صدر اس بچے سے دبئی سے پاکستان واپس آنے کی درخواست کرتے اور اسے نوکری کی ضمانت بھی دیتے تا کہ یہ بچہ اپنی ذہانت اور محنت سے پاکستان میں رہ کر ملک کی خدمت کرتا اور اس کا نام روشن کرتا۔
11 users commented in " عالمی ریکارڈ یافتہ بابر کیلیے صدارتی انعام "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackنہ جی نہ، نا بلوائیں بچے کو دوبئی سے پاکستان، وہ وہاں ہی اچھا ہے یہاں کسی خود کش دھماکے یا مذہبی فساد کی بھینٹ چڑھ گیا تو آپ تو بس ایک پوسٹ لکھ کر فاتحہ پڑھ لیں گے۔
مائکروسافٹ ہا ۔۔۔
لینکس والے کہاں ہیں ؟ میں ان کے تبصرات کا انتظار کر رہا ہوں ۔۔
لڑکے نے مائیکروسافٹ کے زمرے میں اتنا بڑا انعام حاصل کیا ۔۔ اور بھیا دبئی میں ہیں ! ! او ہو
آپ خوش ضرور ہوں، آپکا حق ہے لیکن میرا خیال ہے کہ صدر نے آپکا بلاگ پڑھ کر نہیں بلکہ فیصل کنڈی جسکا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، کے مشورے یا گذارش پر بچے کو انعام دیا ہے۔ تصویر میں فیصل بھی نظر آ رہا ہے۔
🙂
سلام پاکستان جی
تصویر غور سے دیکھیں زرداری نے چیک کتنی زور سے پکڑا ھوا ھے چھوڑنے کودل نہیں کر رھا
جس نے ساری عمر دوسروں سے لیا ھو اسے کسی کو کچھ دینا ویسے بھی مشکل لگتا ھے
منٹو نے ایک لطیفہ لکھا ھے ڈفرستان پہ بہت دلچسپ ہے؛
ایک چور زرداری سے۔۔ ُ ُ پیسہ نکالو“
زرداری چور سے۔۔ ُ ُتمہیں پتہ ہے میں کون ہوں؟ میں زرداری! ہوں۔“
چور۔ ُ ُ میرا پیسہ نکالو۔“
یہ بچہ اپنے پیسے واپس لے رہا ہے۔
فیصل صاحب
ہم نے تو مذاق میںلکھا تھا وگرنہ ہمیں اپنے بلاگ کی حیثیت معلوم ہے۔ ہمارے بلاگ اور زرداری صاحب میں زمین آسمان جتنا فاصلہ ہے۔
افضل صاحب زمین کون ہے اور آسمان کون وضاحت کی جائے (:
راشد صاحب
ہمارا بلاگ زمین ہے اور زرداری صاحب آسمان ہیں کیونکہ ہمیںآسمان پر بیٹھ کر خطرہ مول لینے کا شوق نہیںہے۔ ہم جانتے ہیںآسمان سے گرنے والا اگر کھجور میںاٹک گیا تو بھی مارا جائے گا اور اگر سیدھا نیچے گرا پھر تو ہڈی پسلی ایک ہو جائے گی۔
ہاہاہا۔۔ یہ تو ہے۔۔ دیکھیں زرداری صاحب کب گرتے ہیں۔ ویسے ان کمپیوٹر سرٹیفکیشنز کو بس سرسری لیں؛ بچے کی قابلیت میں شبہ نہیں۔۔ لیکن یہ سرٹیفیکشنز مثالی تعلیم نہیں ہے اس کے بجائے اعلی تعلیم حاصل کررہے اور پاکستان کے گنے چنے پی ایچ ڈی کرنے والے لوگوں کی پروفائلنگ بہت ضروری ہے۔ تاکہ طالب علموں کو اس طرف راغب کیا جائے۔
راشد صاحب یہاں تو بس جو چمکتا ہے وہ سونا ہے اصل سونا ڈھونڈنے کا نہ کسی کے پاس وقت ہے اور نہ اہمیت
good boy………
sadia ny sach kaha hy…….
Leave A Reply