شگفتہ صاحبہ کے سوالات کی تعداد اور پھر جوابات کی طوالت کی وجہ سے ہو سکتا ہے بہت سارے بلاگر اس ٹیگ ٹیگ کے سلسلے کو آگے نہ بڑھا پائیں۔ مگر انہوں نے یہ رعایت بھی دی ہے کہ جس سوال کا جواب دینا چاہیں دیں اور جس کا جواب گول کرنا چاہیں کریں۔ ہم ان کی اس رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ سوالات گول کر رہے ہیں۔
سوالات و جوابات:۔
آپ کا نام یا نک؟ اگر اصل نام شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
افضل جاوید
آپ کے بلاگ کا ربط اور بلاگ کا نام یا عنوان؟ بلاگ کا عنوان رکھنے کی کوئی وجہ تسمیہ ہو تو وہ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
میرا پاکستان اور اس کی سادہ سی وجہ ہے یعنی ہر کسی کا پاکستان
آپ کا بلاگ کب شروع ہوا؟
جولائی 2005
آپ اپنے گھر سے کون سے ایک ، دو یا زائد لوگوں کو بلاگنگ کا مشورہ دیں گے یا دے چکے ہیں؟ ربط پلیز
کوئی بھی اردو میں بلاگنگ کرنے کیلیے راضی نہیں ہوا حتیٰ کہ ہماری بیگم بھی
کوئی ایک ، تین یا پانچ یا زائد ایسے موضوعات جن پر لکھنے کی خواہش ہے مگر ابھی تک نہیں لکھ سکے یا آئندہ لکھنا چاہیں ؟
برقعہ یعنی پردہ کا سفر
آپ کا بلاگ اب تک کس کی بدولت فعال یا زندہ ہے ؟ آپ خود یا کوئی دوسرا نام ؟ (مؤخرالذکر کی صورت میں نام بھی لکھ دیں۔ اگر ربط دیا جا سکتا ہے تو ربط بھی)
اللہ کے فضل اور قارئین کے تبصروں کی وجہ سے
آپ کی اردو زبان سے دلچسپی کس نام کے سبب سے ہے ؟ (استاد ؟ گھر کا کوئی فرد؟ یا کوئی دوسرا نام؟ یا کوئی الگ وجہ ؟)
صرف اپنی بات عام قاری تک پہنچانے کے سبب
کیا آپ اردو بلاگ دنیا روزانہ وزٹ کرتے ہیں اور مختلف بلاگز کسی ترتیب سے وزٹ کرتے ہیں یا جو بھی بلاگ سامنے آ جائے؟ اپنا بلاگنگ روٹ شیئر کریں ۔
روزانہ
آپ کے بلاگ پر پہلے پانچ یا دس تبصرہ نگار کون سے تھے؟
افتخار اجمل، قدیر احمد، سیدہ مہر افشاں، اسما مرزا، جہانزیب، کنگ خاور
ہفتہ بلاگستان کے بعد اب ہم “یوم بلاگستان” منایا کریں گے آپ کے خیال میں “یوم بلاگستان” ہر ہفتہ میں ایک دن منایا جائے یا ہر ماہ میں ایک دن منایا جائے؟
یہ خیال ہمیں بھی آیا تھا۔ یوم بلاگستان ہر ماہ بہتر رہے گا۔
کن بلاگرز کو آپ کے خیال میں باقاعدگی سے لکھنا چاہیے ؟
راشد کامران، کنگ خاور، ڈفر، جعفر، افتخار اجمل
بلاگ دنیا میں آپ اپنا کردار کس انداز میں ادا کرنا چاہتے ہیں یا کر رہے ہیں؟
صرف متواتر لکھ کر
ہفتہ بلاگستان کے بارے میں آپ کے تاثرات
بہت اچھی تجویز تھی جس کا جواب بھی مثبت ملا۔
6 users commented in " یوم ٹیگ – ہفتہ بلاگستان "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجناب آپ مزید ٹیگ لگانا تو بھول ہی گئے۔۔ کیا ہی اچھا ہو کہ نئے بلاگرز کو زیادہ سے زیادہ ٹیگ کیا جائے تاکہ تمام لوگ اس سلسلے میں شامل ہوجائیں۔
راشد صاحب
شگفتہ صاحبہ نے جب سب کو ٹیگ کر دیا تو ہم نے سمجھا وہی کافی ہے اور ہونا بھی چاہیے۔
آپ نے خوب فائدہ اٹھایا ہے رعایت کا 🙂
بہت خوب افضل صاحب!
ویسے میں برقعہ کے “سفرِ ارتقاء” پر آپ کی تحریر کا شدت سے منتظر ہوں۔
اس پوسٹ کو پڑھ کر پتا چلا کہ یہ ٹیگ پوسٹ جو سب نے لکھی ہوئی ہے یہ شروع کہاں سے ہوئی
جبھی تو میں کہتا ہوں
سینئر سینئر ہی ہوتا ہے
😀
Leave A Reply