کچھ جھوٹ ایسے ہوتے ہیں جو سننے والے اور بولنے والے دونوں کو پتہ ہوتا ہے کہ جھوٹ ہیں مگر بولنے والا ڈھٹائی سے بولے جاتا ہے اور اس کا پیروکار بے چون و چراں اس پر یقین کئے جاتا ہے۔
اس تصویر کو دیکھیں باپ پینٹ کوٹ زیب تن کئے ہوئے ہے اور بیٹے کو شلوار قمیض کیساتھ چادر بھی گلے میں ڈلوا دی ہے تا کہ عوام کی نظروں میں یہ ہیرو لگے۔ باپ تو سندھی ٹوپی بھی پہننے پر مصر ہوا ہو گا مگر بیٹے نے شاید بالوں کے سٹائل کی وجہ سے ٹوپی پہننے سے انکار کر دیا ہوگا۔
مندرجہ ذیل بیانات سفید جھوٹ کی بہترین مثالیں ہیں۔
پارلیمنٹ متفق ہو تو مشرف پر مقدمہ ہو سکتا ہے – صدر زرداری
صدر میرے مشورے کے بغیر کوئی تقرری نہیں کر سکتے – وزیراعظم گیلانی
سابق صدر کو محفوظ راستہ نہیں دیا – وزیراعظم گیلانی
کرپٹ اور نااہل وزیر جلد فارغ کر دیں گے – وزیراعظم گیلانی
کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا، پارٹی کا دفاع کیا – فردوس اعوان
مشرف کیساتھ ایگریمنٹ نہیں سیٹلمنٹ ہوئی تھی – قمر زمان کائرہ
لیکن صدر زرداری نے فنائنشل ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں ایک سچ ضرور بول دیا ہے۔ وہ کہتے ہیں “وعدہ خلافیوں کا ایک اپنا ہی رنگ اور خوشبو ہوتی ہے”۔
7 users commented in " سفید جھوٹ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackسفید جھوٹ پاکستان کا قومی کھیل ہے بھائی
سفید کیا نیلا ، پیلا، لال، کالا ہر قسم کا جھوٹ ان پر جائز ہے
اب تو جی ایسی باتیں بھی عام سی لگنے لگی هيں ، ان لوگوں سےکچھ بعید نهیں هے
یہ مشرف کا دفاع کرتے کرتے ایک آدھ چوٹ لگا کر سمجھتا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ ہے
تقریبا تمام ہی حکمران اتنی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں کہ
دوسرے جھوٹے حضرات بھی ششدر رہ جاتے ہونگے،
(دوسرے جھوٹے حضرات سے میری مراد شیخ رشید قسم کے بندے ہیں۔)۔
کالے کرتوتوں والے اور کالی زبان والے لوگ سفید جھوٹ کیسے بھول لیتے ھیں یہ سمجھ میں نہیں آیا
مایا کے ہیں کئی نام۔ پرسوں، پرسا، پرس رام۔
سب مایا ہے
اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پہ کیونکون جلاتے ہیں جی؟
Leave A Reply