کل نیول ہیڈکوارٹر کے قریب دہشت گردی کا حملہ ہوا اور آج راولپنڈی کینٹ کی مسجد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا۔ ان حملوں کا نشانہ ہماری پاک فوج تھی جو شمالی علاقوں میں دہشت گردی کی نہ ختم ہونے والی جنگ لڑ رہی ہے۔ دہشت گردی کی جنگ میں ایک طرف فوج شمالی علاقوں میں نبرد آزما ہے اور دوسری طرف دہشت گرد سولین آبادی اور فوجی چھاونیوں میں فوج پر حملے کر رہے ہیں۔ نہ فوج اپنی ہار مان رہی ہے اور نہ دہشت گرد۔ یہ دہشت گرد حملے تبھی ہوتے ہیں جب فوج چڑھائی کرتی ہے۔ جنرل ضیاع کی افغانستان میں روس کیخلاف مزاحمت ہو، مشرف کی طالبان پر چڑھائی ہو یا موجودہ حکومت کی شمالی علاقوں میں کاروائی، دہشت گرد ملک کے تمام حصوں میں حملے شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن حیرانی اس بات پر ہوتی ہے کہ ابھی تک کوئی ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کر رہا۔
پتہ نہیں اس عذاب سے ہماری جان کب چھوٹے گی؟ پتہ نہیں کب ہم لوگ بندوق کی نالی کی بجائے مذاکرات کی ٹیبل کا استعمال کرنا شروع کریں گے؟ پتہ نہیں شمالی علاقوں میں فوج کی کاروائی کب ختم ہو گی؟ پتہ نہیں دہشت گردی کے پیچھے ملک دشمن عناصر کب بے نقاب ہوں گے؟ پتہ نہیں ، پتہ نہیں کچھ پتہ نہیں۔
6 users commented in " دہشت گردی کی جنگ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجب تک ہم اپنے آپ کو نہیںبدلیں گے
ہمیں اب باہر نکلنا پڑے گا ، صرف باتوں سے کچھ نہیں بدلے گا
ہمیں اب ہاتھ میں ہاتھ ڈال کہ باہر نکنا ہو گا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سفر تو جاری رہے گا کچھ بھی ہو
میر کارواں اگر سو گیا ہے تو کیا!!!
یہ گوریلا وار ہے، اور اسکے کئی کردار ہیں، شاباش ہے ہماری فوج اور عوام کو کہ وہ ایک وقت میں دو سپر اور ایک منی سپر پاور سے نبرد آزما ہے۔ اور تف ہے ان ناسمجھوں پر جو چند سکوں یانام نہاد ملاؤں کے بتائے ہوئے دین پر خود کشی جیسا قبیح عمل کر رہیں ہیں۔
امریکیوں نے غالبآ سو سال سول وار لڑی، فلسطینی ابھی تک لڑ رہے ہیں، اللہ کرے کہ ہماری وار کا جلد خاتمہ بلخیر ہو اور اللہ ہمارے بہادر جوانوں فتح و کامرانی سے ہمکنار کرے اور انکی بھر پور مدد کرے آمین ، سمہ آمیں۔
روس ، امریکہ اور بھارت ، آفرین ہے اس فوج اور اس قوم پر تین پاوروں سے ایک ہی وقت میں نبرد آزما۔
http://ejang.jang.com.pk/12-5-2009/pic.asp?picname=07_09.gif
چوہدری صاحب ۔ سب سے بڑے دشمن تو ہم خود ہیں وگرنہ امریکہ وغیرہا کی کیا مجال۔
واہ کیا بات ہے
http://ejang.jang.com.pk/12-6-2009/pic.asp?picname=08_01.gif
Leave A Reply