آج ہائی کورٹ نے فیس بک انتظامیہ کی اس یقین دہانی پر کہ وہ دوبارہ نبی پاک کی بیحرمتی کا سبب نہیں بنے گی فیس بک سے پابندی ہٹا لی۔ ابھی ایک روز قبل بنگلہ دیش نے بھی فیس بک پر پابندی عائد کی ہے۔ فیس بک کی اس یقین دہانی کو پرکھنے کیلیے ہم نے آج جب فیس بک پر نبی پاک کی بیحرمتی کے صفحے ڈھونڈنے کی کوشش کی تو کچھ بھی نہ ڈھونڈ پائے۔ اللہ کرے یہ سچ ہو کہ فیس بک انتظامیہ نے ایسے سارے صفحات ہٹا دیے ہوں۔ اگر یہ سچ ہے تو پھر پاکستان میں ہونے والے احتجاج رائیگاں نہیں گیے اور اس احتجاج کی مخالفت کرنے والے مان جائیں گے کہ یہ احتجاج جائز تھا۔
ہماری تلاش کے نتیجے میں جو صفحات ہمیں ملے وہ نبی پاک کی بیحرمتی والے صفحات کے احتجاج میں بنائے جانے والے صفحات تھے۔ ان میں یہ صفحہ بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے اور اس کے ممبران کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔
اگر اس کے باوجود کوئی صاحب فیس بک پر نبی پاک کی بیحرمتی کے صفحات دیکھ پائیں تو براہ مہربانی ہمیں آگاہ کیجیے گا تا کہ ہم فیس بک کے بارے میں اپنی رائے پر نظرثانی کر سکیں۔ ہمیں فیس بک انتظامیہ کے اعلامیے کا بھی انتظار رہے گا۔
نوٹ: بلاگر جاوید اقبال کی بات سچ ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے تمام صفحات حذف نہیں کیے اور ایسی صورت میں ہائی کورٹ کا پابندی ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ ہائی کورٹ کے پابندی ہٹانے کی توجیہ بہت کمزور ہے اور ثابت ہوتا ہے کہ ہائی کورٹ نے اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا یا پھر اس نے احتجاج کو کچھ نہیں سمجھا اور نہ ہی اسے اپنے لیے خطرہ سمجھا ہے۔
12 users commented in " فیس بک پر پابندی ختم "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیرے ہاں ابھی تک فیس بک نہیںکھل رہی
اس لیے مذید کچھ نہیں کہہ سکتے
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
الحمداللہ، اگرآپ کی بات درست ہےتوشکرہےکہ ہمارااحتجاج ناکام نہیں ہوا۔ اورفیس بک کےکرتادھرتاؤں کوعقل آگئی۔
والسلام
جاویداقبال
میرے ہاںبھی ابھی تک فیس بک نہیں کھلی۔ لیکن میرا خیال ہے کہ اس کو دوبارہ کھلنا بھی نہیں چاہیے۔
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
یہ ان گندےانڈوں کوکبھی بھی عقل نہیں آسکتی ہے۔ یہ پیج موجودہےسعودی عرب میں اس کالنک یہ ہے۔http://www.facebook.com/pages/Everybody-Draw-Mohammed/121799781187490?ref=search&sid=aO8YpjDdK2IcvfaJX78DCQ.3918168730..1
والسلام
جاویداقبال
ميں آج فيس بُک کھولنا نہيں چاہتا کيونکہ آج فيس بُک بائيکاٹ ڈے ہے
جاويد اقبال صاحب نے ربط لکھ ديا ہے ۔ ہو سکے تو آپ اس سلسلہ ميں قدم اُٹھائيں ۔ ميں بھی کوشش کرتا ہوں
باقی جو آپ نے لکھا ہے
اس احتجاج کی مخالفت کرنے والے مان جائیں گے کہ یہ احتجاج جائز تھا۔
ان لوگوں کو سمجھ آنے کی توقع نہ رکھيئے
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
دیکھیں کھولناتومیں بھی نہیں چاہتاتھامیں بھی اپنااکاونٹ ختم کیاتھالیکن آپکی بات کی تصدیق کرنےکےلیےیہ کیاہےکیونکہ جب کی پابندی لگی ہےاس کونہیں کھولاتھا۔
والسلام
جاویداقبال
فیس بک انتظامیہ کی یقین دہانی؟
کیا فیس بک انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی 😮
مٹی پاؤ جی، مینوں تے فیس بک نے کدی وی ایٹریکٹ نئیں جے کیتا، تھوڑا عرصہ مجبوری نال استعمال کیتی سی۔۔
اب تو راج کرے گا Twitter
انکل اجمل اپنے بلاگ کا کچھ کریں، نہیں کھلتا کبھی بھی۔۔۔
اور فیس بک پر تین حرف بھیج کر ٹوٹر پر آ جائیں، مزے کی چیز ہے
قدیر کی بات درست ہے
ٹوئٹر کا آئیڈیا درست ہے لیکن مائیکرو بلاگنگ ، فیس بک جیسی سہولیات تو نہیں دے رہی نا۔
السلام علیکم
افضل صاحب یہ بات سچ ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے تمام صفحات حذف نہیں کیے ،ابھی تک فیس بک پر یہ پیج موجودہے، ہو سکتا پاکستان میں بلاک کردیا ہو لیکن کوریا میں با اسانی پیج دیکھ سکتے ھے ، کوریا میں اس کا کالنک یہ ہے http://www.facebook.com/#!/pages/Everybody-draw-muhammed-day-May-20th-back-up/124602334226418?ref=ts
پاکستان کے مومنین یوٹیوب پر اپنے کون کون سے کارنامے لگاتے ہیں یہ بھی دیکھ لیں اور پھر سوال یہ ہوتا ہے کہ ہم نے ایسا کیا کیا ہے کہ ہم پر ظلم ہورہے ہیں!
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/06/100602_sind_highcourt_youtube.shtml
Leave A Reply