مسلم لیگ ن کی پچھلے دو سال کی کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کی ن نواز شریف نہیں بلکہ نان سینس کی پیداوار ہے۔ جعلی ڈگریوں پر خاموشی اور میِڈیا کیخلاف قرارداد اس کی تازہ مثالیں ہیں۔ اب تو اس بات میں کوئی گنجائش نہیں بچی کہ مسلم لیگ ن فرینڈلی اپوزیشن ہے جو خودغرض ہے اور اس نے ابھی تک جتنے بھی اقدامات کیے ہیں وہ عوام کی بھلائی کی بجائے صرف شریف برادران کی بھلائی کے اقدامات ہیں۔ اگر ایسی بات نہ ہوتی تو جعلی ڈگری ہولڈرز کی پارٹی خود بخود رکنیت معطل کر دیتی۔ کبھی کبھی بڑے لیڈروں کی عقل گھاس چرنے گئی ہوتی ہے اور وہ چند پارٹی لیڈروں کو بچانے کے چکر میں پوری کی پوری پارٹی کا ستیاناس کر بیٹھتے ہیں۔ یہی کچھ بھٹو نے کیا اور یہی اب شریف برادران کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی کے متحرک لیڈر اب خاموشی اختیار کر چکے ہیں اور وہ پارٹی کی پوزیشن کا دفاع نہیں کر رہے۔
پنجاب اسمبلی نے میڈیا کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر کے ثابت کر دیا ہے کہ یہ پارٹی بھی کرپٹ ہے اور اپنے کالے کرتوتوں کو سامنے لانے والے میڈیا کو برداشت نہیں کر سکتی۔ کتنی احمقانہ بات ہے کہ پارٹی کے صوبائی ارکان میڈیا کے خلاف متقفہ قرارداد منظور کر رہے ہیں اور پارٹی کی لیڈرشپ بشمول سینیٹر رشید، اور شریف برادران ڈھٹائی سے کہ رہے ہیں کہ یہ پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔ حالانکہ میڈیا کیخلاف قرداد وزیراعلی کی موجودگی میں پاس ہوئی ہے اور اسمبلی کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں نے وزیراعلی کے سامنے نعرے بازی کی ہے۔ مسلم لیگ ن کو اس قرارداد سے جتنا نقصان پہنچا ہے اتنا نقصان ان کے مخالفین بھی اسے نہیں پہنچا سکے۔
8 users commented in " مسلم لیگ ن یعنی نان سینس "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجب آپ نے لکھ دیا کہ یہ خود خر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ض جماعت ھے تو ہم کسی قسم کا شک نہیں کریں گے۔یہ جماعت واقعی خود بھی ھے اور ھے بھی خروں کی جماعت جن سے اچھائی کی امید رکھنا بھی خروں جیسا ھے۔
خبردار ہوشيار اگر کسی نے ن ليگ والے سب کو خر کہا ہاں البتہ سب سے تين کم کہہ سکتے ہيں
میرا پاکستان جی
اتنی جانبداری تو نہ برتیں
کیا میڈیا آپ کے خیال میں پارسا ہے
میںآپ کو ان لوگوں کے نام بتا سکتا ہوں جو پارٹیوںمیںبکے ہوئے ہیں
کیا میڈیا ، کیا ن لیگ اور کیا زرداری سب کے سب کرپٹ ہیں
شازل صاحب
اس پوسٹمیں ہم نے میڈیا کی طرف داری نہیںکی بلکہ مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کی ہے۔ میڈیا جتنا بھی جانبدار ہو اگر آپ کوئی غلطی نہیںکرتے تو میڈیا آپ کیخلاف کچھ نہیںکر سکتا۔ ہاں چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کر سکتا ہے۔ وہی بات ہوئی کہ چھوٹی سی بات ہوگی تو بڑی بنے گی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے مطابق نواز شریف برے صغیر کے واحد سیاستدان ہیں جو ملک میں تلخی اور گرمی کے وقت غیرملکی دورے پر چل پڑتے ہیں۔ تاہم مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کے سالانہ طبی چیک اپ کے لیے لندن جا رہے ہیں۔
“ نواز شریف اپنی اہلیہ کے سالانہ طبی چیک اپ کے لیے لندن جا رہے ہیں۔“
طبی چیک اپ نواز شریف نے کرنا ہے؟
ڈرامہ بازی۔
http://criticalppp.com/wp-content/uploads/2010/07/20100711_SABIR_EDITORIAL_11.jpg
Leave A Reply