آج مسجد کے ماہانہ فنڈ ریزنگ ڈنر میں تیس مساجد تیس سٹیٹس کے محرک بسام صاحب کو تقریر کیلیے بلایا ہوا تھا۔ انہوں نے سب سے پہلے پچھلے رمضان میں نیویارک کی تیس مساجد تیس دن میں دیکھیں اور مقامی مسلمانوں سے ملے۔ اس کے بعد ان کو خیال آیا کیوں ناں تیس دن میں تیس مساجد امریکہ کی تیس سٹیٹس میں دیکھی جائیں اور وہاں کے لوگوں سے ملا جائے۔ انہوں نے ہرطرح کی مساجد کا ذکر کیا۔ ان کا یہ مسحورکن پروجیکٹ ان کی ویب سائٹ یا فیس بک پر بھی دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ یقین مانیں ان کے ایک گھنٹے کی تقریر میں ایک منٹ بھی بوریت کا احساس نہیں ہوا بلکہ انہوں نے ہمیں واقعی ان مساجد کی سیر کرا دی۔ اب ان کا اگلا پروجیکٹ تیس ممالک میں تیس مساجد تیس دن میں دیکھنے کا پروگرام ہے۔
2 users commented in " تیس مساجد تیس سٹیٹس "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاکبر احمد وہی ہیں جنہوں نے جناح فلم بنائی تھی، اور کوئی دو ماہ پہلے ان کے اس مساجد والے منصوبہ پر این پی آر پر دو گھنٹے کا پروگرام تھا، جو سننے کا اتفاق ہوا اور واقعی بات کرنے کا انداز بہت دھیما اور اچھا ہے اکبراحمد صا حب کا ۔
معذرت، یہ تیس مساجد والے صاحب کوئی اور ہیں میں ان اکبر علی کی بات کر رہا تھا، اور کام بھی تقریباً ایک جیسا ہے اس لئے غلط فہمی ہوئی، البتہ انہوں نے تقریباً ۱۲۰۰ مساجد میں جانے کا ٹارگٹ رکھا تھا ۔
Leave A Reply