پچھلے کئی دنوں سے ٹی وی پروگراموں میں لوگ عمران خان کو اپنا نجات دہندہ قرار دے رہے ہیں۔ لوگ پی پی پی اور مسلم لیگوں سے اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ ان کی نفرت میں بھی لوگ عمران کو ووٹ دیتے نظر آتے ہیں۔ لوگ کسی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں اور فی الحال عمران ہی ان کیلیے امید کی کرن نظر آ رہے ہیں۔

سابقہ انتخابات کا اگر جائزہ لیا جائے تو 1970 کے انتخابات کے علاوہ باقی تمام انتخابات طے شدہ تھے۔ اس دفعہ بھی اگر انتخابات فوج کی زیر نگرانی  میں ہوئے تو عمران خان کے اسی طرح جیتنے کے امکانات ہیں جس طرح 1970 کے انتخابات میں بھٹو جیتے تھے۔ مگر اب حالات بدل چکے ہیں اور انتخابات میں دھاندلی کرنا بہت آسان ہو چکا ہے۔ کوئی معجزہ ہی ملک میں شفاف انتخابات کرا سکتا ہے۔ وگرنہ وہی جیتے گا جس کے سر پر سرخاب کا پر ہو گا۔ ہو سکتا ہے اس دفعہ انتخابات میں دھاندلی لوگ برداشت نہ کر پائیں اور قومی اتحاد کی طرح کی تحریک کے بدلے میں عمران خان کو حکومت ملنے کی بجائے فوج دوبارہ اقتدار پر قبضہ کر لے۔

کیا عمران خان اگلے انتخابات جیت جائیں گے؟ کیا عمران خان میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ اپنی سربراہی میں تحریک انصاف کو انتخابات میں کامیاب کرا سکیں گے؟ کیا عمران خان میں اتنی سوجھ بوجھ ہے کہ وہ انتخابی مہم  اتنی کامیابی سے چلائیں گے کہ لوگ صرف انہی کو ووٹ دیں؟

براہ مہربانی آپ بھی ہمارے سروے میں حصہ لیں اور عمران خان کے حق میں یا مخالفت میں ووٹ دیں۔

n

کیا عمران خان اگلے انتخابات جیت جائیں گے؟
View Results