جب سے عمران خاں نے ایم کیو ایم سے چھیڑخانی شروع کی ہے یہ معاملہ کچھ زیادہ ہی قومی لیول پر نمایاں ہو رہاہے۔ عمران خاں نے الطاف حسین کو ٹیررسٹ، غدار،قاتل اور ایم کیو ایم کو لسانی جماعت کہا ہے اور اس کے جواب میں ایم کیو ایم نے عمران کو ایک ناجائز بچی کا باپ کہا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ جو آدمی اپنی بچی کے حقوق کی حفاظت نہیں کرسکتا وہ قوم کے حقوق کی کیا حفاظت کرے گا۔ اس بحث کی جھلک اس وڈیو میں دیکھئے۔
8 users commented in " عمران خاں اور ایم کیو ایم کی لڑائی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackسب لوگ بلا وجہ الطاف بھائی پر تنقید کرتے ہیں حالانکہ وہ تو محنت سے لندن میں روزی کماتے ہیں خود دیکھ لیں :
http://www.youtube.com/watch?v=slGVVzAJujI
Imran Khan is a great leader and one day he will expose MQM and Altaf Hussain due to his bad character. Altaf is realy a treator and Pakistani and England government should cancel his nationality. The so called champions (Chamche) of MQM are tying to malign Mr Imran but he is still determined and devoted.
MQM should keep in mind that their days are numbered and soon they will be uprooted and kicked off from Pakistan. Whole nation know that how Altaf Hussain is earning money so there is no need to comment on it.
محترم
کس کے دن گنے جاچکے ہیںیہ تو وقت بتائے گا ایسے ہی کلمات جنرل آصف نواز بھی کہتے تھے اور جنرل بابر بھی ۔ لیکن ایم کیوایم اور الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے والوںکا اللہ تعالی کے حکم سے اپنا چیپٹر کلوز ہوگیا اور وہ سب کے سب آج ماضی کا حصہ ہیں۔
مجھے آج بھی1990میں الطاف حسین کا مینار پاکستان پر خطا ب یاد ہے جس میں انہوںنے کہا تھا کہ اے میرے پنجاب کے لوگوںیہ جو اسٹیج پر لوگ موجود ہیںیہ تمہارے لیڈر تمہیں دھوکہ دے رہے کیوںکہ ان میںسے کچھ جاگیردار ہیںکچھ سرمایہ دار ہیںکچھ سرکاری مولوی اور باقی اسٹیبلشمنٹ کے تنخواہ دار ہیںاور یہ وہی ہیںکہ جنہوںنے کل رات شراب و کباب کی دعوت میںشرکت کی مجھے بھی دعوت دی تھی لیکن میںنے انکار کردیا اب مجھے نہیںمعلوم کہ آئیندہ مینار پاکستان پر کب خطاب کرسکوںگا کرسکوںگا بھی یا نہیںیہ سب آپ عوام پر چھوڑتا ہوں واضع رہے کہ اس وقت اسٹیج پر میاںنواز شریف ، قاضی حسین احمد ، چودھری شجاعت حسین ، محمدخان جونیجو، شیخ رشید احمد اور دیگر رہنما موجود تھے۔
نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے کہ زندگی بچانے کے لئے الطاف حسین کو برطانیہ میں پناہ لینی پڑی اور آج تک الطاف حسین کی زندگی کی ضمانت پاکستان میںکوئی دینے کو تیار نہیںہے۔
کیایہ الطاف حسین کا قصور ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑتا اور اپنی پارٹی کا ٹکٹ کروڑوںروپوںمیںفروخت نہیںکرتا دوسری جانب پارٹی فنڈ کے نام پر کروڑوں روپوںمیںپارٹی ٹکٹ فروخت کی جاتی ہیںاقتدار کی خاطر ایک دوسرے کو ٹائم پیریڈ آفر کیا جارہا ہے پانچ سال میںوزیراعظم پانچ سال تم وزیراعظم ۔
کیا آپ کو معلوم ہے کراچی کے موجودہ سٹی ناظم سید مصطفی کمال کے پاس اپنا ذاتی گھر تک نہیںہے کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایم کیوایم کے ایم این ایز ،ایم پی ایز ،سینیٹرز،ناظمین اور کونسلر حضرات میںسے 80فیصد لوگوںکے پاس ذاتی کار نہیںہے دوسری جانب دیگر سیاسمی و مذہبی جماعتوںکے انہی لوگوںکو آپ اچھی طرحجانتے ہیں
یہ چند گزارشات انتہائی کم علمی کے باوجود آپ کے گوش گزار ہیںاگر کسی بات کو کوئی چیلینج کرنا چاہے یا براہ راست کوئی تبصرہ کرنا چاہے میں خوش آمدید کہوںگا۔طوالت کی معذرت لیکن دلائل میںایسا ہوتا ہے ۔
سید علی رضازیدی
زیدی صاحب بارہ مئی کے واقعات اور ایم کیو ایم پر لگنے والے دہشت گردی کے الزامات کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
وقت کی قید میں جکڑے ہوئے لوگوں سن لو
ایک ہی لمحے پر ٹھرے ہوئے لوگوں سن لو
الطاف نہ سمٹا ہے، نہ سمٹے گا، کبھی لمحوں میں
وہ احساس ہے، زندہ ہے، سبھی ذہنوں میں
نعمان صاحب کی خدمت میں، ادب و احترام کے ساتھ
12مئی کے واقعات یقینا قابل افسوس اور قابل مذمت ہیںجنہیںچند نام نہاد سیاست دانوںنے لسانی رنگ دینے کی بھی ناکام کوشش کی جو کہ بعد میںنہ جانے کس کے کہنے پر خاموش ہوگئے ہیںیقننا انہی لوگوںکے جن کے کہنے پر یہ بیان بازی کے میدان میںآئے تھے ۔
تمام حضرات میرے ایک سوال کا جواب دیںکہ اگر یہ فارمولا درست مان لیا جائے کہ کراچی اور سندھ کے شہری علاقوںمیںچونکہ ایم کیوایم 1988سے لے کر بلدیاتی الیکشن 2005 تک تسلیم شدہ سیاسی قوت ہے اور کراچی اور سندھ کے شہری علاقوںایم کیوایم تمام جرائم قتل وغارت اور دیگر جرائم کی ذمہ دار ہے تو پھر یہی فارمولے کے تحت پنجاب میںمسلم لیگ ،سرحد(پختونستان) میںایم ایم اے ،بلوچستان میں مسلم لیگ ایم ایم اے اور قوم پرستوںکی مشترکہ ذمہ داری نہیںبنتی ؟
راولپنڈی میں صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے کی ایف آئی آر میں چودھری شجاعت حسین ، پرویز الہی ،شیخ رشید اور مسلم لیگ کی قیادت کو کیو ں نہ نامزد کیا جائے؟
باجوڑ میںمدرسے پر حملہ اور اس کے ردعمل میںایک فوجی چھاؤنی پر حملے کی ایف آئی آر قاضی حسین ،فضل الرحمن اکرم درانی اور دیگر پر کیوں نہیں درج کرائی جاتی ؟
بگٹی صاحب کے قتل کا مقدمہ بھی اسی طرح کیوں نہ درج کیا جائے ؟
میری سمجھ میںایک بات نہیںآتی کہ کراچی میںکتا بھی کسی گاڑی کے تلے دب کر مر جائے تو الزام ایم کیوایم پر کیوںلگا دیا جاتا ہے ۔کچھ بعید نہیںکہ کل کو کوئی یہ بھی کہ دے کہ نعوزباللہ سمندری طوفان بھی ایم کیوایم لائی ہے بارشیںبھی ایم کیوایم کے یونٹ اور سیکٹر کے لڑکوںنے کرائی ہیںلوگوںکو مارنے کے لئے
اللہ معاف کرے
Jinab noor sahab app k comments pary or is bhot hi zabardast jawab Ahmed Bhai k taraf say app ko mosol howa app logo ko pata hay app logo ki problem kiya hay app logo say yee bardasht nahi hota k app ek aam aadmi ki qiyadat qabol karyn kiyon k app logo ko aadat ho gae hay wadyro jagidaro k talway chatny ki app logo ko sirf yahi chaye k koe app nachaye or app nachy bila waja app log sirf charty suraj k pojari ho phyly baynazeer phir nawaz sharif phir shujat hussain jub k QUAID-E-ETHYRIQ k chany walo nay marna gawara kar liya dar dar ki thokry khana gawara kar liya magar QUAID say ghadari ka khiyal bhi dimag may nahi lay mri samaj may ek bat nahi aati app log MQM say itny khof zada kiyon hyn KARACHI , HAYDRABAD OR OTHER SHYRO may hum hold rakty hyn us ab rhy gae bat punjab side ki tu bhai wahan pay jo bhi MQM k lye kam kary ga ya jity ga wo wahin ka mukami punjabi hoga koe karachi say aa k nahi bhyty ga agr wo sahi kam kary app ko app k haqoq dilway tu app us ko sir aankho pay bhytaye ga or agr ghalat kary tu lat mar diya ga but kam say kam ek bar chance tu dijye hum ko samajny ki hum ko jany ki koshish tu kijye ALLAH k wasty nafrat bary nafrat wala salok mat kijye hamary sat wo tariq mat dhoraye jo app k baro nay hamary sat kiya 12may ko jo howa bhot ghalat howa but app log sirf ek side kiyon dayk rahy hyn app logo ko jo dikhaya gaya wo dayk rahy hyn app nay jany k koshish kiyo nahi ki k aysa kiyon howa asi kiya waja thi ki logo ko aasla uthana para abhi last friday ko honay waly PHATANO k jalsy may app firing or asla dayk layty tu app ko har ek bat ka jawab mil jata
عدنان بھائی
بہت اچھے کمنٹس ہیں آپ کے کہ کم سے کم ایک چانس تو دیا جائے ایم کیوایم کو سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں کام کرنے کا اگر صحیح کام نہ کریں تو ان کو رجیکٹ کرنے کا حق عوام کو ہے ۔اور یہ بات بھی بالکل درست ہے کہ خداناخواستہ کوئی کراچی یا حیدرآباد سے الیکشن نہیں لڑے گا وہاں پر اور وہیں کے مقامی مڈل کلاس طبقے کے افراد ہوں گے جیسا کہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے دو ارکان اسمبلی جو منتخب ہوئے ہیں وہ کشمیری ہیں اور وہیں کے ہیں کوئی کراچی یا حیدرآباد سے نہیں گیا وہاں کی اسمبلی میں۔
سید علی رضا زیدی
Leave A Reply