واقعہ کربلا کی یاد ہر سال نو اور دس محرم کو منائی جاتی ہے۔ شہر شہر جلوس نکلتے ہیں، تازیے کو چوما جاتا ہے اور گھوڑے کے نیچے سے گزرا جاتا ہے۔ واقعہ کربلا سنانے کیلیے تربیت یافتہ ذاکر میدان میں اتر آتے ہیں۔ وہ واقعہ کربلا کو اس انداز میں بیان کرتے ہیں کہ سامعین اپنے حال کو بھول کر ماضی میں گزرے اس حادثے کو اپنے اوپر اس طرح طاری کرتے ہیں کہ اپنے جسم کو چھلنی کرنے سے بھی نہیں چوکتے۔
مگر دس محرم کے بعد کالے کپڑوں میں ملبوس شاہ جی دہشت کی علامت بن جاتے ہیں۔ تمام مسلمان حضرت امام حسین کی قربانی کو بھول کر دنیا کی آلائشوں میں اس طرح گم ہوتے ہیں کہ انہیں نہ تو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا رنج ہوتا ہے، نہ ایران پر پابندیوں کا دکھ ہوتا ہے، نہ عراق کی تباہی پر رونا آتا ہے، نہ چیچنیا کے مسلمانوں کی آہ و بکاہ انہیں سنائی دیتی ہے، نہ افریقہ میں بھوک سے مرتے مسلمان یاد آتے ہیں، نہ خود پر مسلط ڈکٹیٹر انہیں برے لگتے ہیں اور نہ انہیں رشوت لینے دینے میں کوئی عار محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے مسلمان آج اتنے بے بس ہیں کہ وہ دنیا میں سوائے سینہ کوبی یعنی اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں کر سکتے۔ سینہ کوبی استعارہ ہے بے بسی، کمزوری اور حال سے بے خبری کا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ واقعہ کربلا نہ منایا جائے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام کی قربانی سے سبق سیکھ کر اپنے موجودہ حال کو سدھارنے کی فکر کی جائے تا کہ کربلا کا واقعہ دوبارہ کہیں وقوع پذیر نہ ہو۔
4 users commented in " واقعہ کربلا سے بدعہدی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackخوب لکھا ہے محترم اور بالکل صحیح کہا ہے آپ نے کہ ،
حضرت حسین علیہ اسلام کی قربانی سے سبق سیکھ کر اپنے موجودہ حالات کو سدھارنے کی فکر کی جائے تا کہ واقعہ کربلا دوبارہ کہیں وقوع پذیر نہ ہو۔
Just shut down Islamic training madrasahs and learn to live with secular laws which provide justice for all. You will see peace. Religions don’t guarantee peace, they force others too to follow their ways. Today those societies who locked their religion in their places of worship, are living peacefully. And countries which allow religions running unchecked in the streets, are in ruins.
آپ کی باتوں سے سو فیصد متفق
Ajaz Latif@ you’d better not hide your reality, I know many such like you atheists and they are so much superficial and so you are!
Dear locking up religion is not possible now, they are also moving back to it and Fate….
What do you know about it’?
Leave A Reply