قدم رنجاں فرماۓ، وہ بھی آدمی
شاہی جوتا چمکاۓ، وہ بھی آدمی
وردی میں کلف لگاۓ، وہ بھی آدمی
لمبی چھترول کراۓ، وہ بھی آدمی
قومی بجٹ بناۓ، وہ بھی آدمی
خالی ہنڈیا پکاۓ، وہ بھی آدمی
خدا کا گھر گراۓ، وہ بھی آدمی
خدا کا گھر بناۓ، وہ بھی آدمی
غلافِ کعبہ چڑھاۓ، وہ بھی آدمی
درِ کعبہ سے ہٹاۓ، وہ بھی آدمی
انگلی پکڑ کر چلاۓ، وہ بھی آدمی
نرسنگ ہوم پہنچاۓ، وہ بھی آدمی
شہر میں فساد کراۓ، وہ بھی آدمی
فساد میں گولی کھاۓ، وہ بھی آدمی
مضبوط کرسی بناۓ، وہ بھی آدمی
اور کرسی سے گراۓ، وہ بھی آدمی
نشہ بیچ کر کماۓ، وہ بھی آدمی
نشےمیں گھر جلاۓ، وہ بھی آدمی
اصولوں پر ڈٹ جاۓ، وہ بھی آدمی
لفافہ، لوٹا کہلاۓ، وہ بھی آدمی
سخن میں سکہ جماۓ، وہ بھی آدمی
کسی کے شعر چراۓ، وہ بھی آدمی
1 user commented in " وہ بھی آدمی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackواہ واہ بہت ویل سیڈ۔۔۔
جج کو جو بحال کروائے، وہ بھی آدمی
جنرل کی جو وردی اتروائے، وہ بھی آدمی
عورتوں کو جو برقعہ پہنائے، وہ بھی آدمی
خود پر جو برقعہ چڑھائے، وہ بھی آدمی
واہ واہ ، کی دس دتّا
فرقہ واریت جو پھیلائے، وہ بھی آدمی
فرقہ واریت کا نشانہ جو بن جائے، وہ بھی آدمی
گول گپے جو کھلائے، وہ بھی آدمی
مفت کے جو کھائے، وہ بھی آدمی
جس کو نیند آئے، وہ بھی آدمی
اور جو سو جائے، وہ بھی آدمی
مجھے نیند آرہی ھے۔۔۔اللہ حافظ
Leave A Reply