ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے “برطانوی پولیس نے ان کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ وہ ان سے پاسپورٹ تو چھین سکتی ہے، پھانسی پر چڑھا سکتی ہے مگر ان کا ایمان نہیں چھین سکتی”۔
انہوں نے واقعی سچ کہا ہے کہ برطانوی حکومت ان سے ان کا ایمان نہیں چھین سکتی۔ کیونکہ اس طرح کی چیز جب ان کے پاس ہے ہی نہیں تو پھر چھینے گا کون؟
الطاف حسین نے کہا “انہیں پیسے دے کر بار بار خریدنے کی کوشش کی گئی۔ مگر وہ واحد سیاستدان ہیں جن کو ایجنسیاں خرید نہیں سکیں”۔
بھائی تو پھر پانچ لاکھ پاؤنڈ جو چھاپے میں برطانوی پولیس نے پکڑے، کیا وہ آپ کی کمائے کے تھے؟ واقعی سچ ہے انہیں اپنے ملک کی ایجنسیاں نہیں خرید سکتیں کیونکہ وہ پہلے ہی بڑی طاقتوں کے ہاتھوں بکے ہوئے ہیں۔
1 user commented in " جب کچھ پاس ہو گا تو کوئی چھینے گا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackیہ بات تو ہے ۔
برتن میں سے وہی نکلے گا ناں جو اس میں ہو گا۔
اب خالی ×چاٹی× سے لسی تو نکلنے سے رہی۔
Leave A Reply