مولانا طاہرالقادری نے اپنے منہاج ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی سب بڑی مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔
مطلق العنان حکمران اور بادشاہ اپنی رعایا کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کیلیے اس طرح کے ریکارڈ بنایا کرتے تھے۔ ہم نے بادشاہی مسجد، تاج محل، قطب مینار اور شالامار باغ بنائے اور یورپین نے بڑی بڑی یونیورسٹیاں بنائیں۔ آج یورپ کے پاس تمام موجدات ہیں اور ہمارے پاس قرون وسطیٰ کے نشانات۔ اچھا ہو اگر مولانا مسجد کی بجائے اپنے ایجوکیشن سٹی کو دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بنائیں جہاں دین و دنیا کے تمام علوم پڑھائے جائیں۔ جہاں سے مسلمان عالم، فاضل اور سائنسدان بن کر نکلیں اور مسلمانوں کیلیے اچھے اچھے کام کریں۔
No user commented in " مسجد یا مکتب "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply