پچھلے ہفتے کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں جب پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تو آرمی میں کمیشن لینے والوں میں ایک سکھ جوان بھی تھا جو دوسرے آفیسرز کیساتھ سرپرسبز پکڑی باندھے قدم سے قدم ملا کر چل رہا تھا اور اس نے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو سلامی دی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد آفیسر ہرچرن سنگھ اپنی فیملی اور دوستوں کیساتھ گھل مل گیا جو ننکانہ صاحب سے اس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ دیکھنے آئے تھے۔ سب نے ملکر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور ہرچرن کی کامیاب ٹریننگ کی خوشی منائی۔۔
ہرچرن سنگھ نے کہا ” یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں آپ کے سامنے خاکی وردی ميں کھڑا ہوں اورمجھے بہت بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وقت گزرنے کسیاتھ میں ثابت کردوں گا کہ ہم سکھ اپنے مسلمان بھائیوں سے بھی زیادہ وفادار ہیں۔ میں پاکستانی آرمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے مجھے یہ موقع دیا”۔
یہ وہی کیڈٹ ہے جو 2005 میں پہلا سکھ ہونے کے ناطے کاکول اکیڈمی میں داخل ہونے پر مشہور ہوا تھا”۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ایک سکھ ٹریفک پولیس میں بھی بھرتی ہوکر شہرت حاصل کرچکا ہے۔
2 users commented in " پہلا سکھ آرمی آفیسر "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackقومی سیاسی لحاظ سے یہ ایک اچھا عمل ہے
Leave A Reply