2001 میں سیالکوٹ کے کاروباری حلقوں نے اپنے مال کی بروقت برآمد کیلیے حکومت سے درخواست کرنے کی بجائے خود ایئر پورٹ بنانے کا ذمہ اٹھایا جو آج مکمل ہوگیا۔ جنگ کی خبر کے مطابق اس کارنامے کی تکمیل میں پانچ سو افراد نے حصہ لیا۔ ان لوگوں نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ یعنی سیال کمپنی بنائی اور گورنمنٹ کی اجازت سے ائیرپورٹ بنانا شروع کردیا۔۔ اس کمپنی کا مخفف سیال شہر سیالکوٹ کی غمازی بھی کیا کرے گا۔
اس ائیرپورٹ پر آج پہلی مسافربردار پرواز اتری جو کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔ کچھ عرصے بعد یہاں پر بین الاقوامی پروازیں بھی اترنا شروع ہوجائیں گی۔
ہم شروع سے کہتے آئے ہیں کہ آج کے دور میں زیادہ تر کام ایک آدمی کے بس کی بات نہیں رہے۔ کامیابی کیلیے قائداعظم کے تین اصولوں میں سے ایک یعنی اتحاد کا ہونا ضروری ہے۔ وہ کام جو پاکستانی حکومت بھی نہیں کرسکی جب پانچ سو آدمی اکٹھے سر جوڑ کر بیٹھے تو انہوں نے کردکھایا۔ شاباش سیالکوٹ کے شیرو خدا، تمہارے اس کام میں برکت ڈالے اور تمہیں مزید پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان بھی پیچھے نہیں رہی اور اس نے بھی اس میں اپنا مقدور بھر حصہ ڈالا ہے۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جس کی لمبائی تین عشاریہ چھ کلومیٹر ہے اور اس پر دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ائیربس تین سو اسی بھی لینڈ کرسکتا ہے۔ اس ایئرپورٹ پر دو ارب ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
کیا ہمارا میڈا اس کارنامے کو اپنی خبروں میں مناسب جگہ دے پائے گا۔ تاکہ ہم پاکستانی بھی مایوسیوں سے نکل کر فخر سے کہ سکیں کہ “ہم بھی کسی سے کم نہیں”
10 users commented in " سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھل گیا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackیہ تو بہت بڑی بات ہے ۔۔ خصوصا جب کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ پراجیکٹ مکمل کیا ہے۔۔ اور یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ اس پر اے 380 بھی لینڈ کرسکتا ہے کیونکہ ابھی بھی دنیا کے بہت سے ملکوں کے پاس اس جہاز کے لیے رن وے نہیں ہیں۔۔
اچھا لگا جان کر۔
خوشی ہوئی جان کر کہ ہمارے دیس میں بھی لوگ کسی بات پر متفق ہو سکتے ہیں۔ اللہ اس سنگ میل کو ہمارے ترقی و اتحاد کیلیے مشعل راہ بنائے۔
achee kawish hai aur degar shehroon kay leeay misaal bhee…siraf yeah keah tamaam dawoon pay yaqeen na karain..app ko tu patah hee hai hamaaray han kiyya miyyar hai dawoon ka
اھلیان سیالکوٹ نے پاکستان کی تاریخ میں اک مثال قایم کی ھے۔۔۔۔۔۔۔ ھمت مرداں۔۔۔ مدد خدا۔۔۔۔۔۔۔
اگر عوام نے ھئ یہ سب کام کرنے ھیں۔۔۔۔۔ تو حکومت کیا حرام کی روٹیاں توڑنے کے لیے ھے۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
Sialkot, Pakistan, 95A Muradia Road, Model Town, Sialkot Sialkot International AIRPORT
Tel: (City Office) +92 (0)52 355 5333, +92 (0)52 325 7181/2, (Airport Office) +92 (0)52 350 5705/6
Fax: (City Office) +92 (0)52 325 7834, (Airport Office) +92 (0)52 350 5670
e-mail: info@sial.com.pk
Website: http://www.sial.com.pk
Business Development: Muhammad Yousaf
Airport Data: International, Sialkot 14km (8miles), Position 32°30´35″N, 074°31´35″E
Airfield Data: Fire Category 9
Navigational Aids: PAPIS, VOR, DME, ILS, TDME
Runway 1: Heading 04/22, 3,600m (11,811ft), ICAO Cat. 4E
“سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جس کی لمبائی تین عشاریہ چھ کلومیٹر ہے اور اس پر دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ائیربس تین سو اسی بھی لینڈ کرسکتا ہے۔ “
yeha baat tekh nahain hai…galbaan aap tasdeeq karnay kay amal say waqaf nahain hain
عوتوعوعوعرع صاحب
بات آپ کی ہوسکتا ہے درست ہو مگر یہ خبر ہم نے جنگ میںپڑھی تھی۔ اگر ہو سکے تو سچ کیا ہے وہ آپ بتادیں۔
ھم اھلیان سیالکوٹ اس کامیابی پراللھ کا شکر ادا کرتے ھیں۔
Sialkot Airport project is like every one’s dream come true, spacily who live in and connected with Sialkot and abroad one way or the other. There is no place like home Sialkot Pakistan.Sialkot to London to Sialkot
Mir Asghar Mahmood
Mohallah Zafar Abad
Hamaanyoon Street Sialkot
Pakistan
Leave A Reply