چلو خدا خدا کرکے ایک آمر نے تو ملک کی جان چھوڑی
تمہارا کیا خیال ہے جنرل مشرف کے استعفے کے بعد پاکستان آزاد ہو گیا؟
کیا مطلب ہے تمہارا؟
اگر پچھلے چند روز کے واقعات کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے جنرل مشرف سے گلو خلاصی بیرونی جمہوری طاقتوں کی مرضی کے بغیر ناممکن تھی۔ تم نے دیکھا نہیں جنرل مشرف بمقابلہ جمہوریت کی کشمکش میں بیرونی طاقتیں کس طرح اثرانداز ہوئیں۔ کس طرح سعودی سکیورٹی چیف نے پاکستان کا ہنگامی دورہ کیا، کس طرح امریکی سفیر نے تمام کھلاڑیوں سے ون ٹو ون ملاقات کی۔ کس طرح برطانوی اس کھیل کا حصہ رہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جنرل مشرف کا نعمل البدل اس سے بھی بڑا غیرملکی ایجنٹ ہو گا؟
تم سچ کہتے ہو اور ثبوت کے طور پر قبائلی علاقوں میں جاری جنگ، ڈاکٹر عبدالقدیر کی نظر بندی، بلوچستان کی افراتفری، شدت پسندوں اور دہشت گردوں کیخلاف طاقت کے استعمال کی تکرار، پٹرول کی قیمت نہ گھٹانے کا فیصلہ، ججوں کی بحالی سے انکار، یہ سب اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہماری پارلیمنٹ ابھی آزاد نہیں ہوئی۔
احمد فراز نے پچھلے سال ایک انقلابی غزل کہی تھی جس کا ایک شعر ہماری حالت کی عکاسی کرتا ہے۔
غیروں سے کیا گلہ ہو کہ اپنوں کے ہاتھ سے
ہے دوسروں کی آگ میرے گھر لگی ہوئی
تو پھر ہم آزاد کب ہوں گے؟
ہم آزاد تب ہوں گے جب ہم اپنا بجٹ اور معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے بغیر بنائیں گے، جب قبائلی علاقوں پر اتحادیوں کی بمباری رکوا دیں گے، جب ایران کیساتھ گیس کی ڈيل کرپائیں گے، جب ملک کی قسمت کے فیصلے فرد واحد کی بجائے پارلیمنٹ کرے گی۔
یہ کب ہو گا؟
اگر میڈیا نے غداری نہ کی اور موجودہ حکومت نے بجلی کی سہولت ہر گاؤں میں پہنچا دی تاکہ میڈیا گھر گھر پہچن جائے تو پھر قوم جلد بیدار ہونا شروع ہو گی۔ پھر وہ اپنے حقیقی نمائندے چنے گی جو اس کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ تب تک اللہ اللہ کیجئے، روزے رکھیے، نمازیں پڑھئے اور حج کیجئے۔
4 users commented in " کیا ہم آزاد ہوگئے؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackدرست فرمایا
مشرف کی فرمانبرداری کی خاطر اسے سعودی عرب مین رھائش مل جاے گی۔ سرکار کے آشیرواد سے۔
مشرف جتنا کرسکتا تھا اس نے کیا۔ مگر مشرف کی بھی اپنی حدود تھیں۔
مشرف آئی ایس آئی کو ختم نہیں کرنا چاہتا تھا اور ھمارے دشمنوں کو آخر مشرف کی قربانی دینی پڑی۔ اور دنیا کو یہ بتانا بھی نھیں چاھتے کہ وہ اپنے غلامون کو یتیم چھوڑ دیتے ھیں۔
اب زرداری کیانی صاحب کی چھٹی کریگا اور ایک پھلے سے منتخب شدہ آدمی کو چیف بنادیگا۔
پھر اسکے بعد میڈیا آئی ایس آئی کے بارے مین تبصرے شروع کریگا اور پھر زرداری صاحب قوم کو ایک اور تحفہ دینگے۔
یہ تو ایک خیال ھے، ھوگا کیا وہ تو اللہ ہی جانتا ہے۔
یہ ڈرامے بازی اس ملک میں پچھلے ساٹھ سالوں سے چل رہی ہے ۔۔ آتا ہے تو لوگ مٹھائی بانٹتے ہیں جاتا ہے تو لوگ مٹھائی بانٹتے ہیں۔۔ مسائل وہیں کے وہیں ۔۔ اس صورت حال میں اگر یہ کہا جائے کہ ہم لوگ خاصے بے وقوف واقع ہوئے ہیں تو کوئی مضائقہ نہیں ۔۔ خاص کر خوشیاں منانے والوں کی ذہنی حالت پر مجھے شدید تحفظات ہیں کیونکہ مشرف اصل مسئلہ نہیں ہے اصل مسائل کچھ اور ہیں۔۔ جب آپ کے شب و روز میں کوئی فرق ہی نہیں پڑنا اور جب آپ نے لٹنا ہی ٹہرا تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ آمر لوٹے یا منتخب حکومت ؟
I need your help. I want to begin blogging in urdu. Can you help me get started.
Do I have to have Urdu Mahir or other software? I ordered it yesterday for about $250
Which buttons do I turn on in wordpress to let me post in Urdu and English?
Can you kindly send me a detaled email (moinansari@aol.com) on how to get started?
Best regards
Moin Ansari
http://www.wordpress.com
http://www.rupeenews.com
Leave A Reply