آج ہم اپني سائٹ کي ہٹس چيک کر رہے تھے کہ ايک قاري کے ذريعے ہم گوگل کے انجن پر چلے گۓ جہاں پر اس قاري نے اردو کے الفاظ کي تلاش ميں ہماري سائٹ تلاش کي مگر ساتھ ہي ہم نے نوٹ کيا کہ  ہماري تحريرکے ابتدائي الفاظ ايک اور سائٹ پر بھي نظر آرہے ہيں۔ ہم نے اس سائٹ کو کلک کيا تو يہ ديکھ کر حيران رہ گۓ کہ ايک حضرت جي نام کے آدمي نے ہمارے سارے کے سارے کالم ہوبہو نقل کۓ ہوۓ ہيں اور ہمارے نام کا بھي حوالہ نہيں ديا۔

 ليکن اچھي بات يہ ہوئي کہ اس طرح ہميں ايک اور اردو کي سائٹ کا پتہ چل گيا۔

 ہم نے اس سائٹ پر پہلے اپنا نام رجسٹر کيا اور پھر اپنا احتجاج درج کراديا – اب ديکھيں حضرت جي کيا جواب ديتے ہيں۔ آپ بھي مندرجہ ذيل سائٹ پر کلک کرکے اس سائٹ کي سير کرسکتے ہيں اور ہمارے مضامين قطاراندر قطار ديکھ سکتے ہيں۔

http://www.hallagulla.com/vb3/islam-muslim-ummat/1670-1606-1583-1582-1608-1576-1589-1608-1585-1578-1578-1576-1589-1585-1746-a-109414.html