دو قطعات کا نزول ہوا ہے جو ہم يہاں آپ کيلۓ درج کررہےہيں۔ ايک قطعہ اپنے مشن کي عکاسي کرتا ہے اور دوسرا نام کے مسلمانوں کا حال بيان کررہا ہے۔
عرض کيا ہے۔
اپوزيشن کي انا عزيز ہے
نہ حکومت کي وفا عزيز ہے
کہتے ہيں ڈنکے کي چوٹ پر
ہميں پاکستان کي بقا عزيز ہے
—–
دوسراقطعہ سوۓ ہوۓ مسلمانوں کو جگانے کي ايک کوشش ہے۔
کہاں کي دوستي کہاں کي محبت
جہاں کي دولت وہاں کي محبت
خريد لو چند ٹکوں ميں انگريزو
دورِ حاضر کے مسلماں کي محبت
2 users commented in " اشعار "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackخوب
آداب
محترم آپ کے توسط سے میں اپنی ایک درخواست تمام اردو کے مہربان دوستوں تک پہنچانا چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ اس میں بھی ناانصافی نہیں کریں گے۔
پچھلے چند دنوں سے اردو سیارہ پر میرے اور بڑے بھائی پردیسی کے بلاگ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔اور اس کی کوئی بھی وجہ نہیں بتائی گئی۔میرے خیال میں جو سب سے بڑی وجہ ہے وہ یہ کہ پردیسی بھائی اپنے بلاگ پر قرآن کریم کا ترجمہ پیش کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا بلاگ بلاک کیا گیا ہوگا اور میرا قصور ان کا بھائی ہونا ہو سکتا ہے۔بحرحال وجہ کوئی بھی ہو یہ سراسر زیادتی ہے۔لوگ جو جی چاہے لکھیں ، وہ ان پر کبھی ناگوار نہیں گذرا ، گر ایک بندہ قرآن لکھے تو اسے بلاک کر دیا جائے۔یہ کہاں کا انصاف ہے۔یہ مسلمانوں کا چوپال ہے یا یہودیوں کا؟
میں نے اس سلسلہ میں بھائی پردیسی کو کہا تھا کہ ان کے مقابلے میں اردو سیارہ طرز کا ویب ریڈر اپنی سائٹ پر بنا کر مجھے دے دیا جائے۔اور ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے مجھے بنا دیا ہے۔جس کا ربط میں ذیل میں دے رہا ہوں۔
http://www.hadaaya.com/urdu
اگر ان کو شوق ہے کہ اردو داں آپس میں لڑیں تو پھر لڑنے دیں۔آگے بھی تو ہم مسلمان کون سا اتفاق سے رہتے ہیں۔جب تک ہم لوگ ، اپنے لوگوں کے لئے اپنے دلوں سے نفرت کا زہر نہیں نکالیں گے تب تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔
شیخو
Leave A Reply