ابھی کل اسلام آباد میں سکیورٹی فورسز پر خود کش حملہ ہوا، کسی نے یوم مذمت نہیں منایا۔
دو دن قبل ہی کوئٹہ میں ایک کنٹینر میں سو سے زیادہ آدمی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے کسی نے اس وہشتناک انسانی اسمگلنگ پر احتجاج نہیح کیا۔
عافیہ صدیقی پر ظلم اور پھر امریکہ میں قید ہونے پر کسی کو یوم مذمت منانے کی جرات نہیں ہوئی۔
آئے دن وڈیرے، جاگیردار، چوہدری سر عام عورتوں کی تذلیل کرتے رہتے ہیں اس پر کوئی شور نہیں مچاتا۔
کراچی میں مئی اور اپریل کے تشدد کو بھلا دیا گیا اور یوم مذمت نہیں منایا بلکہ ہائی کورٹ میں کیس بھی ختم کرا دیا گیا۔
آج چکوال میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکے سے پاکستانی شہید ہو گئے کوئی نہیں بولے گا۔
مگر اسلام کی سزاؤں کو وہشتناک قرار دینے کیلیے ایک غیرتصدیق شدہ واقعے پر اتنا زبردست احتجاج ناانصافی نہیں تو اور کیا ہے۔ جب سپریم کورٹ نے اس واقعے پر سوموٹو ایکشن لے لیا ہے اور صوبائی حکومت نے بھی تفتیش شروع کر دی ہے تو پھر سچ اور جھوٹ کا فیصلہ ہونے سے قبل ہی اتنا شور اسلام کیخلاف مغرب کی گھناؤنی سازش نہیں تو اور کیا ہے؟
10 users commented in " کیا یہ انصاف ہے؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاب تو کہتے کہتے یوں لگتا ہے کہ سننےوالوں نے اور دیکھنے والوں نے اپنے کانوں اور انکھوں پر بے حسی کی پٹی باندھ رکھی ہے ۔ وزرا تو یوں آتے ہیں اور بیان دے کر چلے جاتے ہیں ۔ جس سے یہی لگتا ہے کہ ان کا بیان یہ بیان دے رہا ہو کہ کیوں اپنا خون جلاتے ہو ۔ مرنے دو اچھا ہے آبادی کم ہو گی
پاکستانی سول سوسائٹی مسلسل عافیہ صدیقی اور ڈرون حملوں کے مدعوں پر احتجاج کرتی رہی ہے۔ یا شاید آپ کی نظر سے وہ مہمیں نہیں گزریں۔ ابھی بھی کئی بلاگز پر عافیہ صدیقی کو رہا کرو کے اسٹیکرز چسپاں ہیں۔
ظلم ظلم ہے۔ اس کا تقابل اس کی گھناؤنیت کو کم نہیں کردیتا۔
ایک اردو بلاگر کی تحریر سے اقتباس۔۔۔ جو میرے خیالات کی سو فیصد ترجمانی کرتا ہے۔۔۔
سندھ میں خواتین کو زندہ دفن کرنا’کاروکاری اور دیگر قبیح رسوم کے خاتمے کےلئے تو الطاف بھائی اتنے سرگرم نہ ہوئے نہ ہی انہیں توہین رسالت کے حوالے سے یوم مذمت اور ریلی کی ضرورت محسوس ہوئی انسانی حقوق کی نام نہاد این جی اوز بھی اس غیر مصدقہ واقعہ کی مذمت میں بڑی سرگرم ہیں اور اپنی نوکری پکی کر رہی ہیں غیر ملکی آقاوں کو خوش کرنے والے بھی بڑے سرگرم ہیں پاکستانی قوم ان لوگوں کی اچھی طرح پہچان کر لے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الطاف بھائی’ عاصمہ جہانگیر اور این جی اوز سے درخواست ہے کہ وہ اس جعلی وڈیو پر عوام کو مشتعل نہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔
zabaerdast!bohoot khob.pakistan ki sarzameen par kuch bhi ho jaye , to koi batt nahi likan islami taleemat ke mutabeq agar khuch ho jayee to qayamat aja tee hai.
آپ کے نشاندھی کردہ تمام ایشوز پر اسی طرح مزمت اور احتجاج کیا گیا تھا ظلم ہے کہ تھمتا ہی دِکھائی نہیں دے رہا-
ویسے یہ سازش سازش کا راگ الاپ کر ہم کسے دھوکہ دے رہے ہیں؟
اپنے آپ کو کیونکہ حیقیت کا سامنا کرنا نا صرف مشکل بلکہ ناممکن بھی ہے
نعمان چاچا یہ جعلی وڈیو آپ ہی جیسے اسلام دشمنوں کی اختراع ہے
جن کا مذھب ہی اسلام کو آگ لگا کر تاپنا آپکی خوشی کا تو ٹھکانا ہی نہیں ہے اور جگہ تبصرے مارتے پھر رہے اپنی جھوٹی بکواس بند کرلو تو زیادہ اچھا ہوگا اور ہاں تم وہاں موجود تھے کہ نہیں جہاں شوٹنگ ہو رہی تھی اس ناٹک کی
خدا خیر کرے کہیں ڈائریکٹر آپ ہی تو نہ تھے اگر نہ بھی رہے ہوں تو اس مووی کا ڈائریکٹر کی سوچ آپ سے کچھ مختلف نہ ہوگی
اور چاچا اب آپ اپنے بلاگ پر اس لڑکی اسٹکر لگا لو جس نے سرے سے اس پورے معاملہ کو خارج کردیا اور وڈیو کی حقیقت جو کہ عیاں تھی آنکھ والوں پر اب اندھوں پر بھی عیاں ہوگیی اب کہیں یہ فتوی نہ دے دینا کہ وہ لونڈیا وھابی ہو گئ آپ سے کچھ بعید نہیں بھئ
رضوان بڑے دن بعد باہر نکلے بل سے بڑے خوش نظر آرہے لگتا اس ناٹک کے ایک کردار آپ بھی ہیں میں آپسے سوال پوچھتا ہوں کہ اس سیلف کرییٹڈ مووی کے ذریعہ آپ لوگ کسے دھوکہ دینا چاہ رہے ہو اپنے آپکو یا خدا کو
Ye video un logon ne banai hai, jo ke islam ke khilaf kaam kar rahe hain. Rozan america Muslims ko kill kar raha hai, aur koi poochne wala nahi, lakin aik gair tasdeek shuka video per mqm aur dusri orgz daram kar rahi hain.
Leave A Reply