خبر
ذخيرہ اندوزي کرنے والي چوبيس شوگر ملوں کے خلاف کاروائي کا فيصلہ
تبصرہ
کيا اس فہرست ميں حکومتي ارکان کي مليں بھي شامل ہيں يا پھر سياسي مخالفين کو مزيد دبانے کا نيا طريقہ اپنايا جارہا ہے
خبر
گيس کي قيمتيں بڑھا دي گئيں۔ اب ہر صارف کو کم از کم ايک مقررہ رقم ضرور ادا کرنا پڑے گي چاہے وہ گيس استعمال کرے يا نہ کرے
تبصرہ
ہم نہ کہتے تھے کہ سالانہ بجٹ مني بجٹ ہے اور اصل بجٹ سال بھر پيش ہوتے رہيں گے جن کي پارليمنٹ سے منظوري کي بھي ضرورت پيش نہيں آۓ گي۔
خبر
بجلي کي لوڈ شيڈنگ کے خلاف سارے ملک ميں ہلاکتيں اور مظاہرے
تبصرہ
حکومت دل ہي دل ميں خوش ہورہي ہوگي کہ لوگ اپنا غصہ واپڈا پر نکال رہے ہيں حکومت پر نہيں۔ حکومت کو کوئي پرواہ نہيں کيونکہ اسلام آباد میں لوڈ شيڈنگ نہيں ہورہي۔
خبر
صدر نے خواتين کا آرڈينينس جاري کر کے سينکڑوں خواتين کو رہائي دلوائي
تبصرہ
يہ ايک اچھا اقدام ہے چاہے چھ سال بعد ہي صدر کواس کا خيال آيا۔ يہ کام اگر پارليمنٹ کرتي تو آمريت کي بجاۓ جمہوريت مستحکم ہوتي۔
خبر
صدر نے ايک جلسے ميں عوام کو بتايا کہ حکومت نے کشکول توڑ ديا ہے اور اب ہميں مزيد قرضوں کي ضرورت نہيں رہي
تبصرہ
جبکہ حقيقت يہ ہے کہ اب بھي وزارتِ خزانہ ميں آئي ايم ايف کا ڈيسک موجود ہے اور حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ ميں مزيد قرضے لينے کا انکشاف بھي کيا ہے
خبر
پاکستان کي ٥٨ سالہ تاريخ ميں عامروں نے عوام کے حقوق غصب کۓ رکھے – روحيل ڈار
تبصرہ
ہميں اميد ہے کہ روحيل ڈار کا اشارہ صرف فوجي آمروں کي طرف نہيں، بلکہ اس ميں سياسي آمر بھي شامل ہوں گے
خبر
مجھے سياست سے کوئي سروکار نہيں ہے – صدر مشرف
تبصرہ
اسي لۓ تو ميں وردي نہيں اتار رہا
1 user commented in " خبروں پر تبصرے "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackآپ کا آخری تبصرہ کچھ یوں ہوتا تو شاید ٹھیک تھا
” اب صرف وردی اُتارنے والوں کا انتظار ہے “
Leave A Reply