سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج کل پاکستان میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ قومی اسمبلی میں مشرف پر مقدمہ چلانے کی قرارداد کون پیش کرے۔ وزیراعظم کہتے ہیں اگر قرارداد پاس ہوئی تو حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔ مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ قرارداد پیش کرنا حکومت کا کام ہے۔ اس کے علاوہ اے این پی، ایم کیو ایم، مولانا فضل الرحمان اس بارے میں چپ سادھے ہوئے ہیں۔
دوسری طرف مشرف لندن میں خودساختہ جلاوطنی کے دن گزار رہے ہیں اور ان کی حفاظت پر ہمارے حاضر سروس فوجی مامور ہیں۔ تیسری طرف سابق صدور فاروق لغاری اور رفیق تارڑ کی سیکیورٹی تو دور کی بات آج کل انہیں کوئی پوچھتا تک نہیں۔
ان حالات سے تو یہی لگتا ہے جس طرح میاں برادران معاہدے سے انکار کرتے رہے اسی طرح حکومت بھی مشرف کیساتھ ہونے والے معاہدے سے انکاری ہے اور یہ معاہدہ ہی ہے جو حکومت کو مشرف کیخلاف کاروائی سے روکے ہوئے ہے۔ مشرف کے پیچھے فوج کی طاقت ہے اور حاضر سروس جرنیلوں کو معلوم ہے اگر آج مشرف پر مقدمہ چلا تو کل وہ بھی کٹہرے میں کھڑے ہوں گے اور ان کے حکومت پر شب خون مارنے کے سارے دروازے بند ہو جائیں گے۔
سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ ایک خاص مدت تک قومی اسمبلی کا انتظار کرے اور اگر اسمبلی ارکان کچھ نہ کر پائیں تو پھر سپریم خود سوموٹو ایکش لے اور مشرف پر مقدمہ چلائے۔ مگر شاید یہ بھی نہ ہو سکے کیونکہ عدلیہ مردہ باد، حکومت مردہ باد، فوجی وردی زندہ باد۔
کاش ہمارے سیاستدانوں میں اتنی جرات ہوتی کہ وہ قانون توڑنے والے کو سزا دلوا سکتے۔ کاش ہم میں اتنی سمجھ ہوتی کہ ہم اپنے ممبران کو مجبور کرتے کہ وہ اسمبلی میں مشرف کیخلاف قرارداد منظور کریں۔ کاش عدلیہ میں اتنی جرات ہوتی کہ وہ تمام شواہد کیساتھ مشرف کو پھانسی کی سزا دے سکتی۔ کاش فوج میں اتنی جرات ہوتی کہ وہ عوامی مفاد میں مشرف کیخلاف مقدمے کی حمایت کرتی تا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے ملک میں مارشل لاء کا راستہ روک سکتی۔
یہی ہمارے سروے کا نتیجہ ہے یعنی اکثریت کا خیال ہے کہ مشرف پرمقدمہ نہیں چلے گا۔
40 users commented in " مشرف کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمشرف نے جو کیا ٹھیک نہیں تھا لیکن یہ جن سے احتساب کی توقع ہے ان کے پیندوں میں اس سے زیادہ چھید ہیں۔
اگر موقع ملا تو پوری قوم باندھے گی۔ پاکستان کے عوام باندھیں گے۔ مظلوم باندھیں گے۔ جن کے پیارے خاک میں مل کر خاک ہوئے وہ باندھے گے۔ جن کے آنکھیں اپنوں کے انتظار میں رستہ دیکھ دیکھ کر سکات ہوتی جارہی ہیں وہ باندھیں گے۔ امریکہ کو بیچے گئے پاکستانیوں کے اقارب باندھیں گے۔ کشمیر کاز سے غداری پہ پاکستانی اور کشمیری باندھیں گے۔بغیر کسی ثبوت اور حیل و حجت کے امریکہ کی ہر بات مان کر افغانیوں کی پیٹھ میں چھرا گھوپنے اور مسلمانوں پہ ایک نہ ختم ہونے والی ننگ انسانیت جنگ مسلط کرنے پہ مسلم امہ باندھے گی۔ پاکستان کے دریاؤں کے پانی کو بیچنے پہ خشک ہوتے دریاؤں پہ مشرف کی حکومت کے لاوارث کیے گئے کسان پیشہ باندھے گے۔ بارہ مئی کے مقتولوں کے وارثین باندھے گے، لال مسجد پہ فاسفورس بموں سے زند جائی جانے والی معصوم بچیوں کی مظلمویت باندھے گی۔ بجلی ناپید کرنے کی سازش پہ گرمی سے تڑپتے اور بلبلاتے بوڑھوں اور بچوں کی آہیں باندھے گی۔ پوری قوم اسکے لئیے تیار ہے۔ تاکہ قیامت تک آئیندہ کسی ڈکٹیٹر کو آئین توڑنے اور ملک کے غریبوں کو غریب تر کرنے کی جراءت نہ پڑے۔
ہم اسقدر جذباتی ہیں کہ غصہ میں آتے ہیں تو صرف برائیاں ہی برائیاں یاد رکھتے ہیں۔
میں پہلے بھی کئی بار یہ رائے دے چکا ہوں کہ مشرف کے آنے پر کسی نے خوشی میں مٹھائی نہیں بانٹی تھی۔ حقیقآ لوگ ننگی سول آمریت، بیوقوف سول ڈکٹیٹر، فیملی پالیٹکس، اقرباپروری، تعصب، دوبھائیوں کے غرور تکبر جنہوں نے پوری عوام ہی نہیں بلکہ فوج کو بھی اپنا غلام سمجھ رکھا تھا، عدالت کی تو بات ہی کیا وہ تو ویسے ہی ان کے نام سے لرزتی تھی، ایک طویل لسٹ ہے۔ ماورائے عدالت قتل کا ذکر ہی کیا، ان کو مارنا دل ٹھنڈا کرنے کے مترادف تھا۔
خیر یہ ہیں وہ تلخ حقیقتیں جن کی وجہ سے فوج کو آنا پڑا۔
کہتے ہیں کہ ناڑا اسطرح باندھو کہ پشاب کرنے کے لیے راستہ رہنے دو۔ آپ لوگ کروانا کیا چاہتے ہو، ابھی تو لیاقت علی خان، بھٹو، اکبر بگٹی اور بینظیر کے ہی داغ نہیں دھلے ہیں آپ ایک اور غیر پنجابی کو پنجاب لاکر سولی پر چھڑانا چاہتے ہو۔
کسی بھی صورت میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ننگ ملت سیاست دانوں کے سر سے عسکری قوت کاخوف ختم ہوسکے، ورنہ یہ عدالت اور پولیس کے ساتھ مل کر ہماری اس طرح تکہ بوٹی کرکے کھائیں گے کہ پوچھنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔
اور نتیجتا جو مارشل لا آئے گا وہ بے حد بھیانک ہوگا۔
بہت مشکل لگتا ہے مجھے تو، ایسا ہونا ممکن نہیں ہو سکے گا، کیوں کہ مشرف سعودی عرب اور برطانوی حکومتوں کی ضمانت لے چکا ہے اور زرداری بھی ان حکومتوں کو گارنٹی دے چکا ہے
گوندل صاحب آپ کب آرہے ہیں اسپین سے گھنٹی باندھنے
؛)
ویسے میرے سوالوں کے جواب دینے کی تو وہاں بیٹھے بیٹھے بھی آپ کی ہمت نہ ہوئی 🙂
خرم بھائی اگر سوچ یہ ہو کہ پاکستان رہے نہ رہے آئین رہنا چاہیئے تو پھر مشرف نے جو بھی کیا سب غلط ہی کیا!
نواز شریف کے علاوہ شاید کوئی نہ باندھ سکے۔۔۔
بحر کیف اگر آپ یہ تحریر تب لکھتے جب مشرف نے لال مسجد پہ حملہ کروایا تھا۔۔ تو ہم کہہ سکتے تھے کہ آپ نے ایک جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بولا ہے۔۔ تب تو میرے سمیت ہم سب سوئے ہوئے تھے۔ کسی نے بھی احتجاج نہیں کیا تھا۔۔
عبداللہ بھائی !
آپ کے سوال فلسفے کا جُز نہیں ہوتے کہ ان کا جواب نہ دیا جاسکے۔ ویسے بھی انڈہ پہلے تھایا مرغی تھی۔ ایسے سوال کچھ پرانے ہوچکے ہیں۔
پاکستان میرا ملک ہے ۔ جب دل چاہتا ہے آتے جاتے ہیں۔ پیرِ لنڈن نہیں ہوں کہ سات سمند پار نصرانیوں کے حفاظتی حصار میں رہوں۔ اللہ سے ڈرنا چاہئیے ، بنددوں سے کیا ڈرنا۔ اگر تو آپ کا سوال یہ ہے کہ میں کب آرہا ہوں پاکستان مشرف کے گلے میں گھنٹی باندھنے تو عرض ہے کہ اس نیک کام کے لئیے میں لنڈن کا رُخ کرونگا ۔جو مجھ سے دو گھنٹے پہ واقع ہے ۔ کہ آخر کو پیر لنڈن بھی وہی ہیں ۔اور قبلہ با با روشن خیال بھی آجکل لنڈن میں آسن جمائے سمادھی جلائے بیٹھے ہیں۔ایں جی۔
افضل صاحب !
نوٹ فرمائیں آپ کی آن لائن۔۔ تختی ۔۔ آپ کے بلاگ پہ کام نہیں کررہی ۔ اس پہ لکھا نہیں جارہا ۔ وہ لکھنے سے عاجز ہے۔ یا کم از کم میں اس پہ کچھ بھی نہیں لکھ پارہا۔
جاوید صاحب
ہمیں تو لکھنے میںکوئی مسئلہ پیش نہیںآرہا۔ ہو سکتا ہے آپ کی طرف سے کوئی خرابی ہو۔ کسی اور دوست نے بھی ایسی شکایت نہیںکی ابھی تک۔
لالے کی جان
ہم نے لال مسجد کے سانحے پر ایک سے زیادہ بار لکھا اس کی مثالیں آپ لال مسجد کے الفاظ کی تلاش سے ہمارے بلاگ پر دیکھ سکتے ہیں۔ ان میںسے ایک تحریر کا ربط یہ ہے
http://www.mypakistan.com/?p=635
بہت ممکن ہے۔ یہ مسئلہ میری طرف ہی رہا ہو۔ اینٹی وائر یا فائر وال نے کچھ بیجھے جانے کو وقتی طور پہ روک رکھا ہو۔ بہر حال اب یہ تختی درست کام کر رہی ہے۔
لالے کی جان!۔۔
عرض ہے کہ یہ خاکسار بھی مشرف کے اقتدار کے عین جوبن و جوانی کے دور میں بھی اسکے غلط اقدام کو بارہا نشانہ بنا چکا ہے۔ اور اس صف میں اور بھی بہت سے عشق و جنوں پیشہ ہمیشہ سے شامل رہے ہیں۔ جیسا کہ افضل صاحب نے اپنے بارے میں لکھا ہے۔
ضرور ضرور تو پھر کب جارہے ہیں مشرف اور پیر لندن کے گلے میں گھنٹی باندھنے لندن؟:)
دیکھا پھر آپ آئیں بائیں شائیں کر کے میرے سوال کا جواب گول کر گئے،یہ آپ حضرات کی بڑی بری عادت ہے جواب بن نہ پڑے یا اپنی رگ دبتی ہو تو بات ہی گول کر جاتے ہیں- ہیں جی 🙂
لالے کی جان نواز اپنی گردن بچا لے گا تو ضرور کسی کی گردن میں گھنٹی باندھ پائے گا!
یہ سارا ڈرامہ اپنی گردن بچانے کے لیئے ہی کھیل رہے ہیں وہ اور اس کے سابقہ جرنیل 🙂
افسوس لوگ عصبیت اور خودغرضی میں ظالم کے کاسہ لیس بن جاتے ہیں
اور صد افسوس ہے حشمت ٹائپ لوگوں پر جو دین کی بات کوتے ہیں اللہ پاک کا نام استعمال کرتے ہیں مگر ہیں ظالم کے ساتھی
دنیا میں منافقت عروج پر ہے
حیرت ہے یہاں لوگ عتیقہ جیسی رافضی اور نعمان جیسے قادیانی کے اسلام اور مسلمانوں پر تبصروں کا ایسے جواب دیتے ہیں کہ یہ بھی مسلمان ہوں
ظالم کے بھائی آخرت کی بات نہ کیا کریں اپنی بات کریں سن لیں گے اور جواب حجت کیلیئے دے بھی دیا جائے گا
اور رافضی اور انکے بھائی قادیانی مسلمانوں اور اسلام پر اعتراض کریں کوئی حرج نہیں کیوں کہ کافر تو ایسا کرے گا مگر اسلام کے احکامات اور مطالب سے کیا لینا دینا؟ اپنی حدود میں رہو
رہی بات کسی ظالم کی سزا کی تو فلحال سارے کے سارے سزا سے دور ہیں
لوگوں کے اعمال کی سزا ابھی جاری رہے گی اور ظالم مسلط رہیں گے
ڈئیر احمد۔
یہ ہر بات میں آپ دین کو کیوں لا کر لوگوں کے جذبات سے کھلتے ہو، بس کرو بھت مروالیا ہے دین کے نام پر، اللہ آپ کو دین کی صحیح معنوں میں سمجھ عطاکرے آمیں۔
اور یہ بہت گھٹیا بات ہے کہ کسی کے دین یا کسی کے مسلک کو برا بھلا کہنے لگو، ڈوداچھے بن کر مثال بنو لوگ خود تمھارے پیچھے آئیں گے، نبی ص کا دم بھرتے ہو مگر سنت کی پہلی سیڑ ھی پر بھی قائم نہیں۔
کریکشن۔
خود اچھے
حشمت صاحب پریشان نہ ہوں جاہلیت کی انتہاء کی مثال ہیں احمد صاحب اور ان جیسے لوگ،جو پاکستان میں اسلام کے نام پر گل کھلائے جارہے ہیں وہ ایسے ہی لوگوں کی ذہنیت کا شاخسانہ ہے آپ کی ان جیسوں کی ہدایت کی دعا پر میری طرف سے ثم آمین
حشمت صاحب
آپ تو دین کیلئے پیدا کیے گئے تھے تو دین کا حوالہ بھی اب برا لگنے لگا۔ اور حوالہ بھی اس لیئے دیا تھا کہ جب ان پر ضرب پڑتی ہے جن کے جوتے پالش کرنے کیلئے آپ سمجھتے ہیں آپ کی حیات کا مقصد ہے تو آپ انسانیت سے نیچے گر جاتے ہیں ورنہ آپ دین اور اللہ کی باتیں کرنے لگ جاتے ہیں۔ یہ منافقت اور یہ گرا پن دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، آپ سے قاتلوں کی حمایت سے نہٰں رہا جاتا تو ہوگی آپ کی فطرت مگر اسی لائن پر رہیں ، پھر بعد میں اللہ رسول کی باتیں زیب نہیں دیتیں، آپ کو آئنہ دکھایا تو منہ سے جھاگ نکلنے لگا
اجمل صاحب نے آپ کی اصلاح کی کافی کوشش کی ان کی باتوں کو دوبارہ پڑھ لیں
اب آتے ہیں مسلک والی بات کی طرف، یہ بات سب ھی جانتے ہیں آپ کے قائد سانپ قادیانیوں سے کتنی ہمدردی رکھتے ہیں اور رافضی تو سنا ہے وہ خود ہیں اس لیئے اپنے قائد کی لائن پر چلنا تو آپ کی چاہت ہے
یہ مسلک نہیں متوازی دین ہیں ہم نے اتنا کہا تھا کہ اسلام کی شریعت اور احکام مسلمان جانتا ہے ایک کافر کو کس نے حق دیا کے لبادہ اوڑنے کو زبان چلائے اور لوگوں کو گمراہ کرے ہاں اگر اعتراض ہے تو کرو کرتے رہو اپنی بلا سے
جب آپ لوگوں کو بھائیون پر بات آتی ہے تو فوراٰ عمل کرو مثال بنو وغیرہ کا راگ شروع کردیتے ہو۔ کیا مثال تب بنے گی جب کافر کے کفر کو اسلام کہو؟ اور کفر کو پھیلنے دو؟جیسے ترکی جیسا اسلام ہو تو مغرب خوش اگر اصل اسلام کی بات کرو تو ناراض
ہدایت پر کون ہے اسکا پیمانہ بھی بتا دیا گیا ہے اپنے عمل کو صحابہ سے ملاؤ تو بات واضع ہے کہ کون ہدایت پر ہے
جہاں تک ان عبداللہ صاحب کی بات ہے ایسے آدمی پر افسوس ھی کیا جاسکتا ہے اس کو تو کوئی بھی منہ لگانے کو تیار نہیں ، ان سے تو بھنگی اچھا ہے تو انسانی فضلہ صاف کرتا ہے یہ تو ظالموں کا گند اپنی زبان پر اٹھائے پھرتے ہیں
اللہ پاک سب کو ظلم کرنے اور ظالم کی حمایت سے اپنی پناہ مے رکھے آمین
اب اور جواب کی بجائے دعا دے دیں گے کہ کہ ان کے دلوں پر لگی مہر ہٹ جائے
احمد صاحب ۔
آپ نے مخاطب کیا اس کا شکریہ، اور ساتھ ہی افضل صاحب کا بھی شکرگزار ہوں۔ آپ کے آخری جملہ پر میں ثمہ آمیں کہتا ہوں ۔
“اللہ پاک سب کو ظلم کرنے اور ظالم کی حمایت سے اپنی پناہ مے رکھے آمین“
اور یقین جانئے کہ میری اس آمین میں ہر قوم، ہر مسلک ، ہر مکتب فکر اور ہر سیاسی جماعت کے کے لوگ شامل ہیں
اللہ کی قدرت اور حکمت سے کچھ تو اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور کچھ پہنچنے والے ہیں۔
اجمل صاحب بزرگ آدمی ہیں، اس لیے ان سے زیادہ بحث نہیں کرتا۔
جی مجھے احساس ہے کہ میں بھی دین کی طرف چلاجاتاہوں اور شاید میں نے آپ کے لیے زرا سخت جملہ لکھ دیا۔
مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ دین کی بات کرنے والوں کی زبان سے نازیبا الفاظ اچھے نہیں لگتے۔
میں ہمشہ لوگوں سے یہی کہتا ہوں کہ ہمارا علم، معلومات اور عمل، دین اور دنیا دونوں کے معاملے میں اتنا قوی ہونا چاہئے کہ کوئی بھی کسی بھی لبادہ میں آجائے آپ اسے دلائل سے قائل کرلو، کوئی آپ کو اور آپ کے دین کو کیا خراب کرے گا لیکن یہ کام ہے بہت صبر، ہمت، حوصلہ اور محنت والا ایسی لیے لوگ شاید شارٹ کٹ استعمال کرتے ہیں اور گندی زبان استعمال کرکے دوسروں کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جس کا ہمیشہ الٹا اثر ہوتا ہے، اور یوں دین بھی بدنام ہوتا اور بندے کی بھی کوئی عزت نہیں ہوتی۔
بات وہ ہونی چاہئے جو دل کے اندر اتر جائے اپنوں کے بھی اوراپنے دشمنوں کے بھی۔ کیسی کو غلیظ پلید اور گندہ کہنے سے اپنے اندر کی حیوانی جبلیت کا اظہار ہوتا ہے۔ داعی کی تربیت میں لوگوں کے جوتے سیدھا کرناہوتاہے دین کی پہلی سیڑ ھی پر قدم رکھنے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا پڑتا ہے اور غرور و تکبر کو سب سے پہلے خود سے نکالنا پڑتا ہے۔
رہی جہاں تک سیاسی معاملات کی بات اس میں ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنی جو چاہے رائے رکھے اور اس کااظہار کرے، تحمل اور بردباری سے دوسرے کی بات سننا اور اپنی بات سمجھاناہی سیاسی کلچر کہلاتاہے، آپ کو کوئی جماعت اور لوگ پسند نہیں آپ اپنے ووٹ کے پاور سے اسے رد کردو مگر جب اس کا موقع آئے۔ قانون اپنے ہاتھ میں لیکر لوگوں کو مارتے مت پھرو۔
میرے لیے پاکستان، یہاں کے لوگوں کا امن و سکون، غریب کے لیے دو وقت کی روٹی عظت کے ساتھ سب سے اہم ہے خواہ وہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں رہتا ہو۔
کریکشن۔
عزت کے ساتھ
سوچا تھا کہ ایک لفظ نہیں کہیں گے مگر چند باتوں نے پھر مجبور کیا
بے شک لوگوں سے پیار اور اخلاص سے دعوت کا کام ہوتا ہے مگر یہاں بات منافقین، مرتدین کی ہے علماء فرماتے ہیں ایسوں کیلیئے تبلیغ نہیں دعا کی جاسکتی ہے اور ایسوں کو تبلیغ علماء کا کام ہے
مگر انکے لوگوں کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے سے روکنا سب کا کام ہے، اگر لوگوں کو اتنا ھی پتا ہوتا تو ان کے اکثر لیڈر رافضی کیوں ہوتے؟ اور یہاں اتنا آسانی سے بے وقوف کیسے بنا لیتے؟ میڈیا سارا ان کے ہاتھ میں کیوں کر ہوتا
آپ کو جتنا درد ایسے لوگوں ُڑ بآٹ خڑں ص ۃو
اضافہ۔
اپنے دین کے بعد میرے لیے پاکستان، یہاں کے لوگوں کا امن و سکون،اورغریب کے لیے دو وقت کی روٹی عزت کے ساتھ سب سے اہم ہے خواہ وہ پاکستان کے کسی بھی کونے میں رہتا ہو۔ اوراس کا کسی بھی رنگ، مذہب، مسلک، قوم و نسل سے تعلق ہو۔
کیا حضور ص منافق اول عبداللہ بن ابی کی نماز جنازہ پڑھانے پر راضی نہیں ہو گئے تھے اور پھر وہی کے ذرےعے انکو منع فرمایاگیا اور ایسی منافق کی اولاد مسلمان تھی۔
آپ کو جتنا درد ایسے لوگوں کا زکر کرنے سے ہوا ہے کوئی دل کا راستہ تو ہو گا نہ
سیاسی بات میں آپ دین سے آزاد ہیں؟ کہ ظالم کا ساتھ دیں گے اور قتل کر وائیں گے اور کریں گے واہ
معلوم نہیں تھا سیاست دین سع باہر ہے سنا تھا دین ہر بات کا احاطہ کرتا ہے
اور پتا نہیں سیا ست ہوتی کیا ہے
بس رہنے دیں اب کیا رہ جاتا ہے
اور لوگوں پیسہ کھاجا ئیں قتل کریں تو صرف الیکشن میں سزا؟ واہ رے
لوگوں کو باطل نظریات کی حمایت میں ڈھنگ سے بات بھی نہیں سوجتی
نیکی ہو یا بدی سانمے آ کر رہتی ہے جو جس کے ساتھ ہے اکرت میں تو اس کے ساتھ ہوگا ہی دنیا میں بھی ساتھ ساتھ نظر آنے لگے ہیں
عصبیت اندھا کر دیتی ہے
ہم بھی اردو بولنے والے ہیں مگر شکر ہے اس ظلم سے باز رہے اور بھی بہت ہیں، کراچی کی مثال ساف پانی کی سی ہے تھوڑا گندا پانی سارے ساف پانی گو گندا کیئے ہوئے ھے
اللہ نے چاہا تو آپ کے سانپ قائد اور باقی آپ کے سیا ست دانوں سب ایک دن انجام کو پہچیں گے
انشاء اللہ
ختم شد!!!!!!
جب اچھے لوگوں کی اکثریت ہوگی تو ووٹ کے ذریعے بھی وہی لوگ آئیں گے ۔ آپ محنت کرو اور دینداروں کا اضافہ کرو، یہ بڑی چھوٹی سی بات ہے مگر جذبات میں سمجھ میں نہیں آتی ہے اور ایسی جذباتی پن نے ہمیں اس نوبت تک مہنچایاہے۔
مشرف کہاں ھے ؟؟؟ ایڈیس بتائیں میں باندھوں گی گھنٹی
جہاں تک ان عبداللہ صاحب کی بات ہے ایسے آدمی پر افسوس ھی کیا جاسکتا ہے اس کو تو کوئی بھی منہ لگانے کو تیار نہیں ، ان سے تو بھنگی اچھا ہے تو انسانی فضلہ صاف کرتا ہے یہ تو ظالموں کا گند اپنی زبان پر اٹھائے پھرتے ہیں،
واہ واہ کیا اسلام ہے اور اسلام کی تبلیغ،
احمد یا جو بھی تمھارا اصلی نام ہے مجھے منہ لگانے کو تمھارے بھائی بند صرف اس لیئے تیار نہیں ہوتے کہ ان کے منہ میں وہ زباں نہیں کہ جس سے وہ حق گوئی کرسکیں جھوٹ کے پلندوں سے لوگوں کو بے وقوف بنانے والوں سے میرے سوالوں کا جواب نہیں بن پڑتا ہے،اور اس لیئے کہ میں ان کے سامنے ان کی اصلیت کھول کر پیش کردیتا ہوں،
باقی بھنگی مجھ سے اچھا ہو یا نہ ہو تم سے اچھا ضرور ہے کہ دوسرون کی گندگی صاف کر کے حق حلال کی کمائی کرتا ہے تمھاری طرح دوسروں پر گندگی انڈیلتا نہیں پھرتا،
حشمت صاحب کن لوگوں کو مت دے رہے ہیں یہ وہ دمیں ہیں جو کبھی سیدھی نہیں ہوتیں!
میری ذاتی رائے میں اس موضوع کو اب بند ہوجانا چاہئیے۔
عبداللہ بھئی آپ بھی اپنا سچ دوسروں کے سر منڈھنے کی کوشش مت کیا کریں۔ اگر آپ کسی موضوع پہ بات کرنا چاہتے ہیں تو دلائل سے دوسروں سے قائل کریں۔ بے تکے سوالوں سے نہیں۔
میرے سوالوں میں میرے دلائل چھپے ہوتے ہیں جو سمجھدار لوگوں کو سمجھ آجاتے ہیں باقی آپ کو وہ بے تکے کیوں لگتے ہیں اس کے لیئے بندے کا آئن اسٹائن ہونا ضروری نہیں 🙂
دوسروں کی انکھوں کے تنکے ٹٹولنے والوں کو ان کی آنکھ میں پڑے شہتیروں کے بارے میں بتانا بھی کار انسانیت ہے، مگر کیا کیا جائے کچھ لوگوں کو انسانیت راس ہی نہیں آتی 🙂
ویسے اگر ابھی تک مشرف کو گالیاں دے کر آپکے بھائی بند ثواب دارین حاصل کررہے ہوتے تو آپ کبھی اس موضوع کے بند کرنے کا مشورہ نہ دیتے 🙂
جاوید صاحب
اگر آپ غلط نہ سمجھیں تو آپ کو بتاتے چلیں کہ
جن کو لوگ اردو بولنے والا کہتے ہیں وہ سب مل کر اب کلچر بنا چکے ہیں اور ایک خاص بات درآئی ہے کہ تکبر نے ان سے نصیحت لینا سلب کر لیا ہے آپ پنجاب سے ہیں آپ لوگ ان کی بوجہ اس خامی مقابلہ نہیں کرسکتے انکو نصیحت نہیں کرسکتے اور نہ بحث
ان کو ان کا اپنا اہل زبان ھی نکیل ڈال سکتا ہے جیسے کبھی ایم کیو ایم پر بات ہو تو سب سے اچھے دلائل کراچی کے لوگ ھی دیتے رہے ہیں جیسے راشد کامران کی مثال ہے ہا اجمل صاحب
جس طرح طوائف کی دلالی کرنے والے سے اخلاق اور کردار کی توقع کسی کو نہیں ہوتی اسی طرح ظالم کے گند کو زبان لیئے پھرنے والوں سے کردار اور اصول کی توقع بے جا ہے
ہاں یہ بھی کہتے چلے جائیں انکو جو تبلیغ سکھانے چلے ہیں کہ ہم مسلمان کیلئے پھول ہیں اور منافقوں مرتدوں ظالموں اور انکے ساتھیوں کیلئے اللہ کی تلوار ہیں ، اور تلوار جہاں پڑتی ہے ضرب ڈالتی ہے اب یہ چیخیں گے
چلو بھئی جزبات میں احمد جو کل تک اپنے آپ کو کراچی والا کہ رہا تھا آج سچ بول گیااسی لیئے تو کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے 🙂
اب جھوٹے اگر اسلام کی تبلیغ کریں گے تو کیسے کریں گے اس کے لیئے جناب کے تبصرے ملاحظہ فرمائیے پڑھیئے اور سر دھنیئے اپنا یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 🙂
راشد تو کراچی والے ہیں مگر ان اجمل صاحب کو کس حساب میں کراچی والا بنادیا بھائی،
چیخیں تو نہیں البتہ قہقہے ضرور ابل پڑے ہیں ہا ہا ہا
ّعبداللہ صاحب
اجمل صاحب کو اردو بولنے والا بتایا بقول ان کے اور ان کو کیا پڑی کہ جھوٹ بولتے پھریں
کراچی میں جو لوگ آئے وہ سارے اردو بولنے والے نہیں تھے وہ تو بعد میں سب کی ایک زبان ہوگئی بلکہ سارے پاکستان کی زبان بن گئی۔ تم جاہلوں کو نظر کیوں نہیں آتا کہ اکثریت اہل زباں کی تم سے نفرت کرتی ہے، بڑی مثال میں جماعت اسلامی ھی کو لے لو
جھوٹے تو تم لوگ ہو کہ اپنے ہاتھوں سے ظلم کرتے ہو دیکھتے ہو اور اور اسی ظلم کو زبان سے چاٹ کر صاف کرنے کی کوشش کرتے ہو
زبان اور نسل پرستی بری چیز، صرف تمہاری شیطانیت کو ختم کرنے کو کہ سارے اردو بولنے والے تمہارے ظلم کا ساتھ دیتے ہیں اپنا اور 2 افراد کا نام لیا ورنہ بخدا ایسا تزکرہ کرنے سے اب گھن آتی ہے کہ ہم یہاں سے وہ وہاں سے
اللہ پاک سب کو تمھارے شر سے پناہ میں رکھے آمین
Musaraf is a dog
مشرف کتا انسان ہے وہ مسلمان نہےں ےہودی ہے
Leave A Reply