خاکم بدہن، ہماري کالي زبان سے نکلي ہوئي ايک ايک بات سچ ثابت ہوئي اور ہماري ٹيم صرف تين دن ميں ہي ايک اننگز سے ہار گئ۔ يہ انگلينڈ کي ايشز کے بعد گيارہ ٹيسٹ ميچوں ميں صرف تيسري کاميابي ہے۔
ہم نے کہا کہ پاکستان ميچ ايک زننگز سے ہارے گا اور پاکستان ہار گيا
ہم نے کہا پاکستاني کھلاڑي کلب کرکٹ کھيل رہے ہيں اور انہوں نے ميچ تين دن ميں ختم کر کے يہ بھي ثابت کر ديا۔
ہم نے کہا کہ ہمارے کوچ ہماري بجاۓ انگلينڈ کي سائيڈ لے رہے ہيں۔ ايک ہي پچ پر دونوں ٹيموں کے کھيل ميں اتنے بڑے فرق نے يہ بھي ثابت کر ديا
ہم نے کہا کہ شاہد آفريدي صرف ٹلّے لگاتا ہے اور وہ بھي گلي ڈنڈے والے اور اس نے دوسري اننگز مين بھي يہ سچ ثابت کر ديا
ہم نے خدا سے آس لگائي تھي کہ شائد وہ بارش يا آندھي لا کر ہماري مدد کرے مگر اس نے مدد نہ کر کے يہ سکھا ديا کہ جو لوگ خود اپني مدد نہيں کرتے وہ ن کي مدد کبھي نہيں کرتا۔
ہماري ٹيم پر اکثر شرطوں يا جوۓ کا بھي الزام لگتا رہا ہے کہيں اس دفعہ پھر کسي نے مال بنانے کي کوشش تو نہيں کي۔
اب آگے آگے ديکھۓ ہوتا ہے کيا۔ ہونا کيا ہے بس ايک دو دن چلو بھر پاني ميں ڈبکياں لگائيں گے اور پھر بے شرم ہوجائيں گے کيونکہ يہ ہميں ورثے ميں ملا ہے کہ اپني غلطيوں سے سبق نہيں سيکھنا اور غلطي پر غلطي کرتے رہنا ہے۔
No user commented in " اور کرکٹ ٹيم ہار گئ "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply