ہو گیا پورا صدر کا سال
قوم ہوئی حالوں بہ حال
عوا م کے روزے پورا سال
زرداری ہو گئے مال و مال
مہنگی ہو گئی چینی یارو
آٹے کا پڑا ملک میں قال
مہنگائی نے ماری مت
ڈرونوں کا نہ رہا خیال
مسلم بِھڑ گئے آپس میں
دشمن چل گیا کیسی چال
ملک، حقانی، ترین، گیلانی
سپر پاور کے سب لال
باپ پہ آیا گر زوال
بلاول کرے گا غلامی حلال
9 users commented in " صدارت کا پہلا سال "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackبہت اعلیٰ حضور کیا کہنے بہت اعلیٰ
کوئی نہیں کوئی نہیں ہوتا ہے
بہت خوب
ملک، حقانی، ترین، گیلانی
سپر پاور کے سب لال
آپکی ذہانت کا ایک امتحان ہے ۔ اس شعر میں خالی جگہ پُر کی جئیے۔ بھلا کونسا حُرف اس میں کم ہے۔
چلیں ہم ایک سہولت دیتے ہیں۔ وہ لفظ ُ د ، ہے۔
جاوید صاحب، خالی جگہ تو بہت زیادہ ہے اور اس میںایک سے زیادہ نام سمو سکتے ہیں مگر اس طرح مصرع لمبا ہو جائے گا۔ ویسے اشارے کے باوجود ہم آپ کی پہیلی سمجھ نہیں پائے۔
میں پھر سے وضاحت کر دیتا ہوں۔
ملک، حقانی، ترین، گیلانی
سپر پاور کے سب لال
اس شعر میں کس جگہ اُردو کے حروفِ تہجی۔۔۔۔۔۔۔د۔۔۔۔۔۔۔ یعنی ۔۔ دال۔۔۔ کی کمی ہے۔
آگیا مزہ
اب دھیان اس طرف گیا یعنی لال کی بجائے دلال ہونا چاہیے تھا۔ کیا کریں یہ بھی پتہ نہیںکیسے لکھا ہے جناب۔ آپ کو معلوم ہی ہے ایک آرڈیننس لاگو ہونے ہی والا ہے۔
افضل صاحب!
یہ تو عشق ہے۔ جان جوکھم میں ڈالنی پڑتی ہے۔
اوکھلی میں سر دیا تو موصلوں یا دہمکوں کا کیا ڈر۔؟
Leave A Reply