جب سے شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے شادی کا اعلان کیا ہے وہ دونوں ایک مصیبت میں پھنس گئےہیں۔ شعیب ملک اس بندھن کو ٹوٹنے سے بچانے کیلیے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ ادھر ان کی پہلی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ صدیقی نے ان کیخلاف تھانے میں رپٹ درج کرا دی ہے۔ اب وہ فی الحال حیدرآباد نہیں چھوڑ سکتے۔ آج انہوں نے اپنی ہونے والے بیوی کیساتھ پریس کانفرنس کی ہے مگر لگتا ہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی مصیبت آسانی سے ٹلنے والی نہیں کیونکہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔
شعیب کی عائشہ صدیقی سے نکاح کی خبر پہلے بھی منظرعام پر آئی تھی مگر اس وقت کوئی خاص مقبولیت حاصل نہ کر سکی۔ پہلے تو شعیب اس نکاح سے انکار کرتے رہے اور یہ بھی کہتے رہے کہ وہ عائشہ سے ملے تک نہیں۔ اب وہ کہتے ہیں کہ نکاح پر ان کے دستخط ہیں مگر جس لڑکی سے ان کا فون پر نکاح ہوا وہ عائشہ صدیقی نہیں ہے۔ اب وہ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ نکاح نامہ ہی جعلی ہے۔
اس سارے قضیے کا اگر جائزہ لیا جائے تو شعیب ملک انتہائی جاہل، انپڑھ اور گنوار معلوم ہوتا ہے جس نے اپنے کرکٹ کیریئر کو داؤ پر لگا کر عام پاکستانیوں کی طرح اپنا بہت سارا وقت انٹرنیٹ پر لڑکیوں سے میل جول بڑھانے میں صرف کیا۔ حتی کہ اس نے نکاح بھی کر لیا اور بقول اس کے لڑکی کو دیکھے بغیر۔ اس کے ساتھی کرکٹر عبدالرزاق نے شعیب ملک کیساتھ پوری ٹیم کا عائشہ صدیقی کے گھر جانے کا انکشاف کر کے اس کا یہ جھوٹ بھی پکڑ لیا ہے۔
اس مسئلے کا حل کوئی اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔ اگر عائشہ صدیقی واقعی اس کی بیوی ہے اور اس کیساتھ ہمبستری کر چکی ہے تو وہ شعیب ملک کے جسم پر ایسے خفیہ نشانات کی نشاندہی کر سکتی ہے جو کوئی اور نہیں دیکھ سکتا۔ ہماری کرکٹ ٹيم کے بہت سارے کھلاڑی اس گتھی کو سلجھانے میں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ وہ لازمی شعیب ملک کے اس معاشقے سے آگاہ ہوں گے۔ اگر عائشہ صدیقی اور اس کے گھر والوں کے پاس شعیب سے ملنے کی ویڈیوز ہوں تو وہ انہیں منظرعام پر لا سکتے ہیں۔ شعیب ملک کی ٹیلی فون کالز، ای میلز اور چیٹنگ کا ریکارڈ گواہی کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ جس رجسٹر کا یہ نکاح نامہ ہے اس کے رجسٹرار اور نکاح خواں کی گواہی پیش کی جا سکتی ہے۔ عائشہ کی سہیلیاں گواہ بن سکتی ہیں۔ عائشہ اپنی فون کالز، ای میلز اور چیٹنگ کا ریکارڈ پیش کر سکتی ہے۔ یعنی اگر کوئی چاہے تو جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بڑی آسانی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر سکتا ہے۔
خرم صاحب کے تبصرے کے بعد ہم نے حسب حال کی ویڈیو یو ٹیوب پر بھی ڈھونڈ لی ہے جس میں شعیب کی مشکلات کا حل بتایا ہے۔
15 users commented in " کون سچا؟ شعیب ملک یا عائشہ صدیقی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاس کا حل تو عزیزی صاحب نے پیش کیا تھا مگر افسوس کہ یوٹیوب والوں نے وہ ویڈیو ہی ہٹا لی ہے 🙁
خرم صاحب
عزیزی یعنی حسب حال کے سہیل احمد؟ اگر ایسا ہے تو ان کے پروگرام تو آواز ڈاٹ ٹی وی پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تازہ پروگرام یہاں دیکھیے۔
http://www.awaz.tv/playvideo.asp?pageId=8202
جہاں تک میرا خیال ہے ٹیلی فونک گفتگو گواہی کے طور پر پیش نہیں کی سکتی اور ای میل کا ریکارڈ پیش کرنا حماقت کے سوا کچھ بھی نہیں
لیکن اآپ کی اس بات سے کہ “شعیب ملک انتہائی جاہل، انپڑھ اور گنوار معلوم ہوتا ہے“ دوسو بیش فیصد اتفاق ہے
خرم صاحب: ویڈیو واپس آ گئی ہے
بھاءیو مژے تو شعیب لےرھا ھئے اور پرشانی اپن کو!!
غلیظ لوگوں کے غلیظ فسانے!!
سانو کی
ڈفر صاحب
یہ سچ ہے کہ ٹیلی فون اور ای میل ریکارڈز سے نکاح کا سچا یا جھوٹا ہونا ثابت نہیں کیا جا سکتا مگر شعیب کے عائشہ صدیقی کیساتھ تعلقات کا پول تو کھولا جا سکتا ہے جن سے وہ انکاری ہے۔
دیکھا جائے تو معاملہ کافی گھمبیر بھی ہے اور سادہ بھی۔
اگر شعیب کا اطمینان بھرا چہرہ اور بیانات کے علاوہ پاکستانیوں کے جذبات دیکھیں تو معاملہ شعیب ملک کے حق میں لگتا ہے۔ اور تو اور اب حکومت پاکستان بھی اپنے ہونہار سپوت کو ‘فیور‘ کرنے پہنچ چکی ہے۔
دوسری طرف عائشہ صدیقہ کے بیانات جائزہ لیں تو بھی معاملہ بہت سادہ ہے۔ عدالت میں نکاح نامہ پیش ہو، نام، ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، پاسپورٹ نمبر سے باآسانی سب کچھ ثابت ہوسکتا ہے۔ نکاح کے بعد ازدواجی تعلقات کا جائزہ اور ثبوٹ میڈیکل سائنس سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
رہی بات شعیب کے فوٹو، ای میل اور کسی اور ‘عائشہ‘ کی تو یہ کوئی ٹھوس دلیل یا بنیاد نہیں۔
مجھے تو لگتا ہے کہ شعیب ملک بہت بے وقوف ہیں خاص طور پہ اگر کوئی خاتون سامنے آجائیں تو ان کی عقل بالکل کام نہیں کرتی۔ میں نے ایسے بہت سے لوگ پہلے بھی دیکھے ہیں۔ لیکن عائشہ والے کیس میں تو شعیب کا پلہ بھاری لگتا ہے اور انکی بات صحیح بھی۔ عام زندگی میں ہم دیکھتے ہیں کہ لڑکا اگر ذرا بھی نک شک کا بہتر اور تھوڑا بہتر کماتا ہو تو وہ فلرٹ بھی ذرا بہتر لڑکی سے ہی کرنے کی کوشش کرتا چہ جائیکہ شادی۔ اب وہ جو کہہ رہے ہیں کہ انہیں تصویر دکھائی گئی تھی اور دونوں بہنیں ایک ساتھ ملیں اور ان دونوں نے اپنے نام بدل لئے تھے تو اب اس بات کو اس لئے نہیں رد کیا جا سکتا کہ شعیب خواتین کے معاملے میں دل پھینک ہے۔
دوسری طرف وہ خاتون عائشہ اب تک میڈیا کے سامنے آنے سے انکاری ہیں انکی شادی شدہ بہن نے اس بات کی تصدیق کی کہ عائشہ نے اپنی نہیں اسکی تصویر بھیجی تھی۔
اس صورت حال میں کوئی اس میدان کا کھلاڑی کیسے پھنس گیا سوچنے کی بات ہے ورنہ اپنے عمران خان بھی تو ہیں۔ دنیا کی خوبصورت خواتین کے ساتھ وقت گذارا حتی کہ ایک خاتون نے تو انکی بیٹی کی ماں ہونے کا بھی دعوی کیا جسے عمران خان جھٹلا بھی نہ سکے۔ اسکے باوجود دامن پہ کوئی داغ نہ خنجر پہ کوئی چھینٹ۔
اب دیکھیں تعلیم کتنا واضح فرق پیدا کر دیتی ہے۔ بر سبیل تذکرہ شعیب ملک کی تعلیم کتنی ہے۔
🙂
عایشہ کون ہے کسی کو معلوم ہو نا ہو چکر کیا ہے سمجھ آے نا آے اپنی بھڑاس نکالتے رہو بلاگ چمکاتے رہو ۔لگے رہو عایشہ کی وکالت کرنے ۔
افضل صاحب کیا عقلمند صرف بلاگ لکھنے والے ہی ہوتے ہیں ۔
اور یاسر حج اور عمرے سے کوئی اچھی چیز نا آئی آپ کے اندر اور بری نا گئی باہر۔۔۔۔
ٕ“اس سارے قضیے کا اگر جائزہ لیا جائے تو شعیب ملک انتہائی جاہل، انپڑھ اور گنوار معلوم ہوتا ہے۔۔۔ “
مجھے بھی بالکل ایسا ہی معلوم ہوتا ہے۔
کامی صاحب
ہم نے کب کہا کہ بلاگ لکھنے والے ہی عقلمند ہوتے ہیں۔ ہماری نظر میں تو تبصرے کرنے والے بلاگ لکھنے والوں سے زیادہ عقلمند ہوتےہیں کیونکہ انہی کے تبصروں سے بلاگ چلتے ہیں۔
ہم نے تو یہ کہا کہ شعیب نے حرکت کی وہ کوئی جاہل ہی کر سکتا ہے اور یہ بات شعیب نے آج طلاق دے کر ثابت بھی کر دی۔ چلیں اچھا ہوا اسے جلد عقل آ گئی۔ اب اس کی شادی آرام سے ہو سکے گی۔
اب جو ہوا سو ہوا
جو گزر گیا کس نے دیکھا جو ہو رہا ہے اس کے لئے یہی کافی ہے کے ابھی آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا
نہ جانے کیوں رہی اب تک تمہاری ثانیہ مرزا
ہمیں لگتا ہے‘ تھی کب سے‘ ہماری ثانیہ مرزا
یقیں ہے اب ہمیں‘ بھارت سے ہم کشمیر لے لیں گے
اس دم‘ جب تیری ڈولی اتاری‘ ثانیہ مرزا
بے چارے ”ٹھاکرے“ کا بس نہیں‘ کچھ کر نہیں سکتا
بہادر ہے‘ نہیں بے بس بے چاری ثانیہ مرزا
ہے شرمیلا ”شعیب“ اپنا بیاہا یا کنوارہ تھا
خوشی یہ ہے کہ لائے گا‘ کنواری ثانیہ مرزا
دعا یہ ہے کہ دونوں خوش رہیں‘ ہم جب انہیں دیکھیں
وہ صدقے ثانیہ کے‘ اس پہ واری ثانیہ مرزا
کھلاڑی اور ایکٹر‘ کچھ نہ کچھ کر ہی دکھاتے ہیں
ترا بھی پاوں ہو گا جلد بھاری‘ ثانیہ مرزا
کسی بھی ملک میں رہنا‘ میاں کے ساتھ جا کر تم
بہو رہنا ہماری‘ عمر ساری‘ ثانیہ مرزا
ترا سسرال پاکستان ہے‘ بھارت ترا میکہ
کر سکتی ہے تو دونوں میں یاری‘ ثانیہ مرزا
کہو ”بابل“ سے وہ دریا ہمارے ہم کو واپس دے
ہمیں لوٹائے وہ ”جنت“ ہماری ثانیہ مرزا
”ملک“ سے بھی ترا رشتہ ”ٹوٹ انگی“ بنے گا تب
کرے جب ترک بھارت فوجداری‘ ثانیہ مرزا
بسانے کیلئے بیٹی بہت کچھ کرنا پڑتا ہے
کرے مضبوط ہم سے رشتہ داری‘ ثانیہ مرزا
نہ دے ہم کو مگر آزاد وہ کشمیر کو کر دے
نہیں بے جا کوئی خواہش ہماری ثانیہ مرزا
کریں خوں بابری مسجد کا ہم کیسے معاف اس کو
چھپا رکھا ہے دل میں زخم کاری‘ ثانیہ مرزا
تری نظروں سے کیا اوجھل ہے بھارت میں ہے آئے دن
مسلمانوں پر ظلم و جبر جاری ثانیہ مرزا
اچھا سہرا کہا ہے۔
Leave A Reply