حکومت کی درخواست پر یو این او کا جو کمیشن بینظر کے قتل تحقیات کر رہا تھا اس نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں کوئی نئی چیز نظر نہیں آئی اور نہ ہی کسی ایک شخص کو ذمہ دار ٹھرایا گیا بلکہ لاکھوں ڈالر ضائع کر کے صرف یہ ثابت کیا گیا ہے کہ بینظیر کے قتل کی ذمہ دار مشرف حکومت ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ صدر ذرداری اپنی بیوی کے قتل کی ایف آئی آر سابقہ حکومت کے سربراہ کیخلاف درج کرواتے ہیں کہ نہیں۔ جنرل ضیاع نے بھٹو کو پھانسی اسی لیے دی تھی کہ قصوری کا جب قتل ہوا وہ ملک کا سربراہ تھا۔ مشرف کیخلاف ایف آر درج کرانے کیلیے بیرونی طاقتوں سے ٹکر لینے کے مترادف ہو گا جو کسی ڈرپوک آدمی کے بس کی بات نہیں۔
ہم تو سمجھ رہے تھے کہ یو این اپنی تحقیقات سے قاتل کا سراغ لگا لے گی مگر یہاں تو کھودا پہاڑ نکلا چوہا والا حساب ہوا۔ رپورٹ میں موجودہ حکومت کی اپنی تفتیش میں سست روی پر بھی تعجب کا اظہار کیا گیا ہے۔
لگتا ہے صدر ذرداری کی ہی درخواست پر رپورٹ میں خصوصی طور پر صدر ذرداری اور ان کے خاندان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رپورٹ میں اس بات کا ذکر کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
اس قتل پر ہماری رائے آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
6 users commented in " بینظیرقتل کی یو این رپورٹ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackلاکھوں ڈالرضائع ھوئے۔وہ حکو مت پاکستان ادا کرئے گئی۔اور حکومت پاکستان زندہ باد ھمارا آپ کا خون نچوڑے گئی۔اور ھم بلاگ لکھ کر دل کی بھڑاس نکالیئں گئے۔مان لیا مشرف شاہ صاحب بے نظیر ,شہید,کے قاتل ھیں۔شاہ صاحب کو پھانسی کون دے گا؟یعنی بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندےگا؟زرداری اینڈ فیملی کی بے گھنائی تو ثابت کرنی ھی تھی یو این اے نے۔ ابھی صدر پاکستان ھیں۔اور کام بہت لینا ھے ان سے۔
اقوام متحدہ کی ٹيم نے پرويز مشرف کی حکومت ۔ اُس وقت کی پنجاب کی حکومت اور پيپلز پارٹی کو ذمہ دار ٹھہرايا ہے اور کہا گيا ہے کہ انہيں بڑے فوجی اور سويلين افسرون سے پوچھ گچھ نہيں کرنے دی گئی
آپ کی رائے سے معتبراور بہت سے لوگوں کی رائے ہے بس تعصب کی پٹی اتارنا پڑے گی!
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2010/04/100416_un_report_bb_isi.shtml
یہ تو ہمیں پہلے سے پتا تھا! 🙂
ایسی رپورٹ توپاکستانی پولیس کاASIبھی بنا کردے سکتا تھا۔ بلاوجہ لاکھوں ڈالر ضائع کردیے گئے۔۔
نہیں عبداللہ صاحب ساڈی رائے سب سے زیادہ متعبر ھے۔میں نہ مانوں۔
Leave A Reply