کافی عرصہ پہلے جعلی ڈاکٹر کا پکڑا جانا ایک بہت بڑی خبرا ہوا کرتی تھی مگر اب نہیں ہے۔ وہ اسلیے کہ اب جعلی ڈاکٹر زیادہ ہو گئے ہیں اور اصلی کم۔ یقین نہ آئے تو ارکان اسمبلی کی ڈگریاں چیک کروا کے دیکھ لیں ان میں سے آدھے جعلی نکلیں گے۔
اب تو آپ نے اگر پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی لی ہوئی ہے اور آپ وزیرقانون بھی ہیں مگر میڈیا آپ کے نام کیساتھ ڈاکٹر لکھنا چھوڑ دیتا ہے تو بھی آپ برا نہیں مناتے۔
آپ نے پتہ نہیں کونسی ڈگری لی اور ڈاکٹر بن گئے۔ بعد میں آپ اپنے ایک ہنر کی وجہ سے جیو پر مذہبی پروگرام کرنے لگے مگر اب بھی اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلواتے ہیں۔ جیو والوں نے انہیں ڈاکٹر لکھنا ترک نہیں کیا وہ اسلیے کہ شاید وہ ان کے ملازم ہیں۔
ایک صاحب نے جعلی ڈگری کے اقرار کے بعد جونہی الیکشن جیتا میڈیا کے کچھ لوگوں نے ان کی چھیڑ ڈاکٹر بنا دی مگر انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ لعنت ہے ایسے انتخاب پر اور حیرانی ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انہیں منتخب کیا۔
6 users commented in " جعلی ڈاکٹر "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackانتخابات یہود نے بنائے ہیں۔
سقراط نے کہا تھا “اگر ووٹ کا حق سب کو دے ديا جائے تو بدمعاش حُکمران ہوں گے”
سب کی ڈگرياں تو عابد شير علی نے ہائر ايجوکيشن کميشن کو پڑتال کيلئے دے دی ہيں ۔ ديکھنا ہے کہ ہائر ايجوکيشن کميشن انصاف کرتا ہے يا کرتب دکھاتا ہے
جاہل آن لائن پاکستان کا واحد پی ایچ ڈی ہے جس نے صرف 21 دن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اور یہ بات لوگ نہیں اُس کے اپنے کاغذات کہہ رہے ہیں جو ایک خصوصی کارروائی کے نتیجے میں جامعہ کراچی سے تصدیق کروائے گئے۔
پوری دنیا میں کہیں بھی کسی نے بھی 21 دن میں مروجہ نصاب کےتحت پی ایچ ڈی نہیں کیا۔ ان کو تو گنیز بک میں اپنا نام لکھوانے کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ملکی ترقی میں تعلیم ایک اہم شعبہ ہےپہلےپہل اس میں کرپشن پربہت لےدےہوتی تھی لیکن اب یہ محمکہ بھی دوسرےمحکموں کی طرح انتہائی کرپٹ ہوگیاہےاورڈگریاں بھاؤ تاؤ کرکےبکتی ہیں۔ جیساکالج یونیورسٹی اسی حساب سےاسکاریٹ لگتاہے۔
والسلام
جاویداقبال
عالم آن لائن میں جو عالم آتے ہیں منیر صاحب آپ کی نگاہ مین وہ بھی جاہل ہوئے؟
میرا مطلب خاص مفتی منیب الرحمٰن صاحب ہین
منیر عباسی اپ لگتا شیعہ ھو جس کی وجہ سے عالم آن لائن اتی برای کرے ھو ، اتنا زیر صحت کے لے اچھا نہی ھوتاھے
Leave A Reply