یہ تینوں خبریں پڑھیں اور ساتھ ہی یہ فوٹو دیکھ کر بتائیں کہ جھوٹا کون ہے؟ یہ دونوں خبریں ایک ہی اخبار کے سامنے والے صفحے پر ایک ساتھ چھپی ہیں۔ فوٹو دو دن پہلے کی ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ ابھی نہیں ہوا – وزیراعظم گیلانی
پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ معاہدہ خوش آئند ہے – صدر اوبامہ
افغانستان کو بھارت کیساتھ تجارت کیلیے راہداری دے دی گئی – روزنامہ ایکسپریں
ہمارے خیال میں تو دونوں حکمران سچے ہیں کیونکہ بقول کالم نگار عبدالقادر حسن یہ معاہدہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان نہیں ہوا بلکہ امریکہ اور افغانستان یا امریکہ اور پاکستان کے درمیان ہوا ہے۔ جب معیشت دانوں نے اس معاہدے کی برائیوں کی طرف توجہ دلوائی تو پھر وزیراعظم کو یہ بیان داغنا پڑا۔ ویسے حیرانی ہے اتنے بڑے فیصلے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہو رہے ہیں اور بڑے بڑے محب وطن خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔
5 users commented in " جھوٹا کون؟ "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackخبروں پر کیا تبصرہ کریں۔یہ تو ہمارے پاکستان میں ھوتا ہی ھے۔ہم تو تبصرہ کریں گے۔ہمارا پاکستان پر!!
اس پوسٹ کا ٹائٹل سچا کون؟ کیوں نہیں ھے جی؟
ہم
جو ایسی باتیں پڑھ اور لکھ رہے ہیں
نہ کوئی جھوٹا نہ کوئی سچا ۔ جو ہوا وہ اوباما اور ايکسپريس نے بتا ديا ہے ۔ گيلانی صاحب صرف بيان دينے کيلئے ہيں
پاکستان کی معشیت کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
تینوں جھوٹے ہیں۔
Leave A Reply