جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع اتنا بڑا قومی ایشو تھا کہ وزیراعظم کو ٹی وی پر قوم سے خطاب کرنا پڑا۔ بڑے بڑے دہشت گرد حملے ہوئے، لوڈشینڈنگ عذاب بنی ہوئی ہے، خودکشیاں ہو رہی ہیں، بھارت کو پاکستان کے راستے تجارت کی اجازت دے دی گئی، اسمبلی ارکان کی ڈگریاں جعلی نکلیں مگر وزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لینا مناسب نہ سمجھا۔ لگتا ہے ہماری حکومت کیلیے اس وقت باقی تمام مسائل اس ایشو کے آگے صفر تھے۔
امریکہ کیلیے افغانستان کی جنگ سب سے بڑا ایشو ہے۔ جونہی افغانستان میں تعینات کمانڈر نے اپنے سپریم کمانڈر کا مذاق اڑایا، اسے نوکری سے برخواست کر دیا گیا۔ ایک ہم ہیں کہ ملک کے سب سے منظم ادارے پر بھی اعتماد نہیں ورنہ جنرل کیانی کے بعد دوسرا جنرل قیادت سنبھال لیتا۔ یہی لگتا ہے جس جنرل کی باری تھی وہ جنرل کیانی سے مختلف ہو۔ یعنی اس کی سوچ مختلف ہو اور وہ قومی مفاد کو مقدم سمجھتا ہو۔
8 users commented in " جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackجیسی عوام ویسے حکمران۔ قصور اصل میں ہمارا ہی ہے۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے اور ھم خاموش ہیں۔ بجلی بند ہے مگر ہم خاموش ہیں۔ امن و امان تباہ ہے ہم پھر بھی خاموش ہیں۔ تو پھر کرنے دیں حکمرانوں کو جو کرتے ہیں، گلہ کس سے کرتے ہیں ہم؟
جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہش مند نہیںتھے اس کے باوجودمدت ملازمت میں توسیع
جنرل کیانی قریب دو ماہ امریکہ کا دورہ کر ایا ہے– بھئی یہ تو امریکہ کا ڈرلینگ ہے–
بھارت کو دیکھنا ھہو تو جی 7 جی 8 میتنگ مین دیکھو دنیا کا اول نبر کا ملک ہے– فرق یہ ہے امریکہ اس سے چھک ملتا ہے اور پاکیستان امریکہ سے جھک کر ملتا ہے
ھو سکتا ہے کیانی مسقبل کا ضیاالحق ھو
اس خبر سے مجھے سکندر مرزا یاد آ گیا۔۔ جس نے ایوب خان کی دو سال کی توسیع کی تھی اور کچھ ہی دن بعد۔۔
لیکن ان صاحب میں اتنا دم خم نظر نہیں آتا
http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2009/10/091029_questions_answers.shtml
http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2010/07/100723_kiyani_extension_hanif.shtml
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ابھی بھی اقتدار کا محور آرمی ہی ہے۔
Leave A Reply