آج پاکستان نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ساز دن ہے۔ آج پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں نے بطور احتجاج تعلیم کا سلسلہ معطل کر دیا ہے اور اساتذہ اور طلبا ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ ہڑتال کی وجہ حکومت کی طرف سے فنڈز کی نایابی ہے۔ جاوید چوہدری اپنے پروگرام میں بڑی دور کی کوڑی لائے ہیں۔ کہتے ہیں چرچل اور ہٹلر کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا کہ وہ جنگ کے دوران ایک دوسرے کی یونیورسٹیوں پر حملے نہیں کریں گے۔ اس کی توجیہہ انہوں نے یہ پیش کی تھی کہ اگر یورپ تباہ بھی ہو گیا مگر یونیورسٹیاں بچ گئیں تو یورپ دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہو جائے گا۔
ادھر پاکستان میں یہ حال ہے کہ نہ صرف یونیورسٹیوں کے ترقیاتی بجٹ روک لیے گئے ہیں بلکہ بعض یونیورسٹیوں میں اساتذہ کو تنخواہیں بھی نہیں مل رہیں۔ ملک میں جب بھی تبدیلی آئی طلبا نے کلیدی کردار ادا کیا سوائے چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک کے۔ حکومت اتنی بے بس ہے کہ وہ یہ حقیقت جاننے کے باوجود کچھ نہیں کر رہی۔ پچھلے کئی روز سے حکومت کی تبدیلی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور ہو سکتا ہے اساتذہ اور طلبا کی ہڑتال ان افواہوں کو حقیقت میں بدل دے۔
اگر حکومت عقل مند ہوتی تو وہ تعلیم کی بجائے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کرتی یا اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر اپنی اگلی نسل کی تعلیمی آبیاری کرتی۔ دفاع کا بجٹ کم کرنا آسان ہے کیونکہ امریکہ ہمارے ساتھ ہے اور اس نے ہماری فوج کا آدھا کام اپنے ذمہ لے رکھا ہے ۔ حکومتی اخراجات میں کٹوتی بھی آسان ہے یعنی تیس تیس گاڑیوں میں جانے کی بجائے وزیراعظم اور صدر خود اپنی گاڑیاں ڈرائیو کریں۔ لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کے بس میں کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی موت آپ مرنے کا جب بندوبست کر ہی لیا ہے تو پھر کوئی اور کیا کر سکتا ہے۔
12 users commented in " تعلیم اور حکومت کی بے بسی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackحکومت جن کی ھے۔ان کی اگلی نسل ان تعلیمی اداروں میں پڑھے تو یہ اگلی نسل کی آبیاری کریں۔
انہوں نے تو اگلی نسل کی سیلاب سے آبیاری کی ھے۔
افضل بھائ بات اگر کٹوتی کی بات ہے تو ہماری حکُومت کو تو اور بہُت سی جگہوں پر بہُت کٹوتیوں کی ضرُورت ہے لیکِن اُن کٹوتیوں کی کاٹ کون کرے گا؟؟؟؟
کہ ہم پر حاکِم لوگوں کی اولاد کیا مُلک میں تعلیم حاصِل کرتی ہے جو اُنُہیں تعلیم کی اہمیّت کا عِلم ہوگا،،،،
اور افضل بھائ میرے بلاگ پر جو تبصرہ کیا تھا میں نے جو جواب دیا ہے ذرا دیکھ کر بتائیں کیا کرُوں؟؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
دراصل تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکرتی ہےلیکن ملک کوجب غیرتعلیم یافتہ کرنےکاان حکمرانوں نےٹھیکہ لیاہےتوہمیں کیاکرناچاہیےان کےخلاف احتجاج توکرہی سکتےہیں شایدکہ وہ اپنےاللےتللے کم کرکےتعلیم پرخرچ کرلیں لیکن ایساہوگاکیوں؟
والسلام
جاویداقبال
حکمرانوں کو کوئی فکرنہیں ہے۔ کیونکہ ان کے بچے پاکستانی یونیورسٹیوں مین نہیں پڑھتے۔۔۔۔۔
کس نے کہا تھا کہ ارکان اسمبلی کی ڈگریاں چیک کریں!
دے فٹے منہ، اب بھگتے فنڈ میں کٹوتی
۔
۔
ویسے میری ہمشیرہ جو جامع کراچی میں لیکچرار ہیں کو بھی تین ماہ سے تنخواہ کی ادائگی نہیں ہوئی۔
بھائی صاحب جو حکمرانوں کی اکثریت کے ووٹرز ہوتے ہیں وہ انگوٹھا چھاپ ہوتے ہیں،
یہ پڑھ لکھ گئے تو انہیں ووٹ کون ڈالے گا پھر انہیں اپنےاندرسے قیادت کی بیماری بھی لگ جائے گی،ابھی تو اکا دکا جو کچھ پڑھ لکھ کر منہ کو آنے لگتا ہے اس کا کریا کرم کرکے مسئلہ حل کرلیاجاتا ہے!!!!
باقی نوشتئہ تقدیر میں کیالکھا ہے وہ تو کچھ عرصے میں پتہ ہی چل جائےگا!!!!!
پاکستان پہ قابض لوگوں کی طرف سے یونیورسٹیز اور انکے اساتذہ کو اس پاداش میں سزا دی جارہی ہے جو انہوں نے چور اور جعلساز حکمرانوں کی ڈگریاں جعلی قرار دیں۔
معاملہ یونیسورٹیز کو معمولی سا فنڈ مہیاء کرنے کے لئیے وسائل کی کمی سے متعق نہیں۔ اتنی سی رقم تو پاکستان کے بادشاہوں کی طرف سے امریکہ کو مارے گئے ایک سیلوٹ سے مل جاتی ہے۔ دراصل یہ دباؤ، بلیک میلنگ اور مستقبل میں سچ پہ ڈٹ جانے والوں کے لئیے عبرت آموز کاروائی ہے۔ تانکہ آئیندہ کوئی مائی کا لعل چور اور جعلسازوں کی بے غیرتی پہ انگلی نہ اٹھا سکے۔
ایسے میں عوام۔ سول سوسائٹی ( اگر تو پاکستان میں سول سوساءٹی کا کوئی وجود ہے تو ) اور اعلٰی عدالتوں کو یونرسٹیز کی گرانٹس بند کرنے اور حکمرانوں کی اسطرح کے بے غیرتی پہ مبنی اقدامات کے خلاف اساتذہ کی مدد کو آنا چاہئیے تانکہ حکمران منہ کی کھائیں اور جو لوگ آنے والے بہت پاکستان کے لئیے حق سچ پہ ڈٹ رہے ہیں انکی حوصلہ افزائی ہو۔ مگر شاید ایسا نہ ہو اور اگر یوں نہ ہوا تو اس ملک میں ہر طرف چور اور چور بازاری ہوگی جس کا سب سے پہلا اور شاید آخری نشانہ یہی عوام اور ملک قوم ہونگے۔ رہے نام اللہ کا۔
کس کس بات پر اظہار افسوس کریں۔۔۔۔ کیا کریں کیا نہ کریں۔۔۔
کسی خبیث ہیکر نے فرحان کا بلاگ ہیک کرلیا ہے اور یہ کون ہوسکتا ہے ماجد چوہدری یا اسکا کوئی چیلا کیونکہ حال ہی میں اس کی اس بلاگ پر عزت افزائی ہوئی تھی اور اسے اس کی اوقات بتائی گئی تھی!!!!!!!
اور ہیکر نے اس کے بلاگ پر اپنی تصویر بھی لگادی ہے!!!!
آپ کی ڈاکٹر عافيہ صديقی والی پوسٹ کھوليں تو ياہوں براؤزر کھل جاتا ہے ۔ پوسٹ نہيں کھلتی
پورا اردو سیارہ متحدہ کے خلاف ذہر اگلتا ہے یا خاموش رہ کر انجوائے کرتا ہے صرف ایک بلاگ تھا جو ان کے حوالے سے مثبت لکھ رہا تھا اور سچ لکھ رہا تھا،جس کیوجہ سے بہت سے لوگوں کے کلیجوں پر سانپ لوٹ رہے تھے اور آج بہت سے کلیجوں میں ٹھنڈک پڑی ہوگی،لیکن سچ کو کب تک روکاجاسکتا ہے!!!!!!!!!
Leave A Reply