آج جیو کی خبر ہے کہ ڈرون حملوں میں عام رعایا کی اموات سے صدر زرداری کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ صدر بننے کے بعد اپنے پہلے امریکی دورے کے دوران انہوں نے یہ بات امریکی فوج کے سربراہ سے ملاقات میں کی تھی۔ اس بات کا حوالہ امریکی صحافی نے اپنی تازہ کتاب میں دیا ہے۔ اگر صدر اور عوام کی موجودہ حالت کو دیکھا جائے تو یہ بات ماننے والی ہے۔ اگر صدر دہشت گردی کی جنگ میں اپنی بیوی کے کھونے پر افسردہ نہیں ہیں تو پھر غریب عوام تو ان کیلیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔
اسی طرح عوام بھی بے حس ہو چکے ہیں اور تبھی تو اب تک مہنگائی سمیت حکومت کی سختیاں جانفشانی سے برداشت کرتے آ رہے ہیں۔ اگر عوام بے حس نہ ہوتے، اپنے مسائل پر صرف ایک دن متحد ہو کر گھر سے نکلتے اور ایوان صدر کی طرف کوچ کرنا شروع کردیتے تو ہم دیکھتے کیسے حکومت ان کی بات نہیں سنتی۔ مگر کیا کریں مہنگائی نے غریبوں کو دال روٹی کے چکر میں ایسا جکڑا ہے کہ بڑے سے بڑے مسئلے پر بھی وہ چند دن احتجاج کرتے ہیں اور پھر روزی روٹی کی تلاش میں لگ جاتے ہیں۔
6 users commented in " بے حس صدر اور اس کی رعایا "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackبيوی اگر نہ مرتی تو يہ شخص ايم اين اے سے زيادہ کچھ نہ ہوتا ۔ اس مروانے ميں اس کا ہاتھ نہ ہوتا يہ قتل اب تک معمہ نہ ہوتا
افتخار اجمل اب جناب کی بہتان والی تھیوری کہاں گئی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
واقعی کچھ لوگ نہ سدھرنے کی قسم کھا کر دنیا میں آتے ہیں،
دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت!!!!!!!!!!!
اور عبداللہ میاں تمہارا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے۔
اپنے آپ کو کیوں فرشتہ سمجھتے ہو، کیا اللہ تعالع سے لکھوا کے لائے ہو چاہے جتنی بھی قادیانیوں کی حمایتی اور شریعت کی مخالف ایک سیکولر جماعت کی حمایت کرلو جنت ملے گی۔ نہیں تو ہم گناہ گاروں پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے اپنی طرف ہوتی چار انگلیاًں بھی دیکھ لیا کرو۔
ایسا لگتا ہے قیامت کے دن نامہ اعمال کھلے گا تو صرف اردو بلاگرز سے بغص اور عناد کے کچھ نہیں نکلے گا۔ اللہ تمہاری حفاظت کرے۔
ابو سعد عرف کاشف نصیر میں نے خود کو ہمیشہ گناہ گار انسان ہی سمجھا اور کہا ہے مگر تم سے کم!!!!!
اور ہاں میں قادیانیوں کا نہیں انسانوں اور انسانیت کا فیور کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا کہ میرا رب رب العالمین ہے اور میرا نبی رحمت اللعالمین!!!!
صلی اللہ علیہ وسلم!
Leave A Reply