بنگلہ دیش، انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس دفعہ پاکستانی ٹیم کے کوارٹر فائنل جیتنے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔ کیونکہ ٹیم بحرانوں سے باہر نکل چکی ہے۔ جوان خون ہے اور تجربہ بھی ہے بس ذرا ہوش سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ہماری نظر میں مندرجہ ذیل تجاویز کو زیرغور لا کر بہتر نتائج پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ امید ہے ٹیم بھی انہی خطوط پر سوچ رہی ہو گی۔
آفریدی کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ کرنا ہو گی۔
مصباح الحق آجکل فارم میں ہیں بہتر ہو اگر انہیں چوتھے نمبر پر بیٹنگ دی جائے۔
عبدالرزاق کو زیادہ کھیلنے کا موقع دیا جائے۔
شیعب اختر کو نپی تلی باولنگ کرنی ہو گی اور انہیں سپیڈ پر زور دینے کی بجائے لائن اور لینتھ پر زیادہ توجہ دینا ہو گی۔
اکمل برادران کو جلد بازی کی بجائے ہوش سے بیٹنگ کرنا ہو گی۔
سپنرز کو زیادہ بالز کرانی چاہئیں۔
ہماری یہ خواہش ہے کہ پاکستان اس دفعہ فائنل جیتے اور وہ بھی انڈیا میں بال ٹھاکرے کے سامنے جس نے پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل بھارت میں نہ کرانے کی دھمکی دی ہے۔
5 users commented in " کرکٹ ورلڈ کپ 2011 "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackامید ہے سبھی کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ آپکی بات مانے گی۔۔۔
پاکستان کے زیادہ سے زیادہ کوارٹر فائنل تک جانے کے امکانات ہیں، اس سے آگے پاکستان کو دو ہی چیزیں لے جا سکتی ہیں ایک قسمت اور دوسرا اعتماد۔ قسمت کا تو کچھ کہہ نہیں سکتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ قومی ٹیم میں اعتماد کی بہت کمی ہے۔
ہم نے عالمی کپ کے لیے ایک ویب سائٹ مرتب کی ہے، شاید آپ کی نظروں سے گزری ہو۔ یہاں ہم ورلڈ کپ کی پوری کوریج دے رہے ہیں۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔
http://www.cricnama.com
انشاء اللہ پاکستان ہی جیتے گا
آپ سب سے دعا کی درخوست ہے۔
ایک چیز کا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ پاکستان کو بلے بازی میں ایک اچھے آغاز کی بھی بے انتہا ضرورت ہے۔ احمد شہزاد کی صورت میں پاکستان کو ایک بہترین اوپنر دستیاب ہوچکا ہے لیکن ان کا بہتر پارٹنر کون بن سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب ملنا ابھی باقی ہے۔ محمد حفیظ گو کہ آؤٹ آف فارم ہیں تاہم قوی امید ہے کہ وہ ان بیٹنگ ٹریکس پر اپنی فارم بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پاکستان کواتر فائنل مین بھی آگیا ہے جناب
Leave A Reply