الطاف حسین بھی آجکل کے ان سیاستدانوں میں شامل ہیں جو صرف گفتار کے غازی ہیں مگر کردار کے نہیں۔ جنگ اخبار میں الطاف حسین کا تازہ مضمون پڑھیے اور ان کی موجودہ سیاست کو دیکھیے آپ کو ان دونوں میں تضاد ہی نظر آئَے گا۔ ایک طرف الطاف حسین قومی اداروں کے ناسور کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف اسی حکومت کا حصہ ہیں جو اس ناسور کو ختم نہیں کر رہا۔ ایک طرف وہ جاگیرداری نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ موجودہ جاگیردار حکومت کا حصہ بنے بیٹھے ہیں۔ ایک طرف وہ جن مطالبات کے حق میں حکومت سے الگ ہوتے ہیں وہ مطالبات نہ مانے جانے کے باوجود دوبارہ حکومت میں شامل ہو جاتے ہیں۔ آج کل الطاف حسین جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں وہ اپوزیشن پارٹی کے سربراہ کو کرنی چاہئیں ناں کہ حکومت میں شامل پارٹی کے سربراہ کو۔ دراصل یہ ان کا قصور نہیں ہے یہ موجودہ سیاسی روش اور عوامی بے حسی کا قصور ہے۔ مگر کب تک، کبھی تو عوام جاگے گی جو گفتار کے غازیوں پر کردار کے غازیوں کو ترجیح دے گی۔
14 users commented in " گفتار کے غازی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackآپ کس کا قصہ لے بيٹھے ہيں ۔ اس شخص کے باطن اور ظاہر ميں تضاد ہے ۔ ہر بيان ميں تضاد ہے ۔ قوم يا عوام اُس کيلئے صرف اپنے مريد ہيں باقی سب انتہاء پسند اور لُٹرے ہيں ۔ حيرت اُن کی عقل پر ہوتی ہے جو اس کی بيکار تقرير سُننے ميں گھنٹے ضائع کرتے ہيں
آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ وہ اس حکومت اور قتدار سے کیوں الگ ہوں؟ جس حکومت اور اقتدار کے لئیے وہ صبح و شام بندے پھڑکانے سے بھی باز نہیں اتے۔ اور محض اقتدار کی خاظر بوری بند لاشیں جن کا ٹریڈ مارک ہے۔ اور اقتدار کی خاظر اپنوں کو پہی پھڑکائے جاریے ہیں۔
آپ انہیں اتنی محنت اور منت و سماجت سے حاصل کئیے اقتدار اور حکومت سے روکتے ہیں؟۔ پروٹوکول ملتا ہے۔ آپ جناب عزت مآب کہا جاتا ہے۔ مڈل کسئیے ہونے کے دعوے داروں کو بندربانٹ سے اپنا اپنا حصہ وصولنا ہوتا ہے۔
میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تُھو۔
واہ واہ دو گفتار کے غازیوں کو جوابتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی!!!!!!!!
🙂
بائی دا وے اس مضمون میں غلط بات کونسی ہے؟؟؟؟؟؟؟
کیا یہ سچ نہیں کہ
فوج اور آئی ایس آئی کا ایک حصہ دہشت گردی اور کرپشن کے کینسر میں مبتلاء ہوچکا ہے،
اسے جڑ سے کاٹ کر پھینکے بغیر پاکستان کے حالات میں سدھار پیدا ہونا ناممکن ہے،
یہی لوگ ہیں جوفوج کے اداروں پر حملوں ، منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ سے لے کر بینکوں کی ڈکیتیوں ، اغوا برائے تاوان کےکاروبار میں بھی ملوث ہیں!
Leadership pakistan main or khud uk main? aisa kyun?
غلط بات یہ ہے کہ حکومت میں رہتے ہوئے حکومتی اداروں پر تنقید۔ یعنی اس حکومت کا حصہ جو حکومت ان اداروں کے کینسر کو ختم کر سکتی ہے مگر نہیں کر رہی۔
گزشتہ ایک دہائی سے صرف ایک جماعت ہے جو مسلسل حکومت میں ہے۔ نام بتائیے گا آپ؟ دراصل ہم کسی بھی چیز کے متعلق بات سُننے سے پہلے اپنے کان اور آنکھ بند کرلیتے ہیں۔ اگر دس برس حکومت کا حصہ ہونے کے بعد بھی آپ مسائل حل نہ کرسکے اور پھر بھی آپ کے منشور میں وہ تمام چیزیں حل طلب ہیں جو دس برس پہلے تھیں تو یا تو آپ پرلے درجے کے نااہل ہیں یا پرلے درجے کے عیار اور کرپٹ۔ باقی عقیدت میں تو لوگ اپنی اولاد کو قربان کردیا کرتے ہیں، محبوب کی ہر ادا پر قربان جانا اور اس کی توجیح کرنا کوئی نیا رویہ نہیں۔
بالکل حکومت سے نکل جانا چاہیئے تاکہ جو کئی دہائیوں سے اس ملک کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں،انہیں کھلا کھانے اور ننگا نہانے کا بھر پور موقع مل سکے!!!!!!!!
اس ملک میں اپوزیشن نے کونسے پہاڑ کھود ڈالے ہیں،کہ کوئی اپوزیشن میں ہی جاکر بیٹھ جائے؟؟؟؟؟؟؟؟
ٍFauji duffer hain
http://youtu.be/ZlbSyaCH3C8
ہم کب کہ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم حزب اختلاف میں بیٹھے یا اپوزیشن کوئی پہاڑ کھود رہی ہے۔ ہم یہ کہ رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو ڈرامے بازی بند کر دینی چاہیے۔ اگر حکومت میں ہیں تو پھر قومی اداروں کے کینسر کو ختم کرنے کا پلان بنانا چاہیے وگرنہ ایسی فلسفیانہ گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔
خرم ایم کیو ایم کو سپورٹ ہماری عقیدت سے زیادہ ہماری پروٹیکشن ہے،کم سے کم کوئی تو اس منحوس اسٹیبلشمنٹ کے سامنے آوازہ حق بلند کر کے ان کی شیطانیت کو للکارنے کی کوشش کرتا ہے!
جاوید افضل اس پورے مضمون میں پلان ہی تو دیا گیا ہے،
اگر آپنے تعصب پرے رکھ کر پڑھا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اس پر عمل توخود فوج کو ہی کرنا پڑے گا الطاف حسین تو آکر ان کرپٹ فوجی کرنلوں اور میجروں کو نہیں پکڑے گا نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“گزشتہ ایک دہائی سے صرف ایک جماعت ہے جو مسلسل حکومت میں ہے۔ نام بتائیے گا آپ؟“
فوج؟
I am not surprised to read this idiotic comment. A change can be only induced by being part of the system. Imaran Khan can do aal the protests he wants but can not influence a bit. This is reality which idiots never will get. Now to the idot who thinks that people who migrated from India are a burden on Pakistan should read the history if they know how to read. These are the real people who help crated Pakistan, not some labored or peshawaree khans. Gaffer khan was against Pakistan. By the way I am from Lahore and my eyes are covered with prejudice like many others. If we do’t recognize our savings then we will regret forever. Army must prove now that they are not incompetent as we believe. Another attack on innocent public will be a confirmation to the topic of this thread.
http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2011/06/110606_ilyas_showcause_ar.shtml
Leave A Reply