ایک ایک کر کے حکومتی ادارے تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور حکومت کی بے اعتنائی اپنی حدوں کو چھو رہی ہے۔ ریلوے کے انجن بند پڑے ہیں، پی آئی اے کے جہاز پرزوں کی خرابی کی وجہ سے گراونڈ ہو رہے ہیں۔ واپڈا بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بری حالت ہے۔ حکومتی ادارے اپنے بل وقت پر ادا نہیں کر رہے۔ حکومت کرائے بڑھا رہی ہے، بجلی مہنگی کرتی جا رہی ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ مگر کب تک عوام بڑھتی مہنگائی پر صبر کرتے رہیں گے؟
4 users commented in " ریلوے، پی آئی اے، سٹیل مل اور واپڈا کی بدحالی اور حکومت کی بے اعتنائی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackسب کی جڑوں میں پنجاب کا ڈومیسائل بمع کرپشن بیٹھ گیا ہے!
اس کا کوئی علاج ہے آپ کے پاس؟؟؟
مگر آپ علاج کیا بتائیں گے،
آپ کو تو مرض کی نشاندہی کرتی رپورٹس ہی ہضم نہیں ہوتیں فورا ڈلیٹ کر دیتے ہیں!
حالانکہ اسی بی بی سی نے جب آپکے بلاگ کا ذکر کیا تھا تب بھی آپ کے نزدیک کریڈیبل تھا اور جب جب ایم کیو ایم کے خلاف رپورٹس چھاپتا رہا تب بھی نہ صرف کریڈیبل تھا بلکہ جناب کے بلاگ پر بڑے زور و شور سے انکا تزکرہ بھی ہوتا رہا ہے!
حد ہے منافقت کی!
عبداللہ صاحب
اگر آپ اسی طرح پوسٹ سے غیرمطلقہ بی بی سی کی خبریں کاپی کرتے رہیں گے تو پھر ہمارے پاس انہیںڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔ یہ منافقت کی رٹ چھوڑیے اور تعمیری تنقید کیجیے۔ پتہ نہیںآپ لوگ اس طرح کا کیچڑ اچھال کر کیا اخذ کرنا چاہتے ہیں۔
کیچڑ۔۔۔۔۔۔
چہ خوب۔۔۔۔۔۔
جنکا خود یہ پسندیدہ مشغلہ ہو،وہ دوسروں کو کہہ رہے ہیں،
سچ سچ کیوں نہیں کہتے کہ جناب صرف وہ خبریں ہی ڈلیٹ فرماتے ہیں جن سے پنجاب میں ہونے والا گند صاف نظر آتا ہو!
🙂
Leave A Reply