موجودہ عوامی بے حسی کی ایک وجہ طلبا تنظیموں پر پابندی ہے۔ پاکستان کی تحریک آزادی میں طلبا کے کردار کو قائد اعظم نے سراہا۔ طلبا کے اس کردار کی سچائی بعد میں کئی مواقع پر ثابت ہو چکی ہے۔ بھٹو نے ایوب خان کے خلاف جو تحریک شروع کی اس میں طلبا نے اہم رول ادا کیا۔ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم جیسی مظبوط تنظیمی جماعتوں کے پیچھےبھی طلبا کا کردار اہم رہا ہے۔ بلکہ الطاف بھائی نے بھی طالب علم کے طور پر سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔
مصر، مراکش، لیبیا اور شام میں نوجوانوں یعنی طلبا نے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے ڈکٹیٹروں کے خلاف تحاریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں بھی نوجوانوں نے ہی جان ڈالی ہوئی ہے۔ آج اگر ہماری قوم میں بے حسی پائی جاتی ہے تو اس کی وجہ طلبا تنظِموں پر پابندی ہی ہے۔ اگر آج طلبا تنظیمیں ہوتیں تو موجودہ کرپٹ حکومت کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔ جنرل ضیاع نے جب بھٹو کی حکومت گرائی تو سب سے زیادہ احتجاج طلبا نے ہی کیا اور یہی وجہ تھی کہ جنرل ضیاع نے طلبا تنظیموں پر پابندی لگا دی۔ اس کے بعد پیپلزپارٹی کی تحریک دم توڑ گئی۔ قوم کو بے حس بنانے کاا یہ حربہ اتنا کامیاب ہوا کہ بعد میں آنے والی تمام حکومتوں نے طلبا تنظیوں پر پابندی برقرار رکھی۔ پیپلز پارٹی نے کئی دفعہ طلبا تنظیمیں بحال کرنے کا وعدہ کیا مگر اپنی کرپشن کیخلاف تحریک کے اٹھنے کی وجہ سے وہ یہ وعدہ پورا نہ کر سکی۔
مڈل کلاس طبقے کی نمائندگی کیلیے سب سے بڑا فورم طلبا تنظیمیں ہی ہیں اور ان کو بحال ہونا چاہیے تا کہ ہماری قوم میں سیاسی شعور بیدار ہو۔ عمران خان کی تحریک انصاف کی مقبولیت بھی طلبا اور نوجوانوں کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ سب اس بات پر متفق ہیں کہ عمران خان کے لاہور کے جلسے کی کامیابی میں طلبا نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔ آج میڈیا کی طاقت کیساتھ اگر طلبا کی طاقت بھی مل جائے تو ہمیں یقین ہے کہ قوم کو جوان، پرعظم اور مخلص قیادت میسر آ سکتی ہے۔
طلبا تنظیموں کے حق میں ہم پہلے بھی یہاں اور یہاں لکھ چکے ہیں۔
3 users commented in " عوامی بے حسی کی ایک وجہ طلبا تنظیموں پر پابندی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackبھائی صاحب میرا ذاتی تجربہ جو بہا الدین ذکریا یونیورسٹی کا ہے کہ جس دن اعلانیہ طلبہ تنظیموں نے کام شروع کر دیا اس دن استاد پاس اور فیل بھی “طلبہ راہنمائوں” سے پوچھ کر کیا کریں گے۔ بھائی صاحب ہاسٹل قبضے، فائرنگ ، وی سی اور اساتذہ پر اثر انداز ہونا سب ابھی چل رہا ہے جب لائسنس مل گیا پھر تو ۔۔۔۔۔۔
یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے جو کہ صد فیصد غلط بھی ہو سکتا ہے
میرا مشاہدہ تو یہ ہے کہ طلبا تنظیمیں صرف طلبا کا وقت ہی ضائع کرتی ہیں۔
کوئی بھی ایسی تنظیم موجود نہیں رہی جو صحیح معنوں میں طلبا کا فائدہ کر سکتی ہو۔
میں علی حسان صاحب کے تجزئیے سے متفق ہوں۔
Leave A Reply