عنیقہ ناز نے کٹڑ اسلام پسند اور باعمل مسلمانوں کیخلاف علم بغاوت بلند کر کے اردو بلاگنگ میں شہرت پائی۔ انہوں نے خواتین کی آزادی پر بھی بہت کچھ لکھا اور خوب لکھا۔ وہ طالبان کے نام پر مسلمانوں کی خوب خبر لیتی رہیں۔ اردو بلاگروں میں شاید مکی جیسے دہریے اور عثمان جیسے روشن خیال ان کے حلقہ احباب میں سے تھے جو ان کی ہاں میں ہاں ملاتے تھے۔ کبھی کبھی راشد کامران بھی ان کی رائے ست اتفاق کر لیا کرتے تھے۔
اس جدید دور میں بھی اردو بلاگروں کی اکثریت ابھی بھی اسلام پسند ہے اور اپنے دین کا دفاع کرنا اپنا حق اسمجھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثریت نے ان کی وفات پر اظہار افسوس کیساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ وہ ان سے نظریاتی طور پر اختلاف کرتے تھے۔
عنیقہ ناز میں چند خوبیاں ایسی تھیں جو بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا کرتی تھیں۔ وہ حقیقت پسند تھیں جن کا ماضی کی دلچسپ کہانیوں سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ وہ جب بھی عورتوں کے حق میں لکھتیں، ان کی ہم عصر خواتین بلاگر ان کیساتھ مل جاتیں۔ اس طرح مرد حضرات کو ان کا مقابلہ کرنے میں کافی دقت پیش آتی۔
ہماری اکثر اسلام پسند تحروروں پر انہوں نے کڑوے کسیلے تبصرے کیے اور اگر ہم ان کے تبصروں کا جواب بھی دیتے تو وہ جوابی حملہ کرنے میں ذرا برابر دیر نہیں لگایا کرتی تھیں۔ ہم نے جب آرمی میں داڑھی مندوانے کے واقعے پر ایک پوسٹ لکھی تو انہوں نے کچھ اس طرح کا تبصرہ کیا۔
مجھے یہ لائنیں لکھنے سے پہلے تھوڑا ہنس کر فارغ ہونا پڑا۔ جیسا کہ مجھ سے پہلے بھی کچھ لوگ حیران ہو چکے ہیں کہ داڑھی اور لمبے بال با عمل مسلمان ہونے کی نشانی ہیں۔ دراصل آپ جیسے معصوم اور سادہ لوگ ہی طالبان کی اصل طاقت ہیں۔ جب ہم با بار یہ کہتے ہیں کہ اسلام کو علامتوں کا مجموعہ نہ بنائیں تو اس سے یہی علامتی داڑھیاں، لمبے بال، اونچی شلواریں اور حجاب ہوتے ہیں۔ آپ ایک دفعہ پاکستان آنے کی جراءت تو کریں ان لوگوں کی ایک لمبی قطار سے ملوانے کی سعادت ضرورحاصل کریں گے جو ان حدوں سے آگے اسلام کو جانتے نہیں۔
واللہ آپکی یہ تحریر تو طالبان حامی گروہ کے لئیے ایک مثالی تحریر بن گئ ہے۔ اب جب بھی کسی کو قائل کرنا ہو گا کہ دراصل لوگ طالبان کی حمایت کیوں کرتے ہیں تو انہیں اسکا حوالہ ضرور دونگی۔ شکریہ۔
اپنی زندگی کے آخری دنوں میں انہوں نے بامقصد تحاریر لکھنا شروع کر دی تھیں۔ اس شوق میں ان کی تحاریر کافی لمبی ہو جایا کرتی تھیں مگر قاری کی دلچسپی پھر بھی برقرار رہتی تھی۔
طے شدہ شادیوں اور لڑکے لڑکیوں کی چھیڑچھاڑ پر ان کی تحاریر اور تبصرے بلاگروں میں گرما گرم بحث کا سبب بنا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنی بچی کا نام لے کر چند بامقصد تحاریر لکھیں اور خوب لکھیں۔
ان کی 22 اکتوبر کو ایک کار حادثے میں موت واقع ہوئی جس نے ہم تمام بلاگروں کو رلا رلا دیا ہے۔ ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ حادثے کے وقت انہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں لگا رکھی تھی اور سر ونڈسکرین سے غکرانے سے ان کی موت ہوئی ہو گی۔ پاکستان میں اکثر لوگ سیٹ بیلٹ کے بغیر گاڑی چلاتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔ خدا انہیں جنت میں جگہ دے اور ان کی بیٹی کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
اچھا ہوا ان کی تحاریر بلاگ سپاٹ پر ہیں جو ہمیشہ چمکتی دمکتی رہیں گی۔ اگر ہماری طرح ان کا اپنا ذاتی ڈومین اور بلاگ ہوتا تو ان کی وفات کے بعد دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے شاید غائب ہو جاتا۔
15 users commented in " ہائے عنیقہ ناز "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackاللہ مرحومہ پر رحم کرے۔آمین
آپ نے حقیقت سے بہت قریب رہ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
موت اختتام نہیں بلکہ ایک دوسری لیکن دائمی زندگی کا آغاز ہے۔
عنیقہ کب فوت ہوئی ؟ کیا بیمار ہوئی یا حادثہ کے نتیجہ میں ۔ وہ شاید کنیڈا میں تھی تعلیم یا ملازمت کے سلسلے میں
جی ہان دآکٹر عنیقہ ناز صاحبہ اب
ہم میں نہیں رہیں
اردو کی بلاگنگ میں ان کا نام یاد رکھا جائے گا
اللہ ان کے درجات اپنے نزدیک بلند فرمائیں
آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے آمین
عنیقہ صاحبہ کی وفات ارد بلاگنگ میں ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی نہ پر ہوسکے۔ جب تک مرحومہ حیات تھیں اردو بلاگنگ پر کوئی یہ الزام لگاتا کہ اس پر رائٹ ونگ کا قبضہ ہے تو ہم فورا عنیقہ ناز کے پیچھے چھپپ جاتے تھے۔ اردو میں معیاری بلاگرز کی کمی نہیں لیکن مستقل لکھنے والوں کی کمی ہے اور عنیقہ ناز اس کمی کو مسلسل پورا کررہی تھیں۔ لیکن اب یہ کہنا پڑے گا ایک کم و بیش تین سال سے جاری اردو بلاگنگ میں نظریاتی بحث و مباحثہ میں وہ جان نہیں رہ پائے گی جو ہوا کرتی تھی۔
اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائیں (آمین)
انا للہ و انا الیہ راجعون
اب کون ان کے جیسے انوکھے اور بولڈ سوالات کیا کرے گا؟ کون تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے لائے گا؟ ان کے نظریات سے لاکھ اختلافات کے باجود ان جیسی علمی گفتگو اب کون کرے گا؟ حقیقت میں اب فیس بک پر اردو کمیونٹی کے علمی مباحثوں کی رونق مانند پڑ جائے گی۔ فیس بک پر لاگ ان ہونے کے بعد ان کی کمی واضح محسوس ہو رہی ہے۔
اللہ کریم ان کے درجات بلند کرے۔ ان کی فیملی کو یہ سانحہ برداشت کرنے کا حوصلہ نصیب کرے! آمین!
آج ایسا لگ رہا ہے کہ میرے گھر کے کسی فرد کا انتقال ہو گیا ہے۔ نہایت افسوس ناک خبر ہے ۔ اللہ مرحومہ پر خصوصی فضل و کرم فرمائے۔ آمین
ان سے اختلافات اپنی جگہ ۔ بہر حال مرحومہ ایک قابل خاتون تھیں۔بلا شبہ اردو بلاگران ایک قابل بلاگرہ سے محروم ہوگئے ہیں۔
اللہ تعالٰی۔انہیں جوار رحمت میں جگہ دے ۔ اور ان کی صاحبزادی اور لواحقین کو اس اچانک صدمے پہ صبر جمیل عطا کرے۔
ان کی موت کا بےحد افسوس ہوا ان سے مجھے شدید اختلاف تھے خاصکر جب محترمہ اسلامی کااحکامات کا مزاق اڑاتی ،مجھے بہت افسوس ہوا جب میں نے یہ پڑھا کہ کچھ بلاگرز نے جزباتی ہو کر یہاں تک لکھ دیا کہ اللہ ان کی بیٹی ایسا ہی بنائے جیسا کہ ماں چاہتی تھی ،اللہ نہ کرے کہ ان کی بیٹی ایسی بنے اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے
آج یوم حج ہے اللہ سے دعا ہے آج اس با برکت گھڑی کے موقعہ پر ا س جب خطبۂ حج دیا جا رہا ہے اور میرے دل سے عنیقہ جی کے لئے دل سے مغفرت کی دعائیں نکل رہی ہیں اللہ ان دعاؤں کو قبولیت کا درجہ عطا فرمائے۔کون ہے جو اس جہاں سے جانے کا سوچ سکتا ہے پر جانا سب نے ہے پرایسے؟
جتنا لکھا جائے کم ہے تحریر لکھنے کی مزید ہمت نہیں بس دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عنیقہ ناز کو جنت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے پس ماندگان اور خاص کر ان کی بیٹی مشعل کو اللہ صبرجمیل عطا فرمائے ۔ انہیں علم کا ذوق و شوق عطا فرمائے ،اسلامی شریعت کی راہ پر گامزن فرمائے۔ آمین۔
انّا= بلا شک و شبہ
للہ= ہم اللہ ہی کے ہیں
و= اور
انّا= بیشک
الیہ= اسی کی طرف
راجعون= لوٹ کر جائینگے۔
اللھم اغفرلھا و ارحمھا و عافھا واعف عنھا ۔
لیکن بس اچانک یہ سوال -بھی- ذہن میں آرہا ہے کہ تبصروں میں ان کی بہت تائید کرنے والے عبداللہ صاحب کہاں ہے؟ اور وہ کون تھے؟ کہیں وہ خود تو نہیں تھیں؟ {باقی سوالات پھر کبھی۔ انشاء اللہ}
محب پاکستان، یہ عبد اللہ والا نکتہ خوب سوجھا ہے آپ کو جناب۔
.إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
mera pakistan or yeh jo shiza sahab hain ager aniqa naz se zaati nazriati ikhtilaaf rekhtay hain tou in jaisay or logon ko main yeh zaror batana chaon ge k jo aniqa naz ne kya woh ap shayead mernay k baad dobara zinda ho ker bhi na ker sakain un ke beti k baray main jin logon ne bhi kucch kaha tou khuda un ke beti ko bilkul un jaisa bunaye yeh khuda se meri dua hai shiza sahab ap kon hotay hain yeh kehnay walay k apkhuda un ke beti ko un jaisa na bunaye kya ap aniqa se milay thay kya ap aniqa ko jantay hain ya ap jaisay logon ne mazhub ko bhi apni ajhradai samjha hua hai kya ap roz khuda k ahkamaat ke nafui nahin kertay aniq naz jaisi maa k lye kuch bhi bolnay se pehlay ap jaisay naam nahad muslmaan apnay grebano main jhankay ap su ke tehron main zyada tur afrad ke tehron main un ke death k baad bhi un ka peecha nahin chod rehain hain plz meri ap sub se derkhwat hai k kul ap bhi is dunya se jain gain faisla kernay wali zaat sirf khuda ke hai kon acha hai kon bura hai ap log kisi k baray main yeh kehnay k huq bilkul nahin rekhtay k woh aik acha muslman hai ya aik bura muslman ho sakta hai shiza jaisay abu jandal jaisay or in he ke tarahn k log khuda k gunhagar hon khud se darye koi chula jaye tou yeh zaror yahd rekhye k ap bhi line mauin hain aniqa un ke beti k baray main ap main se kisi ko bolnay ka haq nahin hai khua aniqa jaisi maa,beti,bewi,behun,bahu hur aik ko naseeb keray khuda un ke beti ko un k naqshe qadum per chulaye or woh muslmaan jo daddhi rukh ker or paanch waqt ke namaz pudh ker ala derjay k muslmaan bun jatay hain un ko rahe hidayat de main aniqa naz ke woh student hon jo unhain bohat qareed se jaanti hon jo woh ker gai hain woh ap log soch bhi nahin saktay kerna tou dour ke baat hai humaisha dedication se padhaya bina paisay lye pudhaya meray dono bhayon ko pudhati thi apni maasi k bachon ko na sirf pudhati thi un ke fees bhi detin thi humaisha musewebat main unhon ne na sir mera bulkay hur aik ka saath dya jub bulya tub tub aain yateem bachon ke parwarish ke zemedaari le hui thi woh isl;am ke nahin in naam nehad muslmaanon k khilaaf thin jo mazhub ko apna samjhtay hain aaj mujhe ahsas hua k yeh dunya meron ko bhi nahn chodti meriderkhwat hai k plz un k baray main kuch bhi kehnay ya likhnay se pehlay yeh zaror jaan lain k aniqa naz ne jo kaam kye hain woh yahan bataye nahin ja saktay naiki ke jo amal ker k gain hain woh itna azeem hai k likhnay ke himmat nahin or na he lihon ge k meri pyari se teacher ka amul zaya ho jaye ga aina un k or un ke beti k baray main kuch na lihka jaye intizae kerain k ap logon k baray main likha jaye
Leave A Reply