مندرجہ ذیل مضمون وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ پر چھپا ہے
روسی فیڈریشن کی آبادی میں ایک بنیادی تبدیلی آ رہی ہے۔ اس کی مجموعی آبادی میں ہر سال کم از کم سات لاکھ کی کمی واقع ہو رہی ہے جب کہ اس کی مسلمان آبادی میں ہر سال چار فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ زیرِ نظر مضمون میں ہم اس تبدیلی کے اثرات کا جائزہ لیں گے۔
اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق2050ء تک روس کی آبادی میں ایک تہائی کی کمی آ سکتی ہے۔ بہت سے ماہرین کہتے ہیں کہ روسی آبادی میں شرح پیدائش کی کمی اور مسلمانوں کی آبادی میں تیز رفتار اضافے کے نتیجے میں اِس صدی کے وسط تک روسی فیڈریشن مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔
اسٹونیا کی یونیورسٹی آف تارتو کے ایک محقق پال گوبل کہتے ہیں کہ گذشتہ عشرے میں روس کی آبادی میں اہم تبدیلی آئی ہے:
’ماسکو میں آج کل پیرس سے زیادہ مسلمان آباد ہیں۔ماسکو میں ان کی تعداد 25 اور 30 لاکھ کے درمیان ہے۔ ماسکو میں آبادی کا دوسرا سب سے بڑا گروپ آزربائیجانیوں کا ہے جن کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں دس سے ساڑھے بارہ لاکھ تک مسلمان رہتے ہیں۔اور تو اور، وہ اب کریلیا، کم چٹکا اور سخالن جیسے مقامات میں بھی موجود ہیں جہاں پہلے ان کا نام ونشان بھی نہیں تھا۔‘
اِس رجحان کی ایک وجہ یہ ہے کہ 18 سے 55 برس کے روسی نسل کے لوگوں میں شرحِ اموات بہت زیادہ ہے۔ پال گوبل کہتے ہیں روس میں کثرت شراب نوشی، بیماری اور صنعتی حادثات کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ روسی فیڈریشن میں روسی نسل کے لوگوں کی تعداد میں ہر سال دس لاکھ کی کمی آجاتی ہے ۔
روس میں مسلمان دو جغرافیائی علاقوں میں رہتے ہیں:دریائے وولگا کے طاس کا علاقہ جو روسی فیڈریشن کے وسط میں واقع ہے ، اور شمالی قفقاز کا علاقہ۔
وولگا کے علاقے میں رہنے والے مسلمان صدیوں سے روسی شہری ہیں اور عموماً اعتدال پسند مسلمان ہیں۔ لیکن شمالی قفقاز میں حالات مختلف ہیں۔ خاص طور سے چیچنیا میں ہمیشہ روس کی مزاحمت کی گئی ہے۔
واشنگٹن میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ کے ڈیوڈ سیٹر کہتے ہیں کہ روسی نسل کے لوگ، سابق سوویت جمہوریتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی کثیر تعداد میں آمد کو بھی پسند نہیں کرتے۔ بہت سے روسی شہروں میں، خاص طور سے سینٹ پیٹرزبرگ، وورنیزاور ماسکو میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
بعض دوسرے ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے علاقوں میں جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے، غیر مسلم آبادی پر دباوٴ بڑھتا جا رہا ہے۔ میخائل دیلیاگن کارنیگی ماسکو سینٹر میں فیلو ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ روس کے کئی علاقوں سے غیر مسلم آبادی کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔اگر حکومت چاہے تو اِس رجحان کو دبا سکتی ہے۔
لیکن جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے پیٹر ریڈاوے کہتے ہیں کہ روسی حکومت نے آرتھوڈاکس عیسائیت کے دفاع کے لیے جو قانون بنائے ہیں ان کے ذریعے اس نے مسلمانوں کی سرگرمیوں کو دبانا شروع کر دیا ہے۔
روسی مسلمانوں کی روس سے بیگانگی کا رویہ اب تک شمالی قفقاز کے علاقے تک محدود رہا ہے اور اس کی وجہ چیچنیا کے ساتھ گذشتہ 13 سال کی جنگ ہے۔لیکن اب یہ رویہ روس کے دوسرے مسلمان آبادی والے علاقوں میں بھی پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ بعض تجزیہ کار کہتے ہیں کہ روس کی آبادی میں تبدیلی سے مغرب کے لیے دشواریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔
محقق پال گوبل کو تشویش ہے کہ مسلمان اکثریت میں تبدیل ہونے کے بعد روس میں سیاسی طور پر اپنے قدم جما سکتے ہیں:
’میرے خیال میں یہ بات اہم ہے کہ روسی فیڈریشن کی مسلمان آبادی ہمارے اقدامات کو کِس نظر سے دیکھتی ہے اور اس سے پہلے کہ مسلمان اکثریتی حیثیت حاصل کریں، روسی نسل کے لوگوں کے اقدامات کے بارے میں مسلمانوں کا نظریہ کیا ہے۔لوگوں کو یہ فکر لگی رہتی ہے کہ اگر ایٹمی ہتھیار مسلمان انتہا پسندوں کے ہاتھ لگ گئے تو کیا ہوگا۔اگرروس میں مسلمانوں
نے اکثریت حاصل کر لی، تو ان کے ہاتھوں میں بہت سے بم آ جائیں گے۔ اگر لوگ اِس امکان سے خوفزہ نہیں ہیں، تو انہیں خوفزدہ ہونا چاہیئے۔ ہم آج کل اور اگلے چند عشروں میں اِس کمیونٹی کے ساتھ جو سلوک کریں گے، اسی سے مستقبل میں ہمارے ساتھ اِس کمیونٹی کے رویے کا تعین ہوگا۔‘
گوبل اور بہت سے دوسرے ماہرین کہتے ہیں کہ مغربی ملکوں کو روس پر زور دینا چاہیئے کہ وہ مسلمانوں کو روسی معاشرے میں ضم کرنے کی کوشش کرے اور اِس امر کو یقینی بنائے کہ ان کے مذہبی اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو اس کا نتیجہ روسی فیڈریشن میں عدم استحکام کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
7 users commented in " کیا روس اس صدی کے وسط تک مسلمان ملک بن جائے گا؟ "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackIt is a great sign for the whole Muslim world but on the other hand it’s hard to believe on it
وہ تو مسلمان ہو جائیں گے انشاءاللہ سوال یہ ہے کہ کیا ہم بھی کبھی مسلمان ہوں گے یا نہیں،
یوں تو سید بھی ہو،مرزا بھی ہو،افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو
یہاں سوالQuantity کا نہیں Quality کا ہے،کیا سمجھے؟
واقعی یقین کرنا بہت مشکل ہے لیکن جب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں کو اسلامی حکومت بنانے میں ہر جگہ یورپ کی مخالفت کا سامنا ہے تو پھر یہ یقین ہونے لگتا ہے کہ یورپ کی تشویش غلط نہیں۔ یورپ نہیںچاہتا کہ مسلمان دنیا کے کسی بھی خطے میں حکومت بنا کر ان کے سامنے مظلوموں کی آواز بن کر کھڑے ہوجائیں۔
فرمان صاحب مایوسی گناہ ہے اور جب تعداد بڑھے گی تو پھر استعداد بھی بڑھے گی۔ اگر ایسی بات نہ ہوتی تو یورپ اس آنے والے خطرے سے فکر مند نہ ہوتا۔
Linear extrapolation of current population trends 40 or 50 years into the future is not useful at all.
Zak you are correct. The extrapolation should be exponential as Muslim population is not only increasing through birth but also millions of non-muslims are adopting Islam as superior way of life every day.
مسلمانوں کو روسی معاشرے میں ضم کرنے کی کوشش کرے اور اِس امر کو یقینی بنائے کہ ان کے مذہبی اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔
Yeah bhee mazaq kia hai aap nain, Musalmaan khud to doosray maslak kay upnay hee shahreyoon ko haqooq nahain detay lekin doosray mulkoon main musalmanoon kay gam main dublay hoi jatay hain.
Zara nechay mulahiza kee jeeay aik khabar Malaysia say. Agar aisay quaneen Russia ya US main manzoor ho jain to musalmaan aasman sar pay utha lain. Behrhaal is kisam kay quaneen dunyaa kay saamnay Islam ko zabardastee ka mazhab bana kar pesh kar tay hain aur uskay baad musalmanoon kay khilaf nafrat qabil e faham hai.
Tougher law for Malaysia converts
Kelantan is the only state in Malaysia ruled
by the opposition PAS party [Reuters]
The only opposition-ruled state in Malaysia has approved stiffer penalties to deter people from trying to convert Muslims to other faiths.
Under the revised law passed by Kelantan state, anyone found guilty faces a maximum penalty of six lashes with a rattan cane, five years in prison and a fine of almost $3,000.
http://english.aljazeera.net/NR/exeres/BC3FDD7B-66C9-467D-AD7D-F77EAB74B27D.htm
Leave A Reply