ہم نے چند ماہ قبل انتخابات کے بارے میں سروے اپنے بلاگ پر جاری کیا۔ موجودہ انتخابات کے نتائج ۹۰ فیصد درست ہیں سوائے ایم کیو ایم کے۔ ہمارے سروے میں ایم کیو ایم کو برائے نام ووٹ پڑے مگر انتخابات میں ایم کیو ایم کی کارکردگی بہتر رہی۔ اس سے بھی شک میں اضافہ ہو جاتا ہے کہ ایم کیو ایم نے انتخابات میں دھاندلی کی۔ ہمارے سروے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہونا چاہیے تھا اور وہ ہوا مگر نتائج مسلم لیگ ن حق میں رہے۔ اس سے بھی شک ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے مسلم لیگ ن کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بہرحال اب مسلم لیگ ن کیلیے بہت بڑے چیلنجز ہیں اور دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کس طرح ملک کے بگڑے حالات کو درست کرتی ہے۔ ہماری پچھلی حکومتوں کی کارکردگی اگر دیکھی جائے تو مسلم لیگ ن سے کسی بہتر کارکردگی کی امید نہیں ہے۔ جس طرح انہوں نے صدر زرداری کی مفاہمت کی پالیسی کو آگے بڑھانے کی ٹھان لی ہے اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملکی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
No user commented in " سروے نتائج "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply