پی ٹی آئی نے ڈرون حملوں کیخلاف نیٹو سپلائی دھرنے سے بند کرنے کا اعلان کر کے بیوقوفی کی ہے۔ کیونکہ ایک تو پی ٹی آئی یہ دھرنا زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکے گی۔ دوسرے دھرنے میں پارٹی کارکنوں کیلیے ٹریفک کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔ تیسرے نیٹو سپلائی کے ایک سے زیادہ روٹوں کو بند کرنا آسان کام نہیں ہو گا۔
ہو گا یہ کہ عمران خان سمجھداری کا مطاہرہ کرتے ہوئے یہ دھرنا خود ہی ختم کر دیں گے۔ وگرنہ یہ پی ٹی آئی کی یہت بڑی ناکامی ہو گی۔ اس دھرنے میں میڈیا پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے رہا جس طرح اس نے ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کا ساتھ دیا تھا۔
عمران خان کو چاہیے کہ وہ دھرنوں کی بجائے اپنی صوبائی حکومت کی کامیابی کیلیے ساری توانائی مختص کر دیں۔ اگر انہوں نے صوبہ سرحد میں کچھ کر کے دکھا دیا تو یا تو دوسرے صوبے ان کی تقلید میں بھی کچھ کر کے حساب برابر کر دیں گے یا پھر اگلے انتخابات عمران خان کی کامیابی کی ضمانت صوبائی کاکردگی ہو گی۔
سوال یہ ہے کہ کیا پی ٹی آئی کی بجائے اس کی صوبائی حکومت کو نیٹو سپلائی بلاک نہیں کرنی چاہیے تھی۔ لیکن لگتا ہے یہاں بھی منافقت آڑے آ گئی ہے اور اسی لیے ہمارا خیال ہے پی ٹی آئی بھی سیاست کا کھیل کھیل کر لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
1 user commented in " پی ٹی آئی کا دھرنا بیوقوفی "
Follow-up comment rss or Leave a Trackbackمیرے خیال سے یہ ایک سیاسی قدم ہے۔ ڈرون حملوں کو بند کرانا انکے مینڈیٹ کا بڑا حصہ تھا۔جسکی وجہ سے انکو ووٹ ملے ہیں۔دوسرا اسکا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی گرتی مقبولیت کو سہارا ملے گا۔ اور دوسری باتیں جو پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ میں مقبولیت کو کم کرتی چلی جارہی ہیں انکی طرف سے لوگوں کا دھیان ہٹ جائے گا۔
ڈرون حملوں کا بند ہونا اور تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے نتیجے میں امن کا قیام دو ایسی چیزیں ہیں کہ جنکے بغیر کسی بھی چیز کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ نا سرمایہ کاری آئے گی ، نا ہی ترقی ہوگی اور نا ہی اہم ترین مسائل کے حل کی جانب توجہ مرکوز ہوسکے گی۔
Leave A Reply