حکمرانوں کی نیت میں کھوٹ ہے تبھی تو
انہوں نے پنتیس اداروں کے سربراہوں کی تقرری کا اختیار کمیشن سے واپس لے کر متعلقہ وزارتوں کو دے دیا ہے تا کہ متعلقہ وزراء اپنے عزیزواقارب کو ان عہدوں پر تعینات کر سکیں۔
بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ نے ملتوی کیا کیے حکومت کی باچھیں کھل گئیں۔ اب وہ چھ ماہ کیا چھ سال بھی انتخابات کرواتے نظر نہیں آتے۔ ہاں اگر عمران خان نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات وقت پر کروا دیے تو پھر حکومت کو یہ ہڈی نگلنا مشکل ہو جائے گی۔
ہائی کورٹ کہتی ہے کہ چیئرمین نادرا کا تقرر قانونی تھا۔ حکومت کہتی ہے کہ چیئرمین نادرا کو حکومت نے استعفیٰ دینے پر مجبور نہیں کیا۔ رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ملک طارق کی بیٹی کو دھمکی آمیز کالیں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔ اب آپ خود سمجھدار ہیں کہ معاملہ کس طرح نمٹایا گیا۔
ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل کی تحقیقات کیلیے حکومت نے امریکی ایف بی آئی کی خدمات حاصل کر لیں۔ اس سے اندازہ لگا لیں کہ ہماری سی آئی اے اور اے ایس آئی کتنی ماہر ہیں۔
No user commented in " حکمرانوں کی نیت میں کھوٹ ہے "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply