فوج نے قومی اسمبلی ہال کی نقل کرتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ایک فوجی اسمبلی ہال بنا لیا ہے۔ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اسی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کی تصویر تمام اخبارات نے چھاپی۔ کمی اگر رہ گئی ہے تو وہ صحافیوں اور مہمانوں کی گیلری کی۔
تصویر دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ فوجی افسران ہال میں بیٹھے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔اس تصویر سے دو فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک یہ کہ فوجی افسران خود کو حکومت کا حصہ تصور کریں اور دوسرے کل کو اگر حکومت کرنی پڑ جائے تو اس کی مشق پہلے سے کی ہوئی ہو۔
No user commented in " فوجی اسمبلی "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply