شوکت عزیز کے ریکارڈ
شوکت عزیز صاحب کی جمہوری حکومت آج فوجی بوٹوں تلے اپنے پانچ سال پورے کررہی ہے۔ شوکت عزیز پاکستان کے ایک ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں کئی ریکارڈ قائم کئے۔
وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں۔ ان کے پاس امریکہ کی بھی سٹیزن شپ ہے
معاشیات کا تجربہ رکھنے کے باوجود انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی کابینہ تشکیل دی اور غیرملکی دوروں پر پیسہ پانی کی طرح بہایا۔
انہیں امریکہ سے بلا کر پاکستانیوں پر مسلط کردیا ہوگیا
وہ وزارت عظمیٰ کیساتھ ساتھ سٹی بینک کی نائب صدارت بھی سنبھالے رہے۔
وہ آٹھ سال تک بطور وزیرخزانہ پاکستان کی دولت غیروں کی ہدایات کی روشنی میں خرچ کرتے رہے
وہ اپنی کمپنی سٹی بینک کو اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران بہت سارے کنٹریکٹ لے کر دیتے رہے
وہ سیاسی بیک گراؤنڈ نہ ہونے کے باوجود ایک سیاسی جماعت کے ذریعے حکمران بنے
وہ پہلے وزیراعظم تھے جو نامزد پہلے ہوئے مگر کوالیفائی کرنے کیلیے اسمبلی کے ممبر بعد میں بنے۔
شوکت عزیز کے کارنامے
وہ پارلیمانی نظام ہونے کے باوجود صدارتی نظام کے تحت محدود اختیارات کسیاتھ حکومت کرتے رہے
انہوں نے نج کاری کے ذریعے پاکستان میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرز کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دیا
قومی بجٹ میں تعلیم اور صحت کیلے مخصوص رقم کا موازنہ حجم سے کرکے کارکردگی دکھاتے رہے مگر حقیقت میں کل بجٹ کے تناسب کے حساب سے انہوں نے سب سے کم رقم ان محکموں پر خرچ کی
عام پاکستانی کی تنخواہ سے زیادہ انہوں نے کابینہ اور ممبران اسمبلی کی تنخواہیں بڑھائیں
کشکول توڑنے کی رٹ لگائے رکھنے کیساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان کو مزید مقروض کردیا۔
غیرملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی بھیجی ہوئی رقوم اور دہشت گردی کی جنگ میں امریکی امداد کے سہارے پر مضبوط ہونے والی معیشت کا کریڈٹ وہ بطور وزیرخزانہ لیتے رہے۔
نوٹ: شوکت عزیز پہلے وزیراعظم نہیں ہوں گے جو حکومت سے فارغ ہو کر بیرونِ ملک سدھار جائیں گے۔ اس سے پہلے نگران وزیراعظم معین قریشی ایسا کرچکےہیں۔
5 users commented in " وزیراعظم و وزیرخزانہ شوکت عزیز "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackJesay log wesay leader…..!
ویسے بہت سی کی گئی باتیں تو اور بھی حکمرانوں میں بھی موجود رہی ہیں، شوکت عزیر اکیلے نہیں ہیں اس فیلڈ میں۔
شوکت عزیز نے تو انتخابات میں الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی ہے اور ملک میںہی رہ کر کسی دوسرے طریقے سے ملک کی خدمت کی بات کی ہے لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ مسلم لیگ ق یا چوہدریوں نے پرویز الہی کو وزیراعظم بنانے کیلیے شوکت عزیز کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔ ملکی تاریخ میںپہلی بار ایسا ہورہا ہے پانچ سال مکمل کرنے والی حکمران جماعت کا وزیراعظم انتخابات میںحصہ نہیںلے رہا۔
بے چارہ شوکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Leave A Reply