آفرين ہے پاکستاني قوم پر کہ اتنے بڑے سانحے کو اس جرات سے سہ رہي ہے اور ملکر وہ کارنامے انجام دے رہي ہے کہ جو ١٩٦٥ کي جنگ کے بعدہمارے دلوں سے محو ہوگۓ تھے۔ جس طرح ١٩٦٥ کي جنگ ميں لوگوں نے اپنا جان مال سب ملک کے حوالے کر ديا تھا اسي طرح آج لوگ اپنا سب کچھ گھر سے اٹھا کر لے آۓ ہيں کہ حکومت اور دوسرے اين جي اوز کو يہ صدقات سنبھالنا مشکل ہو رہے ہيں۔ جہاں لوگوں سے ايک چيز کي اپيل کي گئ وہاں اس کے بدلے سو چيزيں اکٹھي ہو گئيں۔ ٹرکون کے ٹرک اور جہازوں کے جہاز سامان لۓ منزل کي طرف رواں ہيں اور امداد متاثرين تک پہنچنا شروع ہو گئ ہے۔
دراصل ہم لوگ اتنے بڑے سانحے کے لۓ تيار نہيں تھے اور نہ ہي ہم نے کوئي بندوبست کر رکھا تھا اسلۓ اس سانحے سے نپٹنے کيلۓ تھوڑي مشکل پيش آرہي ہے مگر يہ قوم ہمت ہارنے والي نہيں ہے اور اس حادثے سے نپٹ کر ہي دم لے گي۔
جہاں لاکھوں کروڑوں دردمندوں نے بڑھ چڑہ کر مدد کي ہے وہاں کچھ سخت دل اور بے درد لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مال بنانے کے چکروں ميں پڑے ہوۓ ہيں۔ کچھ لوگوں نے کفن کا کپڑا مہنگا کر ديا ہے۔ کچھ لوگوں نے کمبلوں کو مارکيٹ سے غائب کر کے منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر ديۓ ہيں۔ کچھ لوگوں نے جب ديکھا کہ ساماں ضرورت مندوں تک پہنچانے کيلۓ ٹرک چاہئيں تو انہوں نے اپنے کراۓ بڑھا ديۓ ۔ مگر ديکھا يہ جارہا ہے کہ يہ چند گندے انڈے ہماري نوجوان نسل کا جوش کم نہيں کرپاۓ اور جو بيڑا ہماري نوجوان نسل نے اٹھايا ہے وہ ان گندے انڈوں کي لالچ کے باوجود کنارےتک ضرور پہنچائيں گے۔ ہم بزرگ اپني نوجوان نسل کے اس جوش وخروش کو ديکھ کر اب چين سے اپنا بڑھاپا کاٹيں گے کيونکہ اب ہميں يقين ہو گيا ہے کہ اس طرح کي ہمت والي نسل کے ہوتے ہوۓ ہمارے ملک کو کچھ نہيں ہو گا۔ بس اس نسل کو صرف اپنے آپ کو متحد کرنے اور اپني کاوشوں کو ايک پليٹ فارم پر اکٹھا کرنے کي دير ہے پھر ديکھۓ گا کہ يہ گندے انڈے ہميشہ کيلۓ بے اثر ہوجائيں گے۔
انہي گنڈے انڈوں ميں سے کچھ لوگ حکومت ميں شامل ہو کر ہماري نوجوان نسل کو سيدھے راستے پر چلنے نہيں دے رہے اور اپنے ملک کي خدمت کي بجاۓ اپنا پيٹ بھر رہے ہيں اور اپنے آقاؤں کے مفادات کيلۓ کام کر رہےہيں۔مگر کب تک اگر يہی جزبہ لوجوان نسل ميں قائم رہا جو اس مشکل گھڑي ميں ديکھنے کو آرہا ہے تو پھر کوئي دوہري شہريت کا بندہ حکومت ميں کبھي شامل نہيں ہو پاۓ گا اور کوئي عوام کي بجاۓ اپنا پيٹ نہيں بھر پاۓ گا۔
نوجوانو اس جزبے کو ٹھنڈہ نہ پڑنے دينا اور ان گنڈے انڈوں کا وہ حشر کرنا کہ ان کي نسليں تک غداري سے توبہ کرليں۔
No user commented in " گندے انڈے "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply