اٹھارہ فروری کے انتخابات کے جلسوں میں سیاسی لیڈروں کے بڑے مزے دار اور چست فقرے سننے کو مل رہے ہیں۔
سروے بدنیتی ہیں، نتائج کیخلاف احتجاج کچل دیں گے ۔ جنرل ریٹائرڈ صدر مشرف
میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں
مجھے خوف آتش گل سے ہے کہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
مندرجہ بالا شعر جنرل مشرف نے ایک تقریب میں پڑھا
جمہوریت چھین لیں گے – آصف زرداری
عوام اٹھارہ فروری کو پڑھے لکھے پنجاب کے ان پڑھ وزیراعلٰی سے جان چھڑائیں – نواز شریف
بیٹا سرکاری رقم بانٹ رہا ہے، باپ نے رنگ روڈ کی زمینوں پر قبضہ کرلیا ۔ شہباز شریف
پی پی امیدوار ہمارے پاس آکر پوچھتے ہیں بینظیر چلی گئی ہم کدھر جائیں ۔ پرویز الٰہی
شیخ رشید کو دیکھتے ہی “قاتل لیگ مردہ بار” کے نعرے ۔ روالپنڈی کے علماء
مجھے اس بات کا افسوس تھا کہ میں اس حکومت کا حصہ رہا جس میں لال مسجد کا دلخراش واقعہ پشي آیا ۔ شیخ رشید
میڈیا جائز تنقید کرے خودکشی نہ کرے – سیکریڑی اطلاعات انور محمود
ملک جرنیلوں کا نہیں سولہ کروڑ پاکستانیوں کا ہے – نواز شریف
حلف نہ اٹھانے والے جج اب ملازمتیں مانگ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر قانون افضل حیدر
مفاد پرست سیاستدان ابھی سے واپسی کا ٹکٹ کنفرم کرالیں – چوہدری شجاعت
کشمیر میرے دل کے قریب تر ہے – جنرل ریٹائرڈ صدر مشرف
چوہدری برادران کو ملک سے بھاگنے نہیں دیں گے – آصف زرداری
جمہوریت اور جہالت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے – بھگوان داس
ارباب رحیم بال ٹھاکرے بن گئے جواپنی بدنامی کی وجہ سے مشہور ہوچکے ہیں – بیگم راحت جاوید
عدلیہ پر شب خون مارنے والوں کی خدائی جلد ختم ہوجائے گی – جسٹس صبیح
غلطیوں اور قصور کی وجہ سے مشرف کو فوج سے نکالا تھا۔ ایک ایک زیادتی کا حساب لوں گا – نواز شریف
اعتزاز اور دوسرے وکلا کی نظربندی غیرقانونی ہے – اٹارنی جنرل جسٹس قیوم
حکمرانوں کی نظر بندی کا وقت آگیا ۔ معزول جسٹس خواجہ شریف
عدلیہ پر بندوق برداروں کا قبضہ اب زیادہ دیر نہیں رہ سکتا – معزول جسٹس شاہد صدیقی
زرادری کی وجہ سے ملک توڑنے والی پیپلزپارٹی بھی ٹکڑوں میں تقسیم ہوگی – پرویز الٰہی
زرداری بینظیر کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں – ارباب رحیم
جیت اگر بندوق کی ہوئی تو پھر دل جلے خدا جانے کیا کربیٹھیں – بی بی سی
غلط پالیسیوں سے امریکی جنگ جی یچ کیو کے دروازے تک آگئی – قاضی حسین
مشرف کے جانے اور اسی طرح نظربند ہونے کا وقت آگیا جیسا اعتزاز احسن جسٹس طارق اور کرد کو کیا گیا – نوازشریف
بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو شکست دیں گے – مولانا فضل الرحمان
پاکستان بچانے کیلیے آئین توڑنے والوں کو لگام ڈالنا ہوگی – نوازشریف
حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو دلدل میں پھینک دیا – سابق جرنیل
No user commented in " فقرے بازی "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply