ابھی ابھی باوثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ صدر مشرف کو پارلیمنٹ نے مواخذے کے بعد صدارت سے سبکدوش کردیا ہے اور وزیراعظم گیلانی کی داشتہ گلوکارہ ناہید اختر کو بیرون ملک سے بلا کر صدر بنا دیا ہے۔
صدر مشرف کی سبکدوشی کے بعد ایلیٹ فورس نے انہیں ان کے مسلم لیگ ق کےساتھیوں وصی ظفر، ڈاکٹرشیرافگن اور شیخ رشید کے ساتھ گرفتار کرکے پاکستانی گونٹاناموبے یعنی شاہی قلعے میں بند کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ایک قراردار کے مطابق صدرمشرف پررقم لے کر پاکستاننیوں کو اتحادیوں کے ہاتھوں بیچنے کے جرم میں مقدمہ چلایا جائے گا جس کی سزا موت ہے۔ دوسرے تین اشخاص کو صدر مشرف کو شہ دیے رکھنے کے جرم میں اندر بند کیا گیا ہے۔ ان پر بھی ایک آمر کی حکومت کو دوام بخشنے اور بینظیر کے قتل کے جرم میں مقدم چلے گا۔
پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سابق جرنیل کو کسی جرم میں شاہی قلعے میں بند کیا گیا ہے اور فوج خاموش رہی ہے۔ اس سے قبل آج تک کسی جرنیل کو پاکستان میں سزا نہیں ہوئی۔
اب صدر مشرف اور ان کے ساتھی جب شاہی قلعے میں ننگے فرش پر رات گزاریں گے اور اپریل مئی کی گرمی میں مچھر انہیں کاٹيں گے تو پھر انہیں غائب شدہ پاکستانیوں کے لواحقین کے دکھوں کا احساس ہوگا۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا اپریل فول
No user commented in " صدر مشرف کو گرفتار کرلیا گیا "
Follow-up comment rss or Leave a TrackbackLeave A Reply