ہم کاروبار کے چکر میں پاکستان اور دبئی کے ٹؤر پر آج روانہ ہو رہے ہیں۔ واپسی سولہ مارچ کو ہو گی۔ آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اگر ٹؤر کے دوران انڑنیٹ کی سہولت ملی تو ٹھیک وگرنہ اگلی پوسٹ سولہ مارچ کے بعد ہی لکھ سکیں گے۔
ہم کاروبار کے چکر میں پاکستان اور دبئی کے ٹؤر پر آج روانہ ہو رہے ہیں۔ واپسی سولہ مارچ کو ہو گی۔ آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اگر ٹؤر کے دوران انڑنیٹ کی سہولت ملی تو ٹھیک وگرنہ اگلی پوسٹ سولہ مارچ کے بعد ہی لکھ سکیں گے۔
ہم نے اپنا پرانا گھر بیچنے کا پرائیویٹ بورڈ ابھی گھر کے باہر لگایا ہی تھا کہ ہمارے دوست کے پڑوسی پراپرٹی ایجینٹ نے گاہک کو گھر دکھانے کیلیے چابی مانگی۔ اس نے دو دفعہ چابی لیکر ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گاہک بہت سنجیدہ ہے۔ اس کے بعد اس نے گھر کی آفر […]
اپنے وقت کا بہت مشہور گانا تھا ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو اگر ظلم اور امن کو دوغلے پن سے تشبیہ دی جائے تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ دو متضاد چیزیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں مگر ہمارے سیاستدانوں نے اس اصول کو بھی غلط ثابت کر […]
حکومت پاکستان نے آخر کار ہماری مذاکرات کی تجویز مان ہی لی اور مالاکنڈ سوات کے طالبان سے مذاکرات کرنے پر راضی ہو گئی۔ جس علاقے کو حکومت لڑائی سے فتح نہیں کر سکی اسے مذاکرات سے فتح کر لیا۔ انجنیئرنگ کا ایک اصول رہا ہے کہ اگر ایک پرزے کی خرابی پکڑنے کیلیے کوئی […]
سینیٹ کے انتخابات آج کل منعقد ہو رہے ہیں بلکہ سندھ کے امیدوار تو بلامقابلہ منتخب بھی ہو چکے ہیں۔ ان انتخابات پر ہمیں دو اعتراضات ہیں۔ ایک تو ان کا طریقہ انتخاب ہی غلط ہے یعنی متناسب نمائندگی اور وہ بھی غیرجماعتی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سینیٹ کے انتخابات بھی براہ راست […]
اگر بینظير اور نواز شریف کے سابقہ ادوار کے بعد کے حالات پر غور کریں تو سوائے وکلا تحریک کے عوام حال مست مال مست نظر آتے ہیں۔ جنرل پرویز مشرف نے عوام کو خود غرض اور لاپرواہ بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ یہ جنرل مشرف ہی تھے جنہوں نے عوام کو بھارت […]
واشنگٹن کی نئی حکومت نے پاکستان کا وائسرائے بدل دیا ہے مگر مزے کی بات یہ ہے کہ وائسرائے کے نام کا صرف آخری حصہ بدلا ہے تا کہ پاکستانیوں کو نام یاد رکھنے میں آسانی رہے۔ رچرڈ باؤچر کی جگہ رچرڈ ہولبروک نے عنان حکومت سنبھال لی ہے۔ نئے وائسرائے نے حکومت سنبھالتے ہی […]
ہمارے ایک جاننے والے ڈبل ایم ایس سی اور اپنی فیلڈ میں سات سرٹیفکیشن رکھنے والے چھ ماہ قبل نوکری سے نکال دیے گیے۔ انہوں نے سوچا چھ ماہ تک تو تنخواہ ملتی ہی رہے گی کیوں ناں آرام سے نوکری تلاش کریں۔ ان کے ساتھیوں نے تندہی سے نوکریاں تلاش کیں اور کنٹریکٹ پر […]
ہم نے منظرنامہ کی دعوت پر جب “بلاگنگ کیا ہے” پر پوسٹ لکھی تو تبصروں میں اجتماعی بلاگ شروع کرنے کی بحث چھڑ گئی۔ اس بحث سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ہم سب لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ بی بی سی، جنگ اور اردو پوائنٹ کی طرز پر اردو بلاگرز کا […]
بھٹو خاندان کے بعد کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصاں امریکہ کی مبینہ دہشت گردی کی جنگ نے پہنچایا ہے۔ بھٹو نے شملہ معاہدے میں کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں نہ اٹھانے کی حامی بھری اور تاریخ گواہ ہے اس کے بعد کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں نہ کبھی زیر بحث آیا […]
آج وزیراعظم گیلانی کو نیب کے سارے مقدمات سے بری کیا گیا تو ہمیں خیال آيا کہ ایک شخص نے گیلانی صاحب کیخلاف نیب میں مقدمات درج کرائے اور دوسرے شخص نے انہیں بری کر دیا۔ اب ان دونوں میں سے کوئی ایک تو غلط ہو گا۔ یا تو پہلے شخص نے گیلانی صاحب کیخلاف […]
منظر نامہ والوں نے بلاگرز کو اس موضوع پر اظہار خیال کرنے کی دعوت دی ہے اور ہم نے سوچا چلیں ہم ہی پہل کرتے ہیں۔ بلاگنگ کی تکنیکی تعریف اور تاریخ تو بلاگر درویش نے اپنی ایک پوسٹ میں بیان کر ہی دی ہے اسلیے اب اگر کچھ کہنے کو بچا ہے تو وہ […]
ہمارا تعارف ان سے ایک قریبی دوست کے گھر ہوا جہاں وہ امیگریشن ملنے کے بعد ٹھرے ہوئے تھے اور اپارٹمنٹ کرائے پر ڈھونڈ رہے تھے۔ ذہین اتنے کہ امریکہ سے ماسٹرز کی اور الیکٹرانکس کی مرمت میں ماہر محتاط اتنے کہ دوست کے ٹی وی کا ریموٹ خراب ہونے کی صورت میں اپنا ریموٹ […]